یوں تو تقریباً ہر سال ہی پاکستان جانا ہوتا ہے لیکن حالات کچھ ایسے ہوئے کہ گزشتہ دو سال نہ جا سکا اور عید الفطر تو کئی سالوں کے بعد اس دفعہ پاکستان میں منائی تھی۔
وہ 3 ستمبر کی رات تھی کہ ہم بمع اہل خانہ بذریعہ پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد کو عازم سفر ہوئے۔ ریاض کے ہوائی مستقر پر پی آئی اے...