اعجاز بھائی نے یہاں مشورہ دیا تھا کہ محمد حسین آزاد کی کتابیں برقیائی جائیں۔ تو “آب حیات“ یہاں شروع کر دی ہے۔ اگر کوئی رکن اس میں ہاتھ بٹانا چاہے تو خوش آمدید، لیکن یہاں بتا دیں کہ کون سے صفحے سے کہاں تک لکھیں گے۔
وہی دیکھ رہا ہوں شمشاد، کہ یہاں یہ کتاب اتنی بہت سی ہو بھی چکی ہے!! حسب معمول میں پروف ریڈنگ کر دوں گا اور فرخ کو بھجوا دوں گا، لیکن وہ آج کل مصروف ہیں، کب فرصت ملے گی، پتہ نہیں۔
مزید کوئی کارِ خیر میں حصہ ڈالنا چاہے تو فبہا!!!!
السلام علیکم، شمشاد بھائی بہت نیک کام ہے، لیکن میری کچھ سال قبل سیدہ شگفتہ سے "آبِ حیات" کو برقیانے پر بات ہوئی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہ کتاب پہلے ہی ٹائپ کر چکی ہیں، آپ پلیز ان سے ایک بار پوچھ لیں شاید (کوئی) جواب مل جائے۔
کافی انتظار کے بعد میں نے یہ کتاب خود ہی ٹائپ کر لی ہے اور پوسٹنگ شروع کر دی ہے۔ 400 سو سے زائد صفحے پوسٹ کر چکا ہوں، باقی قریباً پونے تین سے صفحے پوسٹ ہونے باقی ہیں جو کہ آج کل میں پوسٹ ہو جائیں گے۔
جزاک اللہ شمشاد بھائی، آپ نے یہ بہت نیک کام کیا ہے اور تن تنہا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ "آبِ حیات" انتہائی اہم کتاب ہے اور اسے یونی کوڈ میں ہونا چاہیے تھا۔
اسکی ورڈ فائل ضرور دے دیں اور ہو سکے تو پی ڈی ایف فائل بھی بنا دیں۔
فائل داؤن لوڈ کر لی ہے، دو صفھات جو اس نسخے میں نہیں ہیں، وہ بھی کوئی ٹائپ کر دے تو پیشگی شکریہ۔۔
پروف ریڈنگ تو کر دوں گا، لیکن انٹر نیٹ دستیاب نہیں ہے یہاں علی گڑھ کے گھرمیں۔ اس لئے پوسٹ کب کر سکوں گا،ہیں کہہ سکتا۔