نتائج تلاش

  1. حسان خان

    عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں 50 کروڑروپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل حامد خان نے مولانا فضل الرحمان کو یہ قانونی نوٹس بھجوایا ہے، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی...
  2. حسان خان

    تعصب - سرسید احمد خان (مضمون)

    انسان کی بدترین خصلتوں میں سے تعصب بھی ایک بدترین خصلت ہے کہ انسان کی تمام نیکیوں اور اس کی تمام خوبیوں کو غارت اور برباد کرتی ہے۔ متعصب گو اپنی زبان سے نہ کہے مگر اس کا طریقہ یہ بات جتلاتا ہے کہ عدل و انصاف کی خصلت جو عمدہ ترین خصائلِ انسان سے ہے اس میں نہیں ہے۔ متعصب اگر کسی غلطی میں پڑتا ہے...
  3. حسان خان

    جوش زندہ درگور - جوش ملیح آبادی

    ممکن ہے اہلِ فکر میں کل برگزیدہ ہوں اب تک تو ایک زمزمۂ ناشنیدہ ہوں بخشی ہے آسماں نے مجھے قسمتِ قلم پاکوبِ راہِ تیرگی و سر بُریدہ ہوں اب تک کہیں فضا پہ نہیں عشوۂ ہما اک مدتِ دراز سے گو دام چیدہ ہوں ذراتِ ناسزا کی ضیافت کے واسطے شبنم کی طرح برگِ سمن سے چکیدہ ہوں اہلِ بہشت کیوں نہ غضبناک ہوں کہ...
  4. حسان خان

    جوش کیا ہو گا؟ - جوش ملیح آبادی

    × ایوب خان کے دورِ حبس میں یہ نظم کہی گئی تھی، لیکن کسی اخبار نے اسے چھاپنے کی جرات نہیں کی۔ یقین ڈوب گیا تو گماں سے کیا ہو گا زمیں سے جو نہ ہوا، آسماں سے کیا ہو گا مزا تو جب ہے کہ نظمِ چمن پہ چھا جاؤ شکایتِ روشِ باغباں سے کیا ہو گا بہار۔۔ خونِ جگر سے اُگے تو بات بنے نوائے شکوۂ جورِ خزاں سے...
  5. حسان خان

    خموشی ہو گئی طوقِ گلو آج - تعشق لکھنوی

    خموشی ہو گئی طوقِ گلو آج کسی کی یاد آئی گفتگو آج دکھا منہ چاند کو ہنس ہنس کے تو آج یہی صحبت رہے اے ماہ رو آج تلاشِ یار کا تھا دھیان کل تک ہمیں ہے اپنے دل کی جستجو آج ہنسے دیتے تھے جو کل اُس گلی میں پڑے پھرتے ہیں روتے کو بکو آج سرِ محفل بھر آئے ہوتے آنسو گئی ہوتی ہماری آبرو آج کل اے دستِ...
  6. حسان خان

    سارا جہان میرا وطن ہے - سیماب اکبرآبادی

    جہانِ نور بنا ہے مرے وطن کے افق سے طلوعِ رنگ و ضیا ہے مرے وطن کے افق سے ہے آفتاب کا مولد، سواد میرے وطن کا فروغ جلوہ نما ہے مرے وطن کے افق سے نظر افق پہ جو پہنچی تو میں نے رات کو دیکھا کہ چاند جھانک رہا ہے مرے وطن کے افق سے گھٹائیں جھوم کے آتی ہیں صرف میرے وطن میں نزولِ آبِ بقا ہے، مرے وطن کے...
  7. حسان خان

    عزادارانِ قائدِ اعظم سے - سیماب اکبرآبادی

    اے عزادارانِ قائد، اے وفادارانِ قوم اے غم اندوزانِ پاکستان، اے اعیانِ قوم مرگِ قائد سے تمہیں شعلہ بجاں پاتا ہوں میں مضمحل، مایوس، زار و ناتواں پاتا ہوں میں جانتا ہوں موت کا اور زندگی کا راز میں دونوں عالم میں رہا ہوں مائلِ پرواز میں موت قائد کی سیاسی زندگی کی موت ہے موت اس کی دوسرے لفظوں میں...
  8. حسان خان

    شکریہ اے قائدِ اعظم - سیماب اکبرآبادی

    مل گیا مرکز ہمیں بخت آزمائی کے لیے آئینہ ہم کو ملا جلوہ نمائی کے لیے چھوٹ کر ہم کو قفس سے آشیانہ مل گیا مضطرب تھا ذوقِ سجدہ آستانہ مل گیا اب نہیں صیاد کوئی گلستاں آزاد ہے بلبلیں آزاد ہیں، ہر نغمہ خواں آزاد ہے بوئے گل آزاد ہے، رنگِ چمن آزاد ہے سچ تو یہ ہے انجمن کی انجمن آزاد ہے ذہن و دل آزاد...
  9. حسان خان

    تنہا گٹار پر بجتا پاکستانی قومی ترانہ - آصف سنان

    پاک سرزمین شاد باد کشورِ حسین شاد باد فیس بک ویڈیو کا ربط ایم پی تھری آڈیو کا ربط
  10. حسان خان

    کریم آباد اور میٹروول میں آغا خانی جماعت خانوں پر حملے

    کراچی: عائشہ منزل کے قریب آغا خان جماعت خانے پر 2 دستی بم حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں خاتون اور 11 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد کریم آباد بلاک 3 میں واقع آغا خان جماعت خانے کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دھماکوں کے نتیجے میں...
  11. حسان خان

    روحِ قائد کا پیغام - سیماب اکبرآبادی

    روحِ قائد کا پیغام اہلِ پاکستان کے نام منتشر ہو کر نہ گم ہو ریگ زارِ دہر میں سلک میں تنظیم کی لعل و گہر بن کر رہو ضوفشاں ہو جاؤ جذبِ باہمی کے نور سے تم بہ فیضِ سوزِ دل شمس و قمر بن کر رہو لاکھ دنیا بے بصر ہو، تم بنو اہلِ نظر روشنی دنیا کو دو، اہلِ نظر بن کر رہو اپنے گلشن کو بچاؤ عصبیت کی آگ...
  12. حسان خان

    روحِ قائد کے حضور - سیماب اکبرآبادی

    روحِ قائد کے حضور "بابائے قوم کی وفات پر" آسودۂ بہارِ ارم اعتماد رکھ! تیرے چمن کو خونِ جگر سے سجائیں گے جنت اسی زمین پہ ہے ہم دکھائیں گے اب تلخ کام ہونے نہ پائے گا کوئی بھی ہم اس میں قند و شہد کے دریا بہائیں گے ہر ہر روش پہ اس کی چراغاں کریں گے ہم تنظیم و اتحاد کی شمعیں جلائیں گے ظلمت کا...
  13. حسان خان

    السلام اے ارضِ پاک - سیماب اکبرآبادی

    السلام اے ارضِ پاک اے مامنِ پاکانِ قوم السلام اے مرکزِ ملت، وقارستانِ قوم السلام اے مرجعِ امید، اے ارمانِ قوم السلام اے آنِ قوم، اے جان و اے جانانِ قوم تیرے صحراؤں کو، دریاؤں کو، نہروں کو سلام تیرے کھیتوں اور باغوں اور شہروں کو سلام آ گیا ہوں میں بھی ہجرت کر کے ہندوستان سے تیرے زیرِ سایۂ دامن...
  14. حسان خان

    بلقان میں عیدالفطر کی تصاویر

    میرے مجازی گھر اردو محفل کے تمام دوستوں کو عیدالفطر مبارک ہو۔ عثمانی سلطنت کی باقیات میں شامل خطۂ بلقان میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے۔ ترک دنیا میں شروع سے عید کے لیے 'بایرام' کا لفظ استعمال ہوتا آیا ہے، اور چونکہ بلقان کا اسلام بھی 'عثمانی اسلام' کا تسلسل ہے لہذا یہاں بھی عید کے لیے بایرام...
  15. حسان خان

    روشن جہاں میں ہر جا پاتا ہوں نور تیرا - بیدم شاہ وارثی

    روشن جہاں میں ہر جا پاتا ہوں نور تیرا ہر شے میں دیکھتا ہوں پیارے ظہور تیرا از ماہ تا بماہی ہے تیری بادشاہی دکھلا رہا ہے کیا کیا عالم ظہور تیرا گلشن میں چپکے چپکے لیتے ہیں نام غنچے اور بلبلوں میں دیکھا ہر سمت شور تیرا کیوں تلملا کے گرتے غش کھا کے طور پر وہ گر چوندھیا نہ دیتا موسیٰ کو نور تیرا...
  16. حسان خان

    ہم میکدے سے مر کے بھی باہر نہ جائیں گے - بیدم شاہ وارثی

    ہم میکدے سے مر کے بھی باہر نہ جائیں گے میکش ہماری خاک کے ساغر بنائیں گے وہ اک کہیں گے ہم سے تو ہم سو سنائیں گے منہ آئیں گے ہمارے تو اب منہ کی کھائیں گے کچھ چارہ سازی ہجر میں نالوں نے کی مری کچھ اشک میرے دل کی لگی کو بجھائیں گے وہ مثلِ اشک اٹھ نہیں سکتا زمین سے جس کو حضور اپنی نظر سے گرائیں گے...
  17. حسان خان

    رسول اللہ بے شک لائقِ وصف و ثنا تم ہو - بیدم شاہ وارثی

    رسول اللہ بے شک لائقِ وصف و ثنا تم ہو محمد مصطفیٰ واللہ محبوبِ خدا تم ہو بہارِ گلشنِ کونین ہو ابرِ سخا تم ہو فزائے فرش ہو زینت دہِ عرشِ علیٰ تم ہو بس اب اس کے سوا کیا کہہ سکوں شانِ خدا تم ہو لگا ہے ڈر شریعت کا نہیں کہہ دوں کہ کیا تم ہو لگاؤ پار کشتی پھنس گئی گردابِ عصیاں میں کہ شاہا ناخدائے...
  18. حسان خان

    شاہ نیاز نہ تن دیکھتا ہوں نہ جاں دیکھتا ہوں - شاہ نیاز بریلوی

    نہ تن دیکھتا ہوں نہ جاں دیکھتا ہوں تجھی کو عیاں اور نہاں دیکھتا ہوں اگر کوئی جانے جہاں غیرِ حق ہے سو میں اُس کو دھوکا گماں دیکھتا ہوں یہ جو کچھ کہ پیدا ہے سب عینِ حق ہے کہ اک بحرِ ہستی رواں دیکھتا ہوں کہاں غیر ہے اور کسے غیر بولوں سوائے اللہ کیدھر کہاں دیکھتا ہوں جسے ذاتِ بے رنگ و بے چوں...
  19. حسان خان

    شاہ نیاز اگرچہ میں سیرِ بتاں دیکھتا ہوں - شاہ نیاز بریلوی

    اگرچہ میں سیرِ بتاں دیکھتا ہوں ولے جلوۂ حق عیاں دیکھتا ہوں بنے جس طرح حق پرستی ہوں کرتا مگر خود پرستی زیاں دیکھتا ہوں جو رب الحرم ہے صنم بھی وہی ہے حرم دیر میں ایک ساں دیکھتا ہوں اِسے برہمن اور اُسے شیخ مانے یہ آپس کا جھگڑا یہاں دیکھتا ہوں ازل سے ابد تک جو کثرت ہے پیدا سو وحدت کا دریا رواں...
  20. حسان خان

    آتش ساقی ہوں تیس روز سے مشتاق دید کا - خواجہ حیدر علی آتش

    ساقی ہوں تیس روز سے مشتاق دید کا دکھلا دے جامِ مے میں مجھے چاند عید کا موقع ہوا نہ اُس رخِ روشن کی دید کا افسانہ ہی سنا کیے ہم صبحِ عید کا افسانہ سنیے یار کا ذکر اُس کا کیجیے مقصود ہے یہی مری گفت و شنید کا شیدائے حسنِ یار کس اقلیم میں نہیں محبوب ہے وہ ماہ قریب و بعید کا حاضر ہے چاہے جو کوئی...
Top