روحِ قائد کا پیغام - سیماب اکبرآبادی

حسان خان

لائبریرین
روحِ قائد کا پیغام
اہلِ پاکستان کے نام


منتشر ہو کر نہ گم ہو ریگ زارِ دہر میں
سلک میں تنظیم کی لعل و گہر بن کر رہو

ضوفشاں ہو جاؤ جذبِ باہمی کے نور سے
تم بہ فیضِ سوزِ دل شمس و قمر بن کر رہو

لاکھ دنیا بے بصر ہو، تم بنو اہلِ نظر
روشنی دنیا کو دو، اہلِ نظر بن کر رہو

اپنے گلشن کو بچاؤ عصبیت کی آگ سے
مثلِ باراں فیض بخشِ خشک و تر بن کر رہو

مثلِ شبنم ہر جگر کے داغ کا مرہم بنو
ہر مریضِ بے نوا کے چارہ گر بن کر رہو

دوستوں کے واسطے سرو و سمن بن جاؤ تم
دشمنوں کے واسطے برق و شرر بن کر رہو

ایک دھن میں ایک لے میں سرزمینِ پاک پر
نغمہ افشاں، نغمہ پیرا، نغمہ گر بن کر رہو

روح کو تسکین دو، دل کو مرے آرام دو
کام جو میں چھوڑ آیا ہوں اُسے انجام دو

(سیماب اکبرآبادی)
۱۹۴۸ء​
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب انتخاب

ضوفشاں ہو جاؤ جذبِ باہمی کے نور سے
تم بہ فیضِ سوزِ دل شمس و قمر بن کر رہو
 
ایک دھن میں ایک لے میں سرزمینِ پاک پر
نغمہ افشاں، نغمہ پیرا، نغمہ گر بن کر رہو
موقع کی مناسبت سےخوبصورت انتخاب ۔
جیتے رہیں بیٹا ۔۔کافی دنوں بعد نظر آئے ہیں ؟ خیریت تو رہی نا آپکی طرف ؟:)
 

حسان خان

لائبریرین
کافی دنوں بعد نظر آئے ہیں ؟ خیریت تو رہی نا آپکی طرف ؟:)

السلام علیکم
جی میں خیریت سے ہی تھا۔ دراصل میں نے قصد کیا تھا کہ کچھ دنوں اردو محفل سے ہٹ کر اپنی دوسری سرگرمیوں پر توجہ دوں اس لیے اردو محفل پر کم آ رہا تھا۔ اب کوشش ہے کہ دوبارہ پرانے معمول پر آ جاؤں۔
حال پرسی کے لیے شکریہ :)
 
السلام علیکم
جی میں خیریت سے ہی تھا۔ دراصل میں نے قصد کیا تھا کہ کچھ دنوں اردو محفل سے ہٹ کر اپنی دوسری سرگرمیوں پر توجہ دوں اس لیے اردو محفل پر کم آ رہا تھا۔ اب کوشش ہے کہ دوبارہ پرانے معمول پر آ جاؤں۔
حال پرسی کے لیے شکریہ :)
وعلیکم السلام ،
ہمیشہ شاد و سلامت رہیں ۔
 
Top