نوے کے عشرے میں جب یوگوسلاویہ کا خاتمہ ہو رہا تھا تو سلووینیا اور خرواتستان (کروشیا) کی طرح بوسنیا نے بھی آزادی کا اعلان کر دیا۔ لیکن جہاں اول الذکر دو ریاستیں کم و بیش قومی لحاظ سے یک جنس تھیں، وہیں بوسنیا میں اکثریتی گروہ 'بوسنیائی مسلمان' کے علاوہ خروات اور سرب اقلیتیں بھی موجود تھیں۔ خاص طور...