نتائج تلاش

  1. حسان خان

    جمہوریۂ آذربائجان میں واقع بُرجِ سوموق

    اٹھارویں صدی عیسوی میں تعمیر شدہ اور ۱۹۸۱ میں یوسلی گوسمان کی فلمائی گئی فلم 'ڈرو مت، میں تمہارے ساتھ ہوں' کی وجہ سے مشہور دفاعی مورچہ 'بُرجِ سوموق'۔۔۔۔ عکاس عباس آتیلائے اس برج کی تصاویر کو اُن لوگوں کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جنہوں نے ابھی تک اس برج کو نہیں دیکھا ہے۔ اٹھارویں صدی عیسوی سے...
  2. حسان خان

    شیراز کی خوبصورت نصیرالملک مسجد

    شعراء کے شہر شیراز میں واقع یہ خوبصورت مسجد ۱۸۸۸ء میں ایک قاجاری بزرگ میرزا حسن علی ملقب بہ نصیرالملک کے حکم سے تعمیر ہوئی تھی، اس لیے اس مسجد کا نام بھی نصیرالملک مسجد ہی ہے۔ اس باشکوہ مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی اندرونی تزئین و آرائش میں رنگین شیشوں کا استعمال ہوا ہے۔ ویسے قاجاری بھی...
  3. حسان خان

    سوئیڈن میں مسلمان ہراسی کے خلاف مقامی خواتین کی 'حجاب مہم'

    سوئیڈن میں حجاب کرنے والی مسلمان خواتین کو پیش آنے والی معاشرتی امتیازات کے خلاف سوئیڈن کی مقامی خواتین نے حجاب مہم شروع کی ہے۔ مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والی یہ خواتین سماجی ذرائع ابلاغ میں حجاب کے ساتھ تصویریں اپلوڈ کر رہی ہیں، اور اس کا مقصد مسلمان خواتین کی مذہبی آزادی کے ساتھ یک جہتی دکھانا...
  4. حسان خان

    ’مصدق حکومت کے خاتمے میں سی آئی اے کا کلیدی کردار تھا‘

    سی آئی اے کے حال ہی میں جاری کی گئی دستاویزات میں پہلی بار اس بات کا باضابطہ اعتراف کیا گیا ہے کہ 1953 میں سی آئی اے نے مصدق حکومت کا تختہ الٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ان دستاویزات کے ایک اقتباس میں لکھا ہے کہ ’ایران میں فوجی بغاوت سی آئی اے کی ہدایت پر کی گئی تھی امریکی خارجہ پالیسی کے...
  5. حسان خان

    امیر مینائی آستانِ شہِ لولاک پہ ہے سر اپنا - امیر مینائی (نعت)

    آستانِ شہِ لولاک پہ ہے سر اپنا واہ کیا اوج پہ ہے نجمِ مقدر اپنا قسمت اپنی ہے رسا، بخت ہے یاور اپنا فخر ہے سارے رسولوں کا پیمبر اپنا خوفِ عصیاں ہے کسے، دہشتِ محشر کیا ہے ہے جو محبوبِ خدا شافعِ محشر اپنا ہیں وہ تصویر کہ ہے الفتِ حضرت روغن تیغ وہ ہیں کہ ولا شہ کی ہے جوہر اپنا سامنے چشمِ تصور کے...
  6. حسان خان

    باکو کا سوویتسکی محلہ اور اُس کے رہائشی

    جمہوریۂ آذربائجان کے دارالحکومت باکو کے مرکز میں واقع سوویتسکی (sovetski) محلہ، سوویت دور میں تعمیر ہونے والا قدیم اور کم آمدنی والا محلہ ہے۔ عکاس جہانگیر یوسف نے اپنی سیاہ و سفید تصاویر کے توسط سے اس محلے کی زندگی کو محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اگلے دس بیس سالوں میں یہ جگہ...
  7. حسان خان

    جمہوریۂ آذربائجان کے قصبے لاہیج کی تصاویر

    یہ قصبہ جمہوریۂ آذربائجان کے ضلع اسماعیل‌لی میں واقع ہے۔ ویسے تو اس کی آبادی زیادہ سے زیادہ صرف ہزار نفور پر مشتمل ہے، لیکن یہ قصبہ اپنی پیتل سے منسلک دستکاری کی وجہ سے پورے آذربائجان اور قفقاز میں مشہور ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ قصبہ آذربائجان کی قدیم ترین انسانی بستیوں میں شامل ہے۔ مندرجہ ذیل...
  8. حسان خان

    شہرِ بخارا ایک برطانوی عکاس کی نظروں سے

    عبدالعزیز خان مدرسہ ازبک مسلم فنِ تعمیر کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اُس میں جانوروں اور انسانوں کے نقوش تزئین کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ اس مدرسے کی تزئین اور آرائش کے لیے پرندوں اور اژدروں کے نقوش کا استعمال کیا گیا ہے۔ قلعۂ ارگِ بخارا سے بخارا کا منظر اس قلعے کا مشرقی حصہ ۱۹۲۰ء کی بالشویک تحریک...
  9. حسان خان

    جنرل سیسی عرف جنرل ضیا - وسعت اللہ خان

    جنرل ضیا نے تختہ الٹنے کے چند دنوں بعد مغربی صحافیوں سے پہلی مرتبہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو حکومت عوام کا اعتماد کھو بیٹھی تھی۔ اگر فوج مداخلت نہ کرتی تو خانہ جنگی کا خطرہ تھا۔ فوج ضرورت سے ایک دن بھی زیادہ بیرکوں سے باہر نہیں رہے گی۔ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انتخابات نوے دن...
  10. حسان خان

    ہو گذر گلشن میں گر اُس غیرتِ شمشاد کا - شمس النساء بیگم شرمؔ

    ہو گذر گلشن میں گر اُس غیرتِ شمشاد کا غنچے چٹکیں باغ میں غل ہو مبارک باد کا اے بتو اس آہِ سوزاں سے مری ڈرتے رہو ہے خدا کا قہر ہر شعلہ مری فریاد کا تیرِ مژگاں کا ہدف ہے آہ بھی کرتا نہیں دل مرا پتھر ہے سینہ ہے مرا فولاد کا ہو ملائک سے فزوں کیونکر نہ اُن کا مرتبہ دھیان جن بندوں کو رہتا ہے خدا کی...
  11. حسان خان

    فوئنیتسا (بوسنیا) کی عتیق مسجد

    فوئنیتسا وسطی بوسنیا کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جس کی آبادی سولہ ہزار ہے۔ یہ وہاں واقع عتیق مسجد کی تصاویر ہیں۔ اگر میرے ملک کا مسلم معاشرہ بھی بوسنیا کے مسلم معاشرے کی طرح ہو جائے تو شکرانے کے نفل پڑھوں۔ عثمانی ترکی منبع
  12. حسان خان

    ترکمنوں کی روایتی شادی کی رسومات

    یہ جملہ تصاویر ترکمنستان کی سرحد سے ملحقہ ترکمن اکثریتی ایرانی شہر 'بندر ترکمن' میں ہونے والی ایک روایتی شادی کی ہیں۔ ترکمن ترکی میں طوینڭ قوتلی بولسین یعنی آپ کی شادی مبارک ہو لکھا ہوا ہے۔ جاری ہے۔۔۔۔
  13. حسان خان

    تیرے چپ رہنے سے رکتا ہے دم اے یار مرا - شمس النساء بیگم شرمؔ

    تیرے چپ رہنے سے رکتا ہے دم اے یار مرا بول تو ہنس کے تو خوش ہو یہ دلِ زار مرا کہتے ہیں بوسہ دوں ہرگز نہیں یہ کار مرا جان کے ساتھ ہی جائے گا یہ انکار مرا چھوٹنا زلف کے پھندے سے ہے دشوار مرا کیا کروں ہو گیا دل اب تو گرفتار مرا دور سے بھی نہ دکھائی مجھے صورت اک دن کچھ نہیں پاس تجھے اے بتِ عیار...
  14. حسان خان

    جمہوریۂ آذربائجان کا پہاڑوں میں محصور حسین گاؤں قاشقاچائی

    آذربائجان کے ضلع قاخ کا یہ گاؤں قفقاز پہاڑی سلسلے پر واقع ہے۔ اس گاؤں کی آبادی محض تیرہ سو نفور پر مشتمل ہے، لیکن گرمیوں میں یہ گاؤں سیاحوں کے ہجوم سے بھر جاتا ہے۔ یہاں کی ہوا باصفا، بہار حسین اور انسان مہربان اور مہمان نواز ہیں۔ اگر کبھی یہ گاؤں آپ کے راستے میں پڑ جائے تو یہاں رکنا مفید اور...
  15. حسان خان

    یومِ آزادی کے مو قع پر پاکستان کے مختلف شہروں کی تصاویر (بشکریہ ایکسپریس)

    جشنِ آزادی کے موقع پر روڈ کے کنارے واقع ایک اسٹال پر پاکستانی پرچم ہوا میں لہرا رہے ہیں۔ یومِ آزادی کے موقع پر ایک دکاندار پاکستانی پرچم والے بیج دکھا رہا ہے۔ لاہور کے استنبول چوک پر یومِ آزادی کے موقع پر لگائے گئے پاکستانی جھنڈے دو نوجوان قومی پرچم کے رنگوں جیسی ٹوپیاں اور چشمے پہنے ہوئے...
  16. حسان خان

    امیر مینائی امیر مینائی کی نعتیہ رباعیات

    گذرے سرِ عرش جب جنابِ والا اللہ رے شوقِ دیدِ قدِ بالا طوبیٰ نے یہ سر اٹھا کے حسرت سے کہا مضمونِ قیامت گیا بالا بالا دل بزمِ محبت میں ادیب اپنا ہے عشاق میں کیا خوب نصیب اپنا ہے سب عشق مجازی ہیں حقیقی ہے یہ عشق اللہ کا محبوب حبیب اپنا ہے ہوں دل سے فدائے رخِ نیکوئے نبی یا رب مری آنکھوں کو دکھا...
  17. حسان خان

    جوش حیرت ہے، آہِ صبح کو ساری فضا سنے - جوش ملیح آبادی

    حیرت ہے، آہِ صبح کو ساری فضا سنے لیکن زمیں پہ بت، نہ فلک پر خدا سنے فریادِ عندلیب سے کانپے تمام باغ لیکن نہ گل، نہ غنچہ، نہ بادِ صبا سنے خود اپنی ہی صداؤں سے گونجے ہوئے ہیں کان کوئی کسی کی بات سنے بھی تو کیا سنے یہ بھی عجب طلسم ہے اے شورشِ حیات درد آشنا کی بات، نہ درد آشنا سنے شاہوں کے دل تو...
  18. حسان خان

    ’حکومت جذبہ جہاد پیدا کرنا چاہتی ہے‘

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں قائم تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مخلوط حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی کے دورِ اقتدار میں نصابی کتب سے اسلام اور جہاد سے متعلق نکالی گئی قرانی آیات کو دوبارہ نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوبارہ پرانے تعلیمی نصاب کو بحال کر کے خیبر پختون خوا کی حکومت کیا...
  19. حسان خان

    جوش جوانی کی یاد - جوش ملیح آبادی

    قریبِ شام جب دھیمی ہوا نوحے سناتی ہے سسکتے کنج پر جب سوگواری دوڑ جاتی ہے شفق جب زندگی پر خون کے آنسو بہاتی ہے میانِ گلستاں ظالم خزاں کی رتھ جب آتی ہے اور اُس کی رَو میں جب ہر ایک پتی کھڑکھڑاتی ہے مجھے بے ساختہ اپنی جوانی یاد آتی ہے تھکے سے جھٹپٹے میں اونگھنے لگتے ہیں جب منظر فضا کی سوگواری اوڑھ...
  20. حسان خان

    بحث و تکرار - مصلحِ ملت سرسید احمد خان (مضمون)

    جب کتے آپس میں مل کر بیٹھتے ہیں تو پہلے تیوری چڑھا کر ایک دوسرے کو بری نگاہ سے آنکھیں بدل بدل کر دیکھنا شروع کرتے ہیں۔ پھر تھوڑی تھوڑی گونجیلی آواز ان کے نتھنوں سے نکلنے لگتی ہے۔ پھر تھوڑا سا جبڑا کھلتا ہے اور دانت دکھلائی دینے لگتے ہیں اور حلق سے آواز نکلنی شروع ہوتی ہے۔ پھر باچھیں چر کر کانوں...
Top