نتائج تلاش

  1. حسان خان

    شاہ نیاز بہارِ چند روزہ سے دل اپنا شاد کیوں کیجیے - شاہ نیاز بریلوی

    بہارِ چند روزہ سے دل اپنا شاد کیوں کیجیے ہوائے حُسن پر دل کو عبث برباد کیوں کیجیے لگا کر دیدہ و دانستہ اپنے پاؤں پر تیشہ بہ کوہِ عشق اپنا قتل جیوں فرہاد کیوں کیجیے لبِ شیریں کی باتوں پر جو کیجیے تلخ کام اپنا گئے اوقات راحت کے تئیں پھر یاد کیوں کیجیے نہ دیجے خال و خط کے دام و دانہ پر میاں دل...
  2. حسان خان

    دیدۂ دل جو کر کے وا دیکھا - شاہ رکن الدین عشقؔ دہلوی

    دیدۂ دل جو کر کے وا دیکھا حرم و دیر میں خدا دیکھا از عدم تا وجود آ دیکھا جس کو دیکھا سو بے وفا دیکھا اپنی آنکھوں سے پوچھ اے خوش چشم مجھ سے کیا پوچھتا ہے کیا دیکھا اُس کے دامن تلک نہ پہونچے ہم خاک میں آپ کو ملا دیکھا آشنا تجھ سے ہو نہ ہو کوئی پر تجھے سب سے آشنا دیکھا دشت تجھ کو قسم ہے مجنوں...
  3. حسان خان

    نازاں ہیں رنگ و بو پہ بہت نودمیدہ پھول - رئیس امروہوی (سلام + غزل)

    نازاں ہیں رنگ و بو پہ بہت نودمیدہ پھول اے قلبِ داغ داغ! دکھا چیدہ چیدہ پھول کب ہیں بقدرِ شوق یہ دیدہ شنیدہ پھول یا رب مجھے نصیب ہوں ناآفریدہ پھول یہ موسمِ بہار ہے یا موسمِ عزا غنچے ہیں سینہ چاک، گریباں دریدہ پھول خود چن لیے مشیتِ پروردگار نے اے کربلا کی خاک ترے برگزیدہ پھول ہیں آج بھی بہارِ...
  4. حسان خان

    دل ہے مردہ خلد میں جانے سے کیا ہو جائے گا - تعشق لکھنوی

    دل ہے مردہ خلد میں جانے سے کیا ہو جائے گا ہم جہاں ہوں گے وہ گھر ماتم سرا ہو جائے گا اس قدر تڑپیں گے ہم محشر بپا ہو جائے گا جب گلے مل کر ترا خنجر جدا ہو جائے گا ہاتھ سینے پر جو رکھو گے تو کیا ہو جائے گا فرق میرے دل کی سوزش میں ذرا ہو جائے گا کاش یہ جمشید کو معلوم ہوتا جام میں کانسۂ سر کانسۂ...
  5. حسان خان

    مسدس در نعتِ سرورِ کائنات - میر تقی میر

    جرم کی کھو شرم گینی یا رسول اور خاطر کی حزینی یا رسول کھینچوں ہوں نقصانِ دینی یا رسول تیری رحمت ہے یقینی یا رسول رحمۃ اللعالمینی یا رسول ہم شفیع المذنبینی یا رسول لطف تیرا عام ہے کر مرحمت ہے کرم سے تیرے چشمِ مکرمت مجرمِ عاجز ہوں کر ٹک تقویت تو ہے صاحب تجھ سے ہے یہ مسئلت رحمۃ اللعالمینی یا رسول...
  6. حسان خان

    اعجاز کیوں اثر نہ ہو اپنے کلام کا - جارج پیش شورؔ (مسیحی شاعری)

    اعجاز کیوں اثر نہ ہو اپنے کلام کا مداح ہوں مسیح علیہ السلام کا کیا شان ہے کہ دل سے ملائک ہیں خاک بوس کیا اوج اور عروج ہے بس احترام کا پیدا ہے روحِ پاک سے، روح اللہ نام ہے پھر اس میں دخل کیا ہے کلیم و کلام کا ہے چرخ پر وہ جب سے کہ مسند نشینِ جاہ عرشِ بریں پہ ناز ہے اس کے مقام کا میں دل سے اُس...
  7. حسان خان

    ناسخ چوٹ دل کو جو لگے آہِ رسا پیدا ہو - امام بخش ناسخ

    چوٹ دل کو جو لگے آہِ رسا پیدا ہو صدمہ شیشے کو جو پہنچے تو صدا پیدا ہو کشتۂ تیغِ جدائی ہوں یقیں ہے مجھ کو عضو سے عضو قیامت میں جدا پیدا ہو ہم ہیں بیمارِ محبت یہ دعا مانگتے ہیں مثلِ اکسیر نہ دنیا میں دوا پیدا ہو کہہ رہا ہے جرسِ قلب بہ آوازِ بلند گم ہو رہبر تو ابھی راہِ خدا پیدا ہو کس کو پہنچا...
  8. حسان خان

    "صرف اللہ ہی حقیقت ہے" - الدین حسین بیگوویچ (آرکسٹرا کے ساتھ بوسنیائی حمد)

    پیشِ خدمت ہے اسلامی اور یورپی روایات کے امتزاج سے تیار شدہ خوبصورت بوسنیائی اسلام کی ایک اور مثال۔۔ میں ان بلقان کے مسلمانوں سے محبت محسوس کرنے لگا ہوں، کیونکہ یہ لوگ اپنے اسلام میں اپنی زندہ دل اور معتدل روایات کا ہی اظہار کرتے ہیں۔ کاش پاکستان میں بھی ایسا ہی ہوتا! Samo Allah Istina Je ڈیلی...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری مرزا غالب کی مثنوی 'ابرِ گہربار' سے مقتبس طویل منقبت (مع ترجمہ)

    هزار آفرین بر من و دین من که منعم پرستیست آئین من مجھ پر اور میرے دین پر ہزار آفریں، کہ اپنے منعم کی پرستش میرا دین ہے۔ چراغی که روشن کند خانه‌ام تو گویی منش نیز پروانه‌ام گویا وہ چراغ جو میرے گھر میں اجالا کرتا ہے، میں خود بھی اس کا پروانہ ہوں۔ حریفی که نوشم می از ساغرش به هر جرعه گردم به گرد...
  10. حسان خان

    رخِ علی کے حضور اختر آفتاب ہوا - تعشق لکھنوی (قصیدہ)

    رخِ علی کے حضور اختر آفتاب ہوا نقاب آپ نے الٹی کہ انقلاب ہوا میں دفن ہو کے قدم بوسِ بوتراب ہوا ملا جو خاک میں ذرہ تو آفتاب ہوا کسی نبی کو یہ رتبہ نہ دستیاب ہوا کیے وہ کام یداللہ ترا خطاب ہوا رہا وہ خوب جسے عشقِ بوتراب ہوا بس اور جو کوئی آیا یہاں خراب ہوا یہ تیری تیغ کے فقروں سے انقلاب ہوا...
  11. حسان خان

    انیس شیرِ خدا کے وصف کہاں تک رقم کروں - میر انیس (مرثیہ)

    شیرِ خدا کے وصف کہاں تک رقم کروں شمہ نہ ہو جو سارے نیستاں قلم کروں کاغذ بجائے تختۂ گردوں بہم کروں دریا اگرچہ سارے سیاہی سے ضم کروں لکھنے کو بیٹھیں حور و ملک انس و جن تلک عشرِ عشیر ہو نہ قیامت کے دن تلک ہوتا ہے طبع کو جو کسی طرح کا ملال اس وقت اپنے دل میں یہ کرتے ہیں ہم خیال ہے مرتضیٰ علیِ ولی...
  12. حسان خان

    سرائیوو (بوسنیا) کی تاریخی سلطان فاتح مسجد میں رمضان المبارک کی رونق

    سب سے پہلے اس مسجد کا تھوڑا سا تعارف اور اُس کی چند تصاویر۔۔۔ یہ مسجد بوسنیا میں تعمیر ہونے والی سب سے پہلی مسجد ہے، جسے شہرِ سرائیوو کے بانی اور عثمانی بوسنیا کے پہلے فرماندار عیسیٰ بیگ اسحاقوویچ نے ۱۴۵۷ء میں تعمیر کرایا تھا۔ تعمیر کے بعد اُنہوں نے اس مسجد کو سلطان محمد ثانی المعروف بہ فاتحِ...
  13. حسان خان

    پیش آئے گا وہ ہی لکھا جو ہے تقدیر کا - جارج پیش شورؔ

    پیش آئے گا وہ ہی لکھا جو ہے تقدیر کا اس لیے قائل نہیں بندہ کسی تدبیر کا خوں بہایا جس نے ناحق عاشقِ دلگیر کا جوں شفق خوں ہو گا دامن گیر اُس بے پیر کا غرقۂ دریا ہوا اُس زلفِ پیچاں کا اسیر موج نے نقشہ اتارا صاف جو زنجیر کا خاکساری سے سوا دولت کوئی دیکھی نہیں اس کے پانے سے ہمیں رتبہ ملا اکسیر کا...
  14. حسان خان

    روزِ اول سے ہیں کیا کیا رتبہ دانِ کربلا - تعشق لکھنوی (قصیدہ)

    روزِ اول سے ہیں کیا کیا رتبہ دانِ کربلا ہے زبانِ کلکِ قدرت پر بیانِ کربلا ہے رقم زینت کو نامِ میہمانِ کربلا عرش کو اللہ نے بخشی ہے شانِ کربلا تو ہے اے رضوان حاسد اور میں محسود ہوں تو میانِ خلد ہے، میں ہوں میانِ کربلا یوسفِ مصری بھلا کیا اور کیا ان کی زباں بند کر دیتی ہے لب شیریں زبانِ کربلا...
  15. حسان خان

    البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں سفرہ ہائے افطار

    مندرجہ ذیل تصاویر سترہ جولائی کو تیرانا کے ایک مدرسے کے سامنے منعقد ہونے والے افطار کی ہیں۔ انیس جولائی کو البانیہ کے مفتیِ اعظم حاجی سلیم موچا اعلیٰ عہدے داران کے ساتھ افطار کرتے ہوئے۔۔۔ اسلام کا یورپی رنگ :)
  16. حسان خان

    کوسوو کے شہر پریزرن میں اجتماعی افطار

    مندرجہ ذیل تصاویر کوسوو کے تاریخی اور خوبصورت شہر پریزرن کے ایک ریستوران میں اس سال منعقد ہونے والے اجتماعی افطار کی ہیں۔ افطار اور نمازِ مغرب کے اوقات افطار کے بعد مغرب کی نماز
  17. حسان خان

    حضرت حافظ شیرازی کے مقبرے پر قرآن خوانی

    قدم دریغ مدار از جنازۂ حافظ کہ گرچہ غرقِ گناہ است، می رود بہ بہشت منبع
  18. حسان خان

    یوٹیوب کیوں بند۔۔؟ - علی معین نوازش

    میں انوشہ رحمان کو انکی پارٹی مسلم لیگ ”ن“ کی حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی اور انہیں وزارت آئی ٹی کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن معذرت خواہ ہوں کہ یہ مبارکباد تاخیر سے پیش کر رہا ہوں،میں یہ بھی جانتا ہوں کہ پچھلی حکومت میں بطورممبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی...
  19. حسان خان

    بوسنیا کے شہر تسازین (Cazin) میں اجتماعی افطار

    یہ تصاویر بوسنیا کے شمال مغرب میں واقع چھوٹے سے شہر Cazin میں چودہ جولائی کو منعقد ہونے والے ایک اجتماعی افطار کی ہیں۔ افطار کے بعد مغرب کی باجماعت نماز منبع
  20. حسان خان

    رِیاضِ جناں ہے نثارِ مدینہ - تعشق لکھنوی (قصیدہ)

    رِیاضِ جناں ہے نثارِ مدینہ بڑے جوش پر ہے بہارِ مدینہ مجھے چھو بھی سکتی ہے نارِ جہنم؟ کہ مجھ پر پڑا ہے غبارِ مدینہ نہ بیٹھا کہیں اور جز عرشِ اعظم جب اٹھا ہوا سے غبارِ مدینہ نہیں بھولتا روضۂ پاکِ احمد یہ ہم لائے ہیں یادگارِ مدینہ جو بیچے گلستانِ فردوسِ رضواں ابھی مول لیتے ہیں خارِ مدینہ...
Top