نتائج تلاش

  1. حسان خان

    جوش پیام - جوش ملیح آبادی

    صبا۔۔ جانا اُدھر تو دردِ دل کا ماجرا کہنا بہ نرمی بارگاہِ شاہ میں حالِ گدا کہنا ادب سے پیش آنا، گفتگو کرنا مروت سے مگر دل کا جو عالم ہو رہا ہے، برملا کہنا وہاں پانا جو شغلِ ہاؤ ہو۔۔ تو میری جانب سے مغاں سے بندگی کہنا، مغنی سے دعا کہنا خود اپنا جائزہ لینے پہ وہ مجبور ہو جائے کچھ ایسے خوف سے...
  2. حسان خان

    پی ٹی وی ڈراموں کا زوال

    پاکستانی ٹیلی وژن آج بھی پاکستان کے ڈراموں کا سب سے بڑا چینل ہے، بالکل ہے، کیونکہ پاکستان کے دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں کیبل سٹم نہیں پہنچا اور لوگ پی ٹی وی دیکھنے پر مجبور ہیں، اگر آج وہاں کی عوام کی رسائی کیبل تک ہو جاتی ہے تو ترکش اور انڈین ڈراموں کا سحر انہیں پی ٹی وی کی قید سے آزاد کر دے...
  3. حسان خان

    علامہ اقبال کے مکاتیب

    (لسان العصر اکبر الٰہ آبادی کے نام) لاہور ۶اکتوبر ۱۱ء مخدوم و مکرم جناب قبلہ سید صاحب۔ السلام علیکم کل ظفر علی خاں صاحب سے سنا تھا کہ جناب کو چوٹ آ گئی۔ اُسی وقت سے میرا دل بے قرار تھا اور میں عریضہ خدمتِ عالی میں لکھنے کو تھا کہ آج جناب کا محبت نامہ ملا۔ دست بدعا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و...
  4. حسان خان

    جوش ڈوبتے کی پکار - جوش ملیح آبادی

    کل فکر یہ تھی کشورِ اسرار کہاں ہے اب ڈھونڈ رہا ہوں کہ درِ یار کہاں ہے پھر حُسن کے بازار میں بکنے کو چلا ہوں اے جنسِ تدبر کے خریدار کہاں ہے پھر روگ لگایا ہے مرے دل کو کسی نے اے چارہ گرِ خاطرِ بیمار کہاں ہے پھر بر سرِ تخریب ہے اک جلوۂ کافر اے کعبۂ حکمت کے نگہ دار کہاں ہے ہنگامہ ہے پھر دل...
  5. حسان خان

    کراچی میں مرورِ زماں

    Karachi Time Lapse فیس بک ویڈیو کا ربط: https://www.facebook.com/photo.php?v=556931211031136
  6. حسان خان

    کہانیاں گھڑنے کا وقت نہیں - نصرت جاوید

    جو کام اب ہوا ہے، آج سے کئی مہینے پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ گزشتہ اتوار کی شام کوئٹہ کی ایک بستی میں مہاجر ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے خود کو اپنے تئیں قلعہ بند کرتے ہوئے رہتے ہیں ایک اور خودکش دھماکہ ہوا اور تیس کے قریب بدنصیب لقمہ اجل بنے۔ وزیر اعظم اس واقعے کے بارے میں ایک مذمتی بیان جاری...
  7. حسان خان

    جمہوریۂ آذربائجان کے شہر نخچوان کی جالب تصاویر

    آئیے آج اپنے برادر ملک جمہوریۂ آذربائجان کے شہر نخچوان (Nakhchivan) کی تاریخی عمارات اور دیگر اماکن کی تصاویر دیکھتے ہیں۔ شہرِ نخچوان کی آبادی محض پچھتر ہزار ہے جو کہ آذربائجانی ترکوں پر مشتمل ہے۔ شہر کے اطراف میں بآسانی نظر آنے والا کوہِ ارارات باروہیں صدی عیسوی کا خوبصورت معماری نمونہ...
  8. حسان خان

    پہنچے جو مثلِ ابر ہم آنسو بھرے ہوئے - تعشق لکھنوی

    پہنچے جو مثلِ ابر ہم آنسو بھرے ہوئے برسوں سے تھے جو خشک بیاباں ہرے ہوئے آنسو بھر آئے دیکھ کے بادل بھرے ہوئے صحرا کے ساتھ زخم جگر کے ہرے ہوئے خالی ہوئے جو آنکھوں کے بادل بھرے ہوئے گلزار و کوہ و شہر و بیاباں ہرے ہوئے خوفِ شبِ فراق سے تھرا رہا ہے دل دامن میں طفلِ اشک چھپے ہیں ڈرے ہوئے وہ...
  9. حسان خان

    جوش آ اے ندیم، طاعتِ مینا و مے کریں - جوش ملیح آبادی

    آ اے ندیم، طاعتِ مینا و مے کریں اک جام پر نثار دو صد روم و رے کریں ہو جائیں سطحِ وقت سے، آ ہمنشیں بلند مابینِ صبح و شام سفر تا بکے کریں بجنے لگے درود سے محرابِ کائنات انفاسِ روزگار سے پیدا وہ لے کریں جس کا ہے ایک نقطہ ازل، دوسرا ابد اک ہُو سے نیم آن میں وہ راہ طے کریں آ شورشِ معاش و...
  10. حسان خان

    جوش اٹھو کہ مقدمِ رنگینیِ بہار کریں - جوش ملیح آبادی

    اٹھو کہ مقدمِ رنگینیِ بہار کریں تمام ارض و سما کو ترانہ بار کریں دمک رہا ہے سروں پر ستارۂ سحری اٹھو کہ نعرۂ ہو سے کشودِ کار کریں خود اپنی موجِ نفس سے کھلائیں غنچہ و گل خرامِ بادِ صبا کا نہ انتظار کریں اٹھو کہ کھول کے موبافِ گیسوئے جاناں تمام روئے زمیں کو بنفشہ زار کریں سِپر کی طرح اٹھا...
  11. حسان خان

    نالہ و آہ میں دھرا کیا ہے - مرزا عزیز بیگ سہارنپوری (مخمس بر غزلِ غالب)

    نالہ و آہ میں دھرا کیا ہے حاصلِ گریہ و بکا کیا ہے اس تڑپنے سے مدعا کیا ہے دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے ہے یہاں دل کو شوقِ جلوۂ یار اور وہاں پر وہ مانعِ دیدار ان کو ہے بات بات پر انکار ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے غیر کب تک کہے گا حالِ دروں آپ کب تک...
  12. حسان خان

    میری سخنوری پہ عبث قیل و قال ہے - مرزا عزیز بیگ سہارنپوری (مخمس بر غزلِ غالب)

    میری سخنوری پہ عبث قیل و قال ہے مطلب کو میرے پائے کوئی کیا مجال ہے کہتا ہوں سب کچھ اور زباں میری لال ہے گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہے خوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے احباب چپ ہیں سن کے دلِ زار کا گلہ وردِ زباں ہے چرخِ ستمگار کا گلہ سنتا ہے کون یارِ جفاکار کا گلہ کس کو سناؤں حسرتِ اظہار کا...
  13. حسان خان

    تحریکِ پاکستان دینی تحریک تھی یا پھر قوم پرستانہ تحریک؟

    میں کل رات مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد کی کتاب 'اسلام اور پاکستان: تاریخی، سیاسی، علمی اور ثقافتی پس منظر' کا مطالعہ کر رہا تھا۔ اُس میں مرحوم نے مولانا مودودی کے اپنے الفاظ کے حوالے سے اُن کی تحریکِ پاکستان سے علیحدگی کی جو دلچسپ وجوہات بیان کی ہے، اُن سے میرے اس نظریے کی مزید تائید ہوتی ہے کہ ہمارے...
  14. حسان خان

    جوش معترض فرشتوں کی یاد دہانی - جوش ملیح آبادی

    الٰہی۔۔ خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں، ہم نہ کہتے تھے؟ تری تسبیح کو حاضر ہے لشکر خانہ زادوں کا یہ آدم ہے بڑا باغی، نرا طاغی، کھرا کھوٹا ڈبو دے گا لہو میں دہر کو یہ خاک کا پتلا بشتر، پیغمبرِ شر ہے، اِسے پیدا نہ کر، مولیٰ یہ آلِ تیغ ہے، اولادِ پیکاں، ہم نہ کہتے تھے؟...
  15. حسان خان

    جوش پھر چرخ زن ہے شیب پہ دورِ جواں کی یاد - جوش ملیح آبادی

    پھر چرخ زن ہے شیب پہ دورِ جواں کی یاد کاخِ حرم پہ چھائی ہے کوئے بتاں کی یاد بھیگی تھیں زمزموں کی مسیں جس کی چھاؤں میں رہ رہ کر آ رہی ہے پھر اُس گلستاں کی یاد پھر آئی ہے شباب کی رم جھم لیے ہوئے شب ہائے ابر و باد کے خوابِ گراں کی یاد اللہ، پھر حیات کے گہرے سکوت پر منڈلا رہی ہے نغمۂ آبِ رواں...
  16. حسان خان

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    السلام علیکم اردو محفل حالیہ دنوں میں اردو زبان سے وابستہ عمومی فورم کے بجائے مذہبی میدانِ جنگ کا نقشہ زیادہ پیش کر رہی ہے۔ محترم منتظمین اس ضمن میں کوئی قدم اٹحائیں تاکہ اردو محفل کا وہ رنگ روپ بحال ہو سکے، جو اب تک اسے دوسرے اردو فورموں سے ممتاز بناتا آیا ہے۔ مذہبی اور فرقہ وارانہ ابحاث کے...
  17. حسان خان

    رہنے کو کیا برا ہے جو جنت میں گھر ملے - مرزا عزیز بیگ سہارنپوری (مخمس بر غزلِ غالب)

    رہنے کو کیا برا ہے جو جنت میں گھر ملے پھر تو جناں جناں ہے وہاں تو اگر ملے آرام دل کو جلوۂ رخ دیکھ کر ملے تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے حورانِ خلد میں تری صورت مگر ملے اس طرح کر چھپا کے خبر دفن بعدِ قتل ظاہر نہ ہو ہوا ہے کدھر دفن بعدِ قتل قاتل اگر ہے مدِ نظر دفن بعدِ قتل اپنی گلی میں مجھ...
  18. حسان خان

    پریزرن (کوسوو) کی تاریخی سنان پاشا مسجد

    ۲۰۰۸ میں آزادی کا اعلان کرنے والی یورپ کی جدید ترین ریاست کوسوو اس لحاظ سے منفرد یورپی ملک ہے کہ اس ملک کی پچانوے فیصد آبادی مسلمان ہے۔ اس طرح یہ ریاست مسلمانوں کی شرحِ آبادی کے لحاظ سے یورپ کی سب سے بڑی ریاست بن جاتی ہے۔ اس ریاست کے اکثریتی لوگ نسلاً البانوی ہیں۔ کوسوو میں اسلام کا اغاز ۱۳۸۹ء...
  19. حسان خان

    جوش آں کہ من دانم - حضرت جوش ملیح آبادی

    رواں بخشِ دو عالم، یک ادائے آں کہ من دانم متاعِ گیتی و گردوں فدائے آں کہ من دانم خدا کی آرزوئے بندگی سکتے میں آ جائے اگر دیکھے مرے سجدے بہ پائے آں کہ من دانم شعاعِ چہرۂ گل گون و ابرِ برقعِ شب گوں مکمل اک فسوں صبح و مسائے آں کہ من دانم تصور اہرمن کا اڑ گیا دل سے دھواں بن کر بہ تابِ جلوۂ...
  20. حسان خان

    اسرائیلی کو فلسطینی سمجھ کر گولی مار دی

    یروشلم: ایک اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ نے جمعے کے روز یروشلم کی مغربی دعائیہ دیوار پر پہنچنے والے ایک اسرائیلی کو غلطی سے فلسطینی شدت پسند سمجھتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس ترجمان مکی روزنفیلڈ کے مطابق اس گارڈ کو حراست میں لے کر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا ۔ ‘ وہ ایک یہودی لڑکا تھا، اسرائیلی...
Top