نتائج تلاش

  1. حسان خان

    عشقِ احمد میں جو کٹی ہو گی - ثاقب صابری

    عشقِ احمد میں جو کٹی ہو گی زندگی تو وہ زندگی ہو گی جس کے دل عظمتِ نبی ہو گی اس پہ رحمت برس رہی ہو گی ان پہ جس کی نظر لگی ہو گی اُس کی جھولی سدا بھری ہو گی جو غلامی میں ان کی کامل ہے اس پہ قرباں شہنشہی ہو گی اُن کی رحمت ہو جس پہ ابرِ کرم اس کی کھیتی سدا ہری ہو گی آبیاری ہو جس کی نسبت سے...
  2. حسان خان

    سلام اُس ذاتِ اقدس پر، سلام اُس فخرِ دوراں پر - جگن ناتھ آزاد

    سلام سلام اُس ذاتِ اقدس پر، سلام اُس فخرِ دوراں پر ہزاروں جس کے احسانات ہیں دنیائے امکاں پر سلام اُس پر جو حامی بن کے آیا غم نصیبوں کا رہا جو بیکسوں کا آسرا، مشفق غریبوں کا سلام اُس پر جو آیا رحمۃ اللعالمیں بن کر پیامِ دوست لے کر، صادق الوعد و امیں بن کر سلام اُس پر کہ جس کے نور سے...
  3. حسان خان

    جوش ڈکیتی - جوش ملیح آبادی

    وہ آئی، ولولوں کو جگا کر چلی گئی بیدار تجربوں کو سلا کر چلی گئی اُر جائیں جس کے نشے سے جبریل کے حواس ہونٹوں سے وہ شراب پلا کر چلی گئی خس خانۂ دماغ سے اٹھنے لگا دھواں اِس طرح دل میں آگ لگا کر چلی گئی میرے کتاب خانۂ ہفتاد سالہ کو ایوانِ رنگ و رقص بنا کر چلی گئی موجوں میں جو در آئے تو قلزم...
  4. حسان خان

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی یاد میں - سعید پرویز

    5 جولائی کا رونا ابھی ’’مکیا‘‘ نہیں تھا کہ 9 جولائی آگئی۔ 5 جولائی کو جنرل ضیا الحق نے جمہوریت پر شب خون مارا اور آمریت کی طویل رات چھا گئی۔ 9 جولائی کا تعلق بھی ایک حوالے سے فوجی جرنیل فیلڈ مارشل ایوب خان سے بنتا ہے۔ 9 جولائی کے دن بانی پاکستان کی باعمل بہن مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ہم سے...
  5. حسان خان

    آتش بلا اپنے لیے دانستہ ناداں مول لیتے ہیں - خواجہ حیدر علی آتش

    بلا اپنے لیے دانستہ ناداں مول لیتے ہیں عبث جی بیچ کر الفت کو انساں مول لیتے ہیں نہ پوچھ احوال بے درد اپنے بیمارِ محبت کا زمیں اُس کے لیے اب تو عزیزاں مول لیتے ہیں میں اُس گلشن کا بلبل ہوں بہار آنے نہیں پاتی کہ صیاد آن کر میرا گلستاں مول لیتے ہیں مگر جانا نہیں شاید کہ یاں سے اہلِ عالم کو یہ...
  6. حسان خان

    کوہِ سبلان کے دامن میں آذربائجانی خانہ بدوشوں کا افطار

    کوہِ سبلان ایرانی صوبے اردبیل میں واقع ایک مرتفع پہاڑ ہے جو کہ خطۂ آذربائجان کا حصہ ہے۔ دراصل ایرانی آذربائجان کا پورا خطہ ان پانچ صوبوں میں منقسم ہے: مشرقی آذربائجان، مغربی آذربائجان، اردبیل، زنجان اور قزوین۔۔۔ یہ چند تصاویر کوہِ سبلان کے دامن میں مقیم ایک خانہ بدوش آذربائجانی عشیرے کے افطار...
  7. حسان خان

    آتش حباب آسا میں دم بھرتا ہوں تیری آشنائی کا - خواجہ حیدر علی آتش

    حباب آسا میں دم بھرتا ہوں تیری آشنائی کا نہایت غم ہے اس قطرے کو دریا کی جدائی کا اسیر اے دوست تیرے عاشق و معشوق دونوں ہیں گرفتار آہنی زنجیر کا یہ، وہ طلائی کا تعلق روح سے مجھ کو جسد کا ناگوارا ہے زمانے میں چلن ہے چار دن کی آشنائی کا فراقِ یار میں مر مر کے آخر زندگانی کی رہا صدمہ ہمیشہ روح...
  8. حسان خان

    تبریز کے کوہِ عینالی پر کوہ نوردوں کا افطار

    ایرانی شہر تبریز خطۂ آذربائجان اور آذری زبان و ثقافت کا مرکز ہے۔ اگر میرا بس چلے تو میں اپنی زندگی کے بقیہ شب و روز تبریز اور دیگر آذربائجانی شہروں میں بسر کرنا پسند کروں گا۔ :lovestruck: تبریز کے اس پہاڑ کا نام عون بن علی تھا لیکن مرورِ زماں کے ساتھ نام بگڑ کر اب عینالی یا ائینالی ہو گیا ہے۔...
  9. حسان خان

    آتش کیا کہیے کہ ہے سوزشِ داغِ جگر ایسی - خواجہ حیدر علی آتش

    کیا کہیے کہ ہے سوزشِ داغِ جگر ایسی سنتا نہیں وہ غیرتِ شمس و قمر ایسی کوشش کا ارادہ ہے رہِ مہر و وفا میں پھر کھل نہ سکے باندھیے کس کر کمر ایسی پیری میں جلاتا ہے جو دل داغِ جوانی پنبے سے بھی گرمی نہیں کرتا شرر ایسی نازک ہے رگِ گل سے فزوں، بال سے باریک دیکھی نہیں البتہ سنی ہے کمر ایسی مشکل...
  10. حسان خان

    رمضان در سراسرِ دنیا (۲۰۱۳)

    سب سے پہلے تو میری طرف سے تمام دوستانِ اردو محفل کو ماہِ رمضان کی آمد مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اس مہینے کی برکات سے آپ اور آپ کے اہلِ خانہ فیض یاب ہوں، اور ہمارے اپنے گھر پاکستان میں یہ مہینہ امن و آشتی کا باعث بنے۔ چلیں اب میرے ساتھ مل کر دیکھیے کہ عالمِ اسلام میں ماہِ رمضان کا استقبال کس طرح کیا...
  11. حسان خان

    آتش آفتِ جاں ہے ترا اے سروِ گل اندام رقص - خواجہ حیدر علی آتش

    آفتِ جاں ہے ترا اے سروِ گل اندام رقص ساتھ ہر ٹھوکر کے کرتا ہے ہمارا کام رقص طبعِ عالی باز رکھتی ہے تماشے سے مجھے بام پر گویا کہ میں ہوں اور زیرِ بام رقص کس طرح کرتا ہے یہ ذلت گوارا آدمی فی الحقیقت کچھ نہیں غیرِ خیالِ خام رقص چہرۂ محبوب پر گیسو نہیں لہرا رہے بت کے آگے کرتے ہیں کفارِ نافرجام...
  12. حسان خان

    آتش وحشت آگیں ہے فسانہ مری رسوائی کا - خواجہ حیدر علی آتش

    وحشت آگیں ہے فسانہ مری رسوائی کا عاشقِ زار ہوں اک آہوئے صحرائی کا پاؤں زنداں سے نہ نکلا ترے سودائی کا داغ دل ہی میں رہا لالۂ صحرائی کا دھیان رہتا ہے قدِ یار کی رعنائی کا سامنا روز ہے یاں آفتِ بالائی کا کوہِ غم مثلِ پرِ کاہ اٹھا لیتا ہوں ناتوانی میں بھی عالم ہے توانائی کا لحدِ تیرہ میں...
  13. حسان خان

    آتش شوقِ وصلت میں ہے شغلِ اشک افشانی مجھے - خواجہ حیدر علی آتش

    شوقِ وصلت میں ہے شغلِ اشک افشانی مجھے ہجر میں کرنا پڑا آخر لہو پانی مجھے یاد میں آئینۂ رخ کے ہے حیرانی مجھے زلف کے سودے میں رہتی ہے پریشانی مجھے تنگ کرتا ہے گریباں کٹنے لگتا ہے گلا موسمِ گل کی جو یاد آتی ہے عریانی مجھے ہوں وہ دیوانہ کہ اپنا نام رٹنے کے لیے اک پری نے دی ہے تسبیحِ سلیمانی...
  14. حسان خان

    استانبول میں اجتماعی افطار

    استانبول میں کل ہونے والے اجتماعی افطارات کی تصاویر خیابانِ استقلال پر ایک بندے سے انٹرویو لیا جا رہا ہے استانبول بلدیہ کی جانب سے میدانِ تقسیم میں منعقدہ اجتماعی افطار خیابانِ استقلال میں حکومت مخالف مظاہرین افطار کرتے ہوئے "سب سے بڑی عبادت حق کی مدافعت کرنا ہے۔"
  15. حسان خان

    کوسوو کے دارالحکومت Prishtina میں اجتماعی افطار

    کل یورپ، بلقان اور ترکی میں پہلا روزہ تھا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ مسلم اکثریتی ملک کوسوو کے دارالحکومت میں پہلا اجتماعی افطار کس طرح وقوع پذیر ہوا۔ یہ اجتماعی افطار ترکی کی 'ایوب سلطان تنظیم' کے اشتراک سے منعقد ہوئے تھے۔ افطار کی تقریب میں کوسوو کے اعلیٰ عہدے داران بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۱ کی...
  16. حسان خان

    جوش مابینِ بلور و سنگ - جوش ملیح آبادی

    یوں مسلسل نہ دھڑک، اے دلِ سیماب آگیں شیشۂ نازکِ ہستی نہ دَرَک جائے کہیں تا کجا یہ سفرِ کور بہ دشتِ ظلمات صاف و تابندہ گماں ہے نہ درخشندہ یقیں فکرِ جویا نے وہاں نصب کیے ہیں خیمے کہ جہاں قصر بلوریں ہے نہ کاخِ سنگیں سرمۂ دیدۂ تاریخ، غبارِ اقوال غازۂ چہرۂ امروز، بخارِ دوشیں صمدیت کی جبیں پر...
  17. حسان خان

    جوش جو مثلِ دوست، عدو کو بھی سرفراز کرے - جوش ملیح آبادی

    جو مثلِ دوست، عدو کو بھی سرفراز کرے اُس آدمی کی خدا زندگی دراز کرے وہ کج نہاد ہے آدم کا ناخلف فرزند میانِ کافر و مومن جو امتیاز کرے زمانہ شحنۂ سلطاں سے کاش یہ کہہ دے کہ آہِ گوشہ نشیناں سے احتراز کرے جسے ہو ایک توانائیِ عظیم کی دھن وہ کیا پرستشِ معبودِ خانہ ساز کرے مری دعا ہے کہ اے تاج...
  18. حسان خان

    ترکی زبان میں گنتی کرنا سیکھئے

    ایک استانبولی ترکی:bir آذربائجانی ترکی: بیر/ bir دو استانبولی ترکی:iki آذربائجانی ترکی: ایکی / iki تین استانبولی ترکی:üç آذربائجانی ترکی: اوچ / üç چار استانبولی ترکی:dört آذربائجانی ترکی: دؤرد / dörd پانچ استانبولی ترکی: beş آذربائجانی ترکی: بئش / beş چھ استانبولی ترکی: altı آذربائجانی ترکی...
  19. حسان خان

    تاریخی کلیسائے استپانوسِ مقدس

    ایران کے صوبے مشرقی آذربائجان کے شہر جلفا سے پندرہ کلومیٹر مغرب میں واقع کلیسائے استپانوسِ مقدس ارامنۂ ایران (Iranian Armenians) کا دوسرا سب سے اہم کلیسا ہے۔ اس کلیسا کی تعمیر تو نویں صدی عیسوی میں ہوئی تھی، لیکن یہ زلزلوں کے سبب آسیب سے دوچار ہو چکا تھا، پھر صفوی دور میں اس کی دوبارہ مرمت ہوئی...
  20. حسان خان

    آتش شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز کا - خواجہ حیدر علی آتش

    کیجیے چورنگ عاشق کو نگاہِ ناز کا دیکھ لینا شرط ہے شمشیرِ خانہ ساز کا صوفیوں کو وجد میں لاتا ہے نغمہ ساز کا شبہہ ہو جاتا ہے پردے سے تری آواز کا یہ اشارہ ہم سے ہے اُن کی نگاہِ ناز کا دیکھ لو تیرِ قضا ہوتا ہے اس انداز کا گفتگو بڑھ جائے گی تقریر عیسیٰ نے جو کی وہ لبِ جاں بخش بھی دم بھرتے ہیں...
Top