رمضان در سراسرِ دنیا (۲۰۱۳)

حسان خان

لائبریرین
سب سے پہلے تو میری طرف سے تمام دوستانِ اردو محفل کو ماہِ رمضان کی آمد مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اس مہینے کی برکات سے آپ اور آپ کے اہلِ خانہ فیض یاب ہوں، اور ہمارے اپنے گھر پاکستان میں یہ مہینہ امن و آشتی کا باعث بنے۔

چلیں اب میرے ساتھ مل کر دیکھیے کہ عالمِ اسلام میں ماہِ رمضان کا استقبال کس طرح کیا گیا۔

صنعا، یمن میں ایک بچی اپنا روایتی لباس پہن کر رمضان کے استقبال کے لیے منعقدہ بچوں کے جشن میں شریک ہے۔
s_r01_25376919.jpg


غزہ کی العمری مسجد میں ایک شخص قرآن پڑھتے ہوئے
s_r04_73213643.jpg


کابل میں ایک افغان مزدور مٹھائیاں لے کر جاتے ہوئے
s_r05_40664275.jpg


لاہور کی تاریخی وزیر خان مسجد میں ایک شخص نماز کے لیے وضو کر رہا ہے۔
s_r06_84704242.jpg


غزہ کی سڑک پر ایک بچہ رمضان کے روایتی چراغوں کو دیکھتے ہوئے
s_r07_73077539.jpg


استانبول کی خیابانِ استقلال میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین افطار کرتے ہوئے
s_r08_73187818.jpg

s_r09_44728858.jpg

s_r10_RTX11I17.jpg

s_r11_73184257.jpg


رمضان شروع ہونے سے ایک روز قبل لاہور کی بادشاہی مسجد کی صفائی ہو رہی ہے۔
s_r12_RTX11HO3.jpg


رملہ، فلسطین میں ایک خرما فروش کھجوریں سجاتے ہوئے
s_r13_RTX11IQ6.jpg


مدان، شمالی سماترا، انڈونیشیا کے الروضۃ الحسنہ بورڈنگ اسکول کے طلباء نماز کی ادائیگی کرتے ہوئے
s_r14_18329871.jpg

s_r17_64716659.jpg

جکارتا کی استقلال مسجد میں خواتین تراویح پڑھتے ہوئے۔ ملایا جزائر کے مسلمان شافعی المذہب ہیں، اس لیے وہاں عورتیں بھی مسجد میں تراویح پڑھتی ہیں۔
s_r16_73173932.jpg


سورابایا، انڈونیشیا کی چنگ ہو مسجد میں پہلی تراویح پڑھی جا رہی ہے۔
s_r18_73181201.jpg


اسٹریسبرگ، فرانس کی جامع مسجد میں نماز کا منظر
s_r19_RTX11HMH.jpg

s_r20_RTX11HM7.jpg


پرانا یروشلم
s_r21_73111631.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
نیروبی، کینیا کی نور مسجد میں غریب روزہ داروں کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے
s_r22_45703362.jpg


غزہ میں ایک پیسٹری بنانے والا افطار کے لیے روایتی عرب مٹھائیاں تیار کر رہا ہے
s_r23_73182759.jpg


بلغراد، سربیا میں واقع عہدِ عثمانی کی بایراقلی مسجد میں نمازِ تراویح پڑھی جا رہی ہے۔ سربیا کی مسلمان آبادی زیادہ تر بوسنیائی باشندوں پر مشتمل ہے۔
s_r32_RTX11I60.jpg


دبئی میں ایک خاتون رمضان کی تیاریاں کرتے ہوئے
s_r26_RTX11GM2.jpg


رملہ میں ایک فلسطینی قطایف نامی شے تیار کرتے ہوئے، جو وہاں روایتی طور پر رمضان میں کھائی جاتی ہے۔
s_r27_RTX11IQ5.jpg


جکارتا، انڈونیشا میں ایک خاندان اپنے پیارے کی قبر پر قرآن پڑھ رہا ہے۔ روایتی طور پر انڈونیشیا کے مسلمان رمضان سے ذرا پہلے اپنے عزیزوں کی آرامگاہوں کی طرف جاتے ہیں۔
s_r29_RTX11HF4.jpg


جکارتا کی استقلال مسجد میں روزہ دار افطار کے انتظار میں سستاتے ہوئے
s_r30_RTX11IJU.jpg


آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت آبیدجان کی ایک سڑک پر رمضان کے لیے خرید و فروخت ہو رہی ہے۔
s_r31_73175027.jpg


قرغزستان کے شہر اوش میں نماز کی ادائیگی ہو رہی ہے۔
494ADFCB-C201-4879-A83C-75017AA5611F_w974_n_s.jpg

D1A100F6-D65A-43D7-9741-54D4825B8D13_w974_n_s.jpg

روس کی خودمختار ریاست تاتارستان کے تاتار مسلمان ماہِ رمضان میں نماز پڑھتے ہوئے
199E3198-0D1B-41A4-8654-1B1C076B12F8_w974_n_s.jpg


جکارتا میں بچے رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے جمع ہیں
276645C2-9444-422A-9CB2-885505F17044_w974_n_s.jpg


ماسکو میں مقیم قرغز باشندے افطار کرتے ہوئے
EB80C0EE-AB7A-44FF-93D9-701C2380A436_w974_n_s.jpg


تصاویر کے مآخذ:
The Atlantic
Radioi Ozodi
 

زبیر مرزا

محفلین
سبحان اللہ - رونقِ رمضان کی لاجواب تصاویر- کل مین ہیٹن میں نے تپتی دوپہر میں ایک افریقی مسلمان کو
سڑک کے کنارے اپنے پھلوں کے ٹھیلے کے ساتھ جاءنماز بچھائے ظہر کی نماز میں سربسجود دیکھا اس قدر
دلکش نظارہ تھا یہ کہ روح سرشار ہوگئی -
 

بھلکڑ

لائبریرین
سبحان اللہ - رونقِ رمضان کی لاجواب تصاویر- کل مین ہیٹن میں نے تپتی دوپہر میں ایک افریقی مسلمان کو
سڑک کے کنارے اپنے پھلوں کے ٹھیلے کے ساتھ جاءنماز بچھائے ظہر کی نماز میں سربسجود دیکھا اس قدر
دلکش نظارہ تھا یہ کہ روح سرشار ہوگئی -
سُبحان اللہ!!!!سُبحان اللہ!!!
 

تلمیذ

لائبریرین
نیروبی، کینیا کی نور مسجد میں غریب روزہ داروں کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے
s_r22_45703362.jpg


Radioi Ozodi

پوری دنیا میں اسلامی یک جہتی اور مشترکہ تمدن کے ان دل فریب ور روح پرور نظاروں میں شراکت کے لئےشکر گذاری حسان خان ،
مندرجہ بالا تصویر میں استعمال ہونے والی دیگیں مجھے تو پاکستان (گوجرانوالہ) کی ساختہ محسوس ہوتی ہیں۔ کیونکہ میں نے عرب اور افریقہ میں مجموعی کھانےعموما بڑے بڑے دیگچوں میں پکتے ہوئے دیکھے ہیں۔ تاہم، یہ میرا اپنا مشاہدہ ہے اور ہو سکتا ہے میں غلط ہوں۔
 
Top