بقرعید
(ضاؔمن جعفری)
اِس بار بقرعید پہ ہم بھی رہے یہاں
بکرا خریدا ایسا کہ بِلّی کا ہو گماں
کرنے کو تھے ہنوز گَلے پر چُھری رواں
چُبھتا ہُوا عجیب یہ اُس نے دیا بیاں
یہ کس نے کہہ دیا ہے کہ سب بھائی بھائی ہیں؟
سولہ کروڑ بکرے ہیں، کچھ سَو قصائی ہیں
غزل
(ڈاکٹر جاوید جمیل)
عیاں تڑپ میں کوئی زورِ آرزو ہی نہیں
ملے گا کیسے اگر شوقِ جستجو ہی نہیں
بھنویں چڑھائیں، نظر پھیری، فخر سے بولے
ہمارے چاہنے والے بہت ہیں، تو ہی نہیں
میں روح بن کے ہر اک دل ٹٹول آیا ہوں
ہو جس میں گرمیِ جذبات، وہ لہو ہی نہیں
بیاں کمال کو یوں کر کہ معجزہ ہو جائے
یہ کیسی...
غزل
(ضامن جعفری)
ہوچکا جو وہ دوبارا نہیں ہونے دوں گا
میں سرِ راہ تماشا نہیں ہونے دوں گا
گوشہِ چشم میں رہ پائے تو بیشک رہ لے
قطرہِ اشک کو دریا نہیں ہونے دوں گا
یہ کوئی بات ہے جب چاہے نکالے مجھ کو
بزم کو عالمِ بالا نہیں ہونے دوں گا
دل کو سمجھاؤں گا جیسے بھی ہو ممکن لیکن
اب میں اظہارِ تمنّا نہیں...
غزل
(ضامن جعفری)
امیرِ شہر کے دستِ ہُنَر کا ذکر نہیں
تمام شہر جَلا اُس کے گھر کا ذکر نہیں
پڑھا ہے ہم نے بہت ہاتھ کی لکیروں کو
کَہیِں معاہدہِ خَیر و شَر کا ذکر نہیں
تمہارے حُسن کی تاریخ نامکمّل ہے
کسی جگہ مرے حُسنِ نظر کا ذکر نہیں
صلیب و دار کے سائے میں ہے تمام سَفَر
میں جس سَفَر میں ہُوں اُس...
غزل
(فریاد آزر)
ہوا کے حکم کی تعمیل ہونے والی ہے
گل احتجاج کی قندیل ہونے والی ہے
زمیں پہ آمدِ جبریل ختم ہو بھی چکی
ندائے صورِ سرافیل ہونے والی ہے
ہزاروں ابرہہ لشکر سجا رہے ہیں تو کیا
ہوائے سبز ابابیل ہونے والی ہے
میں تھک چکا بھی ہوں اور آخری صدا میری
انہیں خلاؤں میں تحلیل ہونے والی ہے
اِک...
غزل
(ضاؔمن جعفری)
زمانے بھر سے تھی کیا ضرورت، جو دل دُکھا تھا تو ہم سے کہتے
ہمارے بارے میں کچھ کسی نے کہا سنا تھا تو ہم سے کہتے
ہمیشہ امکان کچھ نہ کچھ چاہتوں میں رہتا ہے رنجشوں کا
حضور آپس کی بات تھی کچھ برا لگا تھا تو ہم سے کہتے
ہماری کوشش سدا یہی تھی نمائشِ غم نہ ہو کبھی بھی
اگر کہیں کوئی...
غزل
ڈاکٹر جاوید جمیل
الفت میں بھول جائیں وہ لیل و نہار کاش
طاری اسی طرح رہے ان پر خمار کاش
محبوب کی شرارتیں محبوب ہیں مگر
معصومیت کا جز بھی رہے برقرار کاش
آتا ہے جیسے پیار مجھے ان پہ بار بار
ایسے ہی مجھ پہ آنے لگے انکو پیار کاش
آؤں کبھی میں پہلے، کبھی پہلے آئیں وہ
دونوں پہ گزرے کیفیتِ...
عمر گزری تو
(راشد آزر)
عمر گزری تو ہم نے جا نا ہے
وقت کے ساتھ سب بدلتے ہیں
*
و ہ مر ا سم نہیں ر ہے با قی
قربتیں دوریوں میں ڈ ھلتی ہیں
نقش چہروں کے یوں بدلتے ہیں
جیسے پت چھڑ میں پیڑ سے پتے
گر کے ا س کو برہنہ کر تے ہیں
لوگ مصروف...
غزل
(عالیہ تقوی،الہ آباد، ۲۵جون۲۰۱۳)
حال دل کا کہا نہیں جاتا
اور چپ بھی رہا نہیں جاتا
ہوگا کچھ تجھ میں ایسا ورنہ دل
ہر کسی کو دیا نہیں جاتا
ان کے دل کی طرف بتا رہبر
کیا کوئی راستہ نہیں جاتا
کیوں قفس سے لگاؤ یہ بلبل
گو رہا ہوگیا نہیں جاتا
خود جیودوسروں کوجینےدو
یوں بھلا کیوں جیا نہیں جاتا...
غزل
(ضاؔمن جعفری)
اے جذب! اے جنوں! کوئی جلوہ دِکھائی دے
اب تا بہ کئے خرد کا تماشہ دِکھائی دے
ہرشخص ہے تصوّرِ منزل لیے ہوئے
منزل تو جب ملے کوئی رستہ دِکھائی دے
مُڑ مُڑ کے دیکھتا ہوں سرِ ریگزارِ دشت
شاید غبار میں کوئی چہرہ دِکھائی دے
پردہ تو امتحانِ نظر کا ہے ایک نام
بینا ہے وہ جسے پسِ پردہ...
غزل
(ضاؔمن جعفری)
ہمارے بعد، نہ جانے کِدَھر گئے ہَوں گے
خُلوص و مہر و وفا در بَدَر گئے ہَوں گے
وہ میرا حلقہِ احباب کیا ہُوا ہوگا
وہ میرے لعل و جواہر بکھر گئے ہوں گے
جو شوق و عجلتِ منزل میں تھے نہ ڈھونڈ اُن کو
وہ قافلے تو کبھی کے گذر گئے ہَوں گے
نہ معذرت نہ ندامت، تم اپنی فکر کرو
تمہارے ہاتھ...
غزل
(ڈاکٹر جاوید جمیل)
کیا ہوگا کوسنے سے نصیبوں کو بار بار
کوشش بھی کرنی ہوگی غریبوں کو بار بار
اب عشق میں چلے گا جنوں سے نہ کام صرف
دینی شکست ہوگی رقیبوں کو بار بار
اے دشمنانِ حق، کبهی مرتے نہیں مسیح
بیشک سجاتے رہنا صلیبوں کو بار بار
خطروں سے ہوشیار رہیں ساکنانِ شہر
اعلان کرنا ہوگا نقیبوں کو...
معاف کرنا یہ میرے جملے نہیں تھے۔۔۔
تحریر : کمیل احمد
“میں ہگس کے زرہ کے بارے میں بلکل نہیں جاننا چاہتا “، احمد نے چڑ چڑی آواز میں بولا۔ اس کی عمر شاید ۱۵ برس ہوگی، سائنس کا طالبِ علم تھا، طبعیات کا بہت شوق تھا، لیکن معلوم نہیں کیوں ہِگس ذرے کے بارے میں پڑھنا وہ غلط سمجھتا تھا۔ “یار احمد، آخر...
No decision taken on the Skype, Viber ban: Chaudhry Nisar
Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan said on Thursday that the federal government had taken no decision on the Sindh government’s stance of banning Skype, Viber and other communication services in Sindh for three months, Express...
اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، ایران کے حوالے سے نرم رویے پراظہارتشویش
ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنززیر غور ہیں، براک اوباما۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ایران...
برطانوی حکومت نے اساتذہ کو زبردستی حجاب کرنے کی ہدایت پرمسلم اسکول بند کردیا
اسکول کو صحت عامہ اور تحفظ کے معاملات کی وجہ سے کچھ عرصے کے لئے بند کیا گیا ہے جسے جلد کھول دیا جائے گا، انتظامیہ فوٹو؛ فائل
کراچی: برطانوی حکومت کے نگران ادارے نے طالبات اور اساتذہ کو حجاب کا حکم دینے والے ایک اسلامی...
اگر خدا كو منظور ہوا تو آئندہ سال شادی كر لوں گی، میرا
سمجھ نہیں آتا جو اداکارائیں خود بوڑھی ہو رہی ہيں ان كو ميری شادی كی فكر كيوں ہوگئی ہے، میرا. فوٹو : فائل
لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اگر خدا كو منظور ہوا تو آئندہ سال شادی كر لوں گی۔
فلم اسٹار ميرا نے اپنے ایک انٹرویو كہا ہے كہ...
روس نے پاکستانی زرعی درآمدات پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگا دی
پابندی لگنے سے پاکستانی پھل اور سبزیوں کی 62کروڑ50 لاکھ ڈالر کی برآمدات میں 15 کروڑ سے 17کروڑ ڈالر کمی کا سامنا ہو گا۔ فوٹو: فائل
کراچی: روس نے پاکستان سے تمام زرعی مصنوعات کی درآمد پر یکم اکتوبر سے غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی عائد...
گرین پاسپورٹ کی بے قدری؛ پاکستانی دنیا کے 10 ناپسندیدہ ترین ممالک میں شامل
پاکستان کے شہریوں کو صرف 32 ممالک میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہے ان میں کوئی ملک پاکستان کا پڑوسی نہیں فوٹو: فائل
پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل ہے جس کے شہریوں کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ بے توقیری کی جاتی ہے...
پاکستان کرکٹ میں صوبائیت پرستی بہت زیادہ ہے، واٹمور
گرین شرٹس کی کوچنگ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے قبول کی،دولت کا کوئی عمل دخل نہیں، کوچ کا انٹرویو۔ فوٹو: فائل
کراچی: کوچ ڈیو واٹمور نے دعویٰ کیاکہ پاکستان کرکٹ میں صوبائیت پرستی بہت زیادہ ہے، کھلاڑی ایک شہر میں مقبول تو دوسرے میں کوئی اسے...