برطانوی حکومت نے اساتذہ کو زبردستی حجاب کرنے کی ہدایت پرمسلم اسکول بند کردیا

کاشفی

محفلین
برطانوی حکومت نے اساتذہ کو زبردستی حجاب کرنے کی ہدایت پرمسلم اسکول بند کردیا
181567-almadinaschool-1380715903-384-640x480.jpg

اسکول کو صحت عامہ اور تحفظ کے معاملات کی وجہ سے کچھ عرصے کے لئے بند کیا گیا ہے جسے جلد کھول دیا جائے گا، انتظامیہ فوٹو؛ فائل

کراچی: برطانوی حکومت کے نگران ادارے نے طالبات اور اساتذہ کو حجاب کا حکم دینے والے ایک اسلامی اسکول کو معائنے کے بعد فوری طور پر بند کر دیا ہے۔

برطانیہ کے علاقے ڈربی میں واقع المدینہ نامی اسکول پر سخت اسلامی شعائر کے نفاذ کا الزام تھا، نگران ادارے آفسٹیڈ کے مطابق معائنہ کے دوران حاصل ہونے والی معلومات ادارے کے پرنسپل کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں تاہم وہ معائنے کی تکمیل تک اس حوالے سے کسی کو آگاہ نہیں کرسکیں گے۔
دوسری جانب اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کو صحت عامہ اور تحفظ کے معاملات کی وجہ سے کچھ عرصے کے لئے بند کیا گیا ہے جسے جلد کھول دیا جائے گا، اسکول دوبارہ کھلنے سے متعلق طلبا کے والدین کو براہِ راست اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کردیا جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ المدینہ اسكول كی انتظامیہ نے نئے قوانین نافذ کرتے ہوئے تمام مسلم اور غیر مسلم خواتین اساتذہ كو اسكول میں حجاب پہننے، ہلال كھانا كھانے اور زیورات نہ پہن كر آنے كی ہدایت كی تھی، اسكول كی اساتذہ یونین نے انتظامیہ كے ان احكامات كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے كہا تھا كہ اسكول انتظامیہ نہ صرف ان پر زبردستی حجاب مسلط كررہی ہے بلكہ بچوں كے ساتھ بھی امتیازی سلوک روا ركھا جارہا ہے۔
 
کاشفی

محفلین
حجاب مسلم عورتوں کا بنیادی اور انسانی حق ہے۔۔ اس حق کو ضبط کرنا انسانیت کی توہین ہے۔۔
اسلام میں زبردستی نام کی کوئی چیز نہیں۔۔اور کسی زبردستی کا اسلام سے تعلق نہیں۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بی بی سی پر دیکھا تھا کہ اس سکول میں غیر مسلم استانیوں کو بھی زبردستی حجاب پہننے کا کہا جاتا تھا۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ سچ کیا ہے
 
S. H. Naqvi

محفلین
جی بجا، پاکستان میں ایسی زبردستی کہاں پائی جاتی ہے یہاں تو سب الٹ ہے، ایسے بے رحم ادارے کو تو فورا بند کر دینا چاہے جو دیار غیر میں ایسی جرات کر رہا ہے جو پاکستان کا کوئی سکول بھی نہ کرے، پاکستان کے تعلیمی اداروں کی کیا روداد عرض کروں ایک حالیہ خبر ملاحظہ ہو جو ایک وفاقی سرکاری ادارے کا حال ہے۔ پرائیویٹ ادوروں میں تو کوشش کی جاتی ہے کہ ٹیچر جتنی زیادہ بناؤ سنگھار کر کے آئے اتنا بہتر ہے۔ آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سسٹمز، سٹی سکولز، ایجوکیٹرز، بیکنز وغیرہ کے رولز پڑھ کے تو ایک اسلام پسند یا قدامت پسند ٹیچر کبھی وہاں ٹیچنگ کرنا پسند نہیں کرتی اس صورت میں دیار غیر کے سکول میں پھر کوئی انسانیت ہو گی۔

army-college.gif

لنک
col2.gif

لنک
 
زیک

مسافر

کیا اس کی وجہ یہ ممکن ہے کہ نقاب میں یہ معلوم ہونا مشکل ہےکہ خاتون کی جگہ کوئی اور تو امتحان دینے کا فراد نہیں کر رہا؟
 
زیک

مسافر
بی بی سی پر دیکھا تھا کہ اس سکول میں غیر مسلم استانیوں کو بھی زبردستی حجاب پہننے کا کہا جاتا تھا۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ سچ کیا ہے
گارڈین کے مطابق:
The prospectus notes: "All staff members will also express decency and modesty in their clothing and appearance. Female members of staff – irrespective of their religious beliefs – will cover their heads and bodies appropriately in light of the teachings of Islam."
 
S. H. Naqvi

محفلین
کیا اس کی وجہ یہ ممکن ہے کہ نقاب میں یہ معلوم ہونا مشکل ہےکہ خاتون کی جگہ کوئی اور تو امتحان دینے کا فراد نہیں کر رہا؟
عام طور پر ممکن تو نہیں کیوں کہ امتحانی کمرہ میں امیدوار کی مکمل جانچ کی جاتی ہے اور اور پھر اگر یہ خدشہ بھی ہو تو اس کو امتحانی کمرہ میں ہی نقاب اتروا کر دور کیا جا سکتا ہے نا کہ سکول سے باہر ہی اور نہ ہی بطور ایک شرط کے۔۔۔۔۔!
 
Top