نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    نصیر الدین نصیر ادھر بھی نگاہِ کرم یا محمد ! صدا دے رہے ہیں یہ در پر سوالی - نصیر الدین نصیر

    ادھر بھی نگاہِ کرم یا محمد ! صدا دے رہے ہیں یہ در پر سوالی بہت ظلم ڈھائے ہیں اہلِ ستم نے ، دہائی تری اے غریبوں کے والی نہ پوچھو دلِ کیفِ ساماں کا عالم ، ہے پیشِ نظر ان کا دربارِ عالی نگاہوں میں ہیں پھر حضوری کے لمحے ، تصور میں ہے ان کے روضے کی جالی جبیں خیر سے مطلعِ خیر احساں ، بدن منبعِ نور ،...
  2. فرحان محمد خان

    رضا رشکِ قمر ہوں رنگِ رُخِ آفتاب ہوں - امام احمد رضا خان

    رشکِ قمر ہوں رنگِ رُخِ آفتاب ہوں ذرّہ ترا جو اے شہِ گردوں جناب ہوں دُرِ نجف ہوں گوہرِ پاکِ خوشاب ہوں یعنی ترابِ رہ گزر بُو تُراب ہوں گر آنکھ ہوں تو ابر کی چشمِ پُر آب ہوں دل ہوں تو برق کا دلِ پُر اضطراب ہوں خونیں جگر ہوں طائرِ بے آشیاں شہا رنگِ پریدۃِ رخِ گل کا جواب ہوں بے اصل بے...
  3. فرحان محمد خان

    نصیر الدین نصیر یہ نہ پوچھو ملا ہمیں درِ خیرالورٰی سے کیا -سید نصیر الدین نصیر

    یہ نہ پوچھو ملا ہمیں درِ خیرالورٰی سے کیا نظر ان کی پڑی تو ہم ہوئے پل بھر میں کیا سے کیا مرے دل کی وہ دھڑکنیں دمِ فریاد سنتے ہیں متوجہِ جو ہیں ، وہ ہیں ، مجھے بادِ صبا سے کیا نظر ان کی جو ہو گئی اثر آیا دعا میں بھی مرے دل کی تڑپ ہی کیا ، مرے دل کی صدا سے کیا جسے اس کا یقیں ہے کے وہی...
  4. فرحان محمد خان

    قمر جلالوی ہزاروں فریاد کر رہے ہیں مگر کسی پر نظر نہیں ہے - استاد قمر جلالوی

    ہزاروں فریاد کر رہے ہیں مگر کسی پر نظر نہیں ہے وہ محو ہیں آئینے میں ایسے کہ ان کو اپنی خبر نہیں ہے مریضِ فرقت کا ہے یہ عالم کہ شام سے کچھ خبر نہیں ہے وہ دیکھنے آئیں گے سحر کو ۔۔۔ یہاں امیدِ سحر نہیں ہے خوشی تو یہ ہے جواب آیا مآل پیشِ نظر نہیں ہے لفافہ قاصد سے لے لیا ہے لکھے ہوئے کی خبر نہیں ہے...
  5. فرحان محمد خان

    قمر جلالوی وعدۂ وصل کے ایفا سے پشیماں ہو کر- استاد قمر جلالوی

    وعدۂ وصل کے ایفا سے پشیماں ہو کر وہ تصور میں بھی آتے ہیں تو پنہاں ہو کر شوقِ دیدار شہیدوں کو ہے کون ان سے کہے سیر کو جائیں سوئے گورِ غریباں ہو کر فاتحہ پڑھ کے مری قبر سے قاتل جو اٹھا خاک اڑ اڑ کے لپٹنے لگی ارماں ہو کر میں شبِ وعدہ تصور میں انہیں لے آیا در پہ بیٹھے ہی رہے غیر نگہباں ہو کر...
  6. فرحان محمد خان

    ساغر صدیقی کچھ حرفِ التجا تھے دعاؤں سے ڈر گئے - ساغر صدیقی

    کچھ حرفِ التجا تھے دعاؤں سے ڈر گئے ارمانِ بندگی کے خداؤں سے ڈر گئے اب کون دیکھتا ہے ترے شمس کی طرف سورج مکھی کے پھول شعاعوں سے ڈر گئے ہنس کر جو جھیلتے تھے زمانے کی تلخیاں اے چشمِ یار تیری اداؤں سے ڈر گئے رنگیں فضا میں جل گئیں خاموش تتلیاں آنچل اڑے تو پھول ہواؤں سے ڈر گئے آہوں کو اعتبار سماعت...
  7. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری بعد لٹنے کے ترا درد ہے لاچار کے پاس - فنا بلند شہری

    بعد لٹنے کے ترا درد ہے لاچار کے پاس یہ نشانی ہے تری اب ترے بیمار کے پاس یہی معراجِ محبت ہے یہی حاصلِ عشق سجدہ کر لینا مرا سنگِ درِ یار کے پاس آخری وقت ہے دیدار تمہارا کر لوں دو گھڑی کے لئے آ جائیے بیمار کے پاس تیرے دیوانے کہاں جائیں ترے کوچے سے چین ملتا ہے ترے سایہء دیوار کے پاس دل تو...
  8. فرحان محمد خان

    اے عشقِ نامراد وفائیں کدھر گئیں - فرحان محمد خان

    مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلناے عشقِ نامراد وفائیں کدھر گئیں ملتی تھیں جو تمہیں وہ دعائیں کدھر گئیں ایماں بھری جو رات کو آتی تھیں یا خدا مسجد سے وہ اذاں کی صدائیں کدھر گئیں ہر لمحہ جن سے بے خود و سرشار ہم رہے میخانے کی پرانی ٖہوائیں کدھر گئیں ہر جام پہ جو کرتے رہے سجدہ...
  9. فرحان محمد خان

    قمر جلالوی دونوں ہیں ان کے ہجر کا حاصل لیے ہوئے - استاد قمر جلالو

    دونوں ہیں ان کے ہجر کا حاصل لیے ہوئے دل کو ہے درد ،درد کو ہے دل لیے ہوئے دیکھا خدا پہ چھوڑ کہ کشتی کو نا خدا جیسے خود آگیا کوئی ساحل لیے ہوئے دیکھو ہمارے صبر کی ہمت نہ ٹوٹ جائے تم رات دن ستاؤ مگر دل لیے ہوئے وہ شب بھی یاد ہے کہ میں پہنچا تھا بزم میں ! اور تم اٹھے تھے رونقِ محفل لیے ہوئے اپنی...
  10. فرحان محمد خان

    تاسف محترم جناب شاکرالقادری کی اہلیہ وفات پاگئیں، اللہ مغفرت فرمائے

    اِنّا لِلہ و اِنّا اِلیہ راجِعُون محترم جناب شاکرالقادری کی اہلیہ وفات پاگئیں، اللہ مغفرت فرمائے مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل اتوار (19؍ نومبر 2017ء ) کو دن کے دو بجے اٹک میں ادا کی جائے گی
  11. فرحان محمد خان

    قمر جلالوی بھلا اپنے نالوں کی مجھ کو خبر کیا شبِ غم ہوئی تھی کہاں تک رسائی - استاد قمر جلالوی

    بھلا اپنے نالوں کی مجھ کو خبر کیا شبِ غم ہوئی تھی کہاں تک رسائی مگر یہ عدو کی زبانی سنا ہے بڑی مشکلوں سے تمہیں نیند آئی شبِ وعدہ اول تو آتے نہیں تھے جو آئے بھی تو رات ایسی گنوائی کبھی رات کو تم نے گیسو سنوارے کبھی رات کو تم نے مہندی لگائی گلہ بے وفائی کا کس سے کریں ہم ہمارا گلہ کوئی سنتا نہیں...
  12. فرحان محمد خان

    قمر جلالوی غلط ہے شیخ کی ضد ساقی محفل سے ٹوٹے گی - قمر جلالوی

    غلط ہے شیخ کی ضد ساقی محفل سے ٹوٹے گی قسم کھائی ہوئی توبہ بڑی مشکل سے ٹوٹے گی تمھیں رستے میں رہبر چھوڑ دیں گے قافلے والو اگر ہمت تمھاری دوریِ منزل سے ٹوٹے گی جو یہ کار نمایاں تو میری سخت جانی کا بھلا تلوار زورِ بازوئے قاتل سے ٹوٹے گی نگاہِ قیس ٹکراتی رہے سارباں کب تک یہ بندش بھی کسی دن پردۂ...
  13. فرحان محمد خان

    قمر جلالوی خدا کی شان تجھے یوں مری فغاں سے گریز - قمر جلالوی

    خدا کی شان تجھے یوں مری فغاں سے گریز کہ جس طرح کسی کافر کو ہو اذاں سے گریز وہ چاہے سجدہ کیا ہو نہ دیر و کعبہ میں مگر ہوا نہ کبھی تیرے آستاں سے گریز دلِ شکستہ سے جا رہی ہے ان کی یاد مکیں کو جیسے ہو ٹوٹے ہوئے مکاں سے گریز جہاں بھی چاہیں وہاں شوق سے شریک ہوں آپ مگر حضور ذرا بزمِ دشمناں سے گریز...
  14. فرحان محمد خان

    مبارکباد محمد عدنان اکبری نقیبی کو سالگرہ مبارک ہو

    آج کے دن ہمارے پیارے بھائی محترم جناب محمد عدنان اکبری نقیبی دنیا فانی میں تشریف لائے :) ہمارا آپ سے سوال یہ ہے آپ نے دنیا سے کیا پایا ؟ آپ دنیا پہ آئے اس کی سب سے زیادہ خوشی کس کو ہوئی ؟ اور آخر میں بس یہ دعا تم سلامت رہو ہزار برس ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار پچاس ہراز زیادہ ہیں سو اسے کم کر...
  15. فرحان محمد خان

    حد ہی نہیں ہے ورنہ حد سے گزر نہ جائیں - راحیلؔ فاروق

    حد ہی نہیں ہے ورنہ حد سے گزر نہ جائیں ہم عشق میں جئیں کیوں واللہ مر نہ جائیں اہلِ حرم ہمارے ایمان پر نہ جائیں کاغذ کے بیل بوٹے خوشبو سے ڈر نہ جائیں خلقت کی موت کے ہیں لاکھوں بہانے لیکن یہ تہمتیں بھی ظالم تیرے ہی سر نہ جائیں آنکھیں تو سیپیاں ہیں کیا آب سیپیوں کی اے دیکھنا مگر تم موتی بکھر نہ...
  16. فرحان محمد خان

    نبی کی یاد سے روشن میرے دل کا نگینہ ہے - مولانا عبد الستار نیازی

    نبی کی یاد سے روشن مرے دل کا نگینہ ہے وہ میرے دل میں رہتے ہیں مرا دل ہی مدینہ ہے مدینے کی جدائی میں سلگتا میرا سینہ ہے پڑا ہوں دور طیبہ سے یہ جینا کیسا جینا ہے نظر افروز ہیں رنگینیاں فردوس کی لیکن! جو تسکین دل و جاں ہے وہ آقا کا مدینہ ہے جھکوں کیوں غیر کے در پر کسی سے بھیک کیوں مانگوں مرے...
  17. فرحان محمد خان

    فنا بلند شہری زلفِ ساقی جو پریشان ہوئی شانے پر - فنا بلند شہری

    زلفِ ساقی جو پریشان ہوئی شانے پر چھاگئی کالی گھٹا جھوم کے میخانے پر چھا گیا رنگِ جنوں عشق کے افسانے پر ساری دنیا کی نظر ہے ترے دیوانے پر جلوہ دکھلا کے تو خود چھین لے ہوش و حوس اب ہر اک بات کہے دیتے ہو دیوانے پر اس کی توبہ کو بھلا کون بچائے ساقی جس کی نظریں ہوں چھلکتے ہوئے پیمانے پر آسماں...
  18. فرحان محمد خان

    درِ نبی پہ مقدر جگائے جاتے ہیں -مولانا عبد الستار نیازی

    درِ نبی پہ مقدر جگائے جاتے ہیں جو کام بنتے نہیں بنائے جاتے ہیں نبی کے در پہ کبھی مانگنا نہیں پڑتا یہاں تو جام نظر سے پلائے جاتے ہیں نگاہِ ساقی کوثر کا یہ کرشمہ ہے کہ مست کرنے سے پہلے اٹھائے جاتے ہیں قسم خدا کی وہ ویراں کبھی نہیں ہوتا نبی کی یاد سے جو دل بسائے جاتے ہیں مرے حضور کی محفل کو جو...
  19. فرحان محمد خان

    غلاموں پر محمدؐ کی عنایت ہوتی رہتی ہے - مولانا عبد الستار نیازی

    غلاموں پر محمدؐ کی عنایت ہوتی رہتی ہے کرم فرماتے رہتے ہیں زیارت ہوتی رہتی ہے عبادت ہے تلاوت مصحفِ روئے مبارک کی تلاوت کرتے رہتے ہیں عبادت ہوتی رہتی ہے مجھے تسلیم اے واعظ برا ہوں میں بہت لیکن بروں پر بھی مرے آقا کی رحمت ہوتی رہتی ہے بدستِ خواجہ و داتا بدستِ شاہِ لاثانی نبی کے نام پر ہر...
  20. فرحان محمد خان

    بے بساں بے چاریاں دے دستگیراں نوں سلام - ناز خیالوی

    بے بساں بے چاریاں دے دستگیراں نوں سلام آدمیت دی ریاست دے امیراں نوں سلام سر کٹا کے سر بلندی دے گئے نیں دین نوں سَین زینب تیرے غیرتمند ویراں نوں سلام تیریاں ہوٹھاں تے جمیاں ہوئیاں چُپاں تے درود تیریاں اکھاں چوں کردے ہوئے نیراں نوں سلام جگمگایا دین دا جھگا بہتر غازیاں نکے وڈے غازیاں روشن ضمیراں...
Top