ساقی بھلے پھٹکنے نہ دے پاس جام کے
نیت تو باندھ سکتے ہیں پیچھے امام کے
قدموں میں دیں جگہ ہمیں اہلِ کرم کہیں
ہم راندگاں ہیں سجدہگہِ خاص و عام کے
آنکھوں کی بات چھڑ گئی باتوں کے درمیان
مےخانے والے رہ گئے پیمانے تھام کے
واعظ کو اونچ نیچ محبت کی کیا پتا
یہ مسئلے نہیں علمائے کرام کے
کیا خوب وحی...