فنا بلند شہری کس کو سناؤں حالِ غم کوئی غم آشنا نہیں- فنا بلند شہری

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 29, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,145
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    کس کو سناؤں حالِ غم کوئی غم آشنا نہیں
    ایسا ملا ہے دردِ دل جس کی کوئی دوا نہیں

    میری نمازِ عشق کو شیخ سمجھ سکا گا کیا
    اس نے درِ حبیب پہ سجدہ کبھی کیا نہیں

    مجھ کو خدا سے آشنا کوئی بھلا کرے گا کیا
    میں تو صنم پرست ہوں میرا کوئی خدا نہیں

    کیسے ادا کروں نماز کیسے جھکاؤں اپنا سر
    صحنِ حرم میں شیخ جی یار کا نقشِ پا نہیں

    کیا ہیں اصولِ بندگی اہلِ جنوں کو کیا خبر
    سجدہ روا کہاں پہ ہے سجدہ کہاں روا نہیں ٭

    مجھ سے شروع عشق میں مل کے جو تم بچھڑ گئے
    بات ہے یہ نصیب کی تم سے کوئی گلہ نہیں

    مجھ کو رہِ حیات میں لوگ بہت ملے مگر
    ان سے ملا دے جو مجھے ایسا کوئی ملا نہیں

    اپنا بنا کے اے صنم تم نے جو آنکھ پھیر لی
    ایسا بجھا چراغ دل پھر یہ کبھی جلا نہیں ٭

    عشق کی شان مرحبا عشق ہے سنتِ خدا
    عشق میں جو بھی مٹ گیا اس کو کبھی فنا نہیں​
    فنا بلند شہری
    نوٹ
    "سجدہ روا کہاں پہ ہے سجدہ کہاں روا نہیں " یہ مصرعہ کتاب میں اس طرح درج ہے سجدہ روا کہاں پہ ہے سجدہ روا کہاں نہیں جو میرے خیال میں غلط ہے
    2 "ایسا بجھا چراغ دل پھر یہ کبھی جلا نہیں" اس مصرعہ میں جلا کی جگہ ملا ہے جو میرے خیال میں غلط ہے
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 29, 2017
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,145
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    سر محمد وارث ان مصرعوں کے بارے میں آپ کی رائے درکار ہے
     
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,936
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ بھائی زبردست شراکت
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,145
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شکریہ بھائی:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,826
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آپ نے دونوں مصرعے درست لکھے ہیں، کتابت کی غلطیاں تھیں۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,145
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شکریہ سر :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مجھ سے شروع عشق میں مل کے جو تم بچھڑ گئے
    بات ہے یہ نصیب کی تم سے کوئی گلہ نہیں

    مجھ کو رہِ حیات میں لوگ بہت ملے مگر
    ان سے ملا دے جو مجھے ایسا کوئی ملا نہیں
    لاجواب
     
  8. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,145
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    نوازش جناب کی:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر