فنا بلند شہری زلفِ ساقی جو پریشان ہوئی شانے پر - فنا بلند شہری

زلفِ ساقی جو پریشان ہوئی شانے پر
چھاگئی کالی گھٹا جھوم کے میخانے پر

چھا گیا رنگِ جنوں عشق کے افسانے پر
ساری دنیا کی نظر ہے ترے دیوانے پر

جلوہ دکھلا کے تو خود چھین لے ہوش و حوس
اب ہر اک بات کہے دیتے ہو دیوانے پر

اس کی توبہ کو بھلا کون بچائے ساقی
جس کی نظریں ہوں چھلکتے ہوئے پیمانے پر

آسماں لاکھ گراتا رہے بجلی لیکن
آشیاں ہم بھی بنائیں گے بہار آنے پر

مست و بے خود ہی رہوں ہوش نہ آئے مجھ کو
اک نظر ڈال دے ایسی مرے پیمانے پر

اے فناؔ بعد مرے یاد کرے گی دنیا
قدر انسان ہوا کرتی ہے مر جانے پر​
فناؔ بلند شہری
 
Top