نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    فنا نظامی کانپوری راہِ محبت اگر جَائیے - فنا نظامی کانپوری

    راہِ محبت اگر جَائیے نقشِ قدم بن کے ٹھہر جَائیے آج کچھ اس طرح سنور جَائیے آئینے کے دل میں اُتر جَائیے ساتھ لیے ذوقِ سفر جَائیے پھر کوئی منزل ہو ٹھہر جَائیے سارا زمانہ ہے نمکداں لئے لے کے کہاں زخمِ جگر جَائیے وعدہ خلافی پہ نہ شرمائیں آپ لطف اسی میں ہے مگر جَائیے خضر بھی اب واقفِ منزل نہیں...
  2. فرحان محمد خان

    رباعیات از فرحان محمد خان

    رباعی کچھ کہہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں چُپ رہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں احساس عجیب شے ہے دنیا والو ! جب سہہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں --------------- رباعی کب تک رہے گی یوں ہی وطن کی صورت آلودہ لہو میں اس چمن کی صورت برداشت تو رب سے بھی نہ ہوتی ہوں گی یہ لاشیں ، یہ سسکیاں ، کفن کی...
  3. فرحان محمد خان

    نصیر الدین نصیر ہم سا بھی ہوگا جہاں میں کوئی ناداں جاناں - پیر سید نصیر الدین نصیرؔ گیلانی

    ہم سا بھی ہوگا جہاں میں کوئی ناداں جاناں بے رُخی کو بھی جو سمجھے ترا احساں جاناں جب بھی کرتی ہے مرے دل کو پریشاں دُنیا یاد آتی ہے تری زُلفِ پریشاں جاناں میں تری پہلی نظر کو نہیں بھولا اب تک آج بھی دل میں ہے پیوست وہ پیکاں جاناں ہمسُخَن ہو کبھی آئنیے سے باہر آ کر اے مری روح ! مرے عکسِ...
  4. فرحان محمد خان

    نعت :میں نے جب نعت کے اشعار سے باتیں کی ہیں - راہی بستوی

    میں نے جب نعت کے اشعار سے باتیں کی ہیں یوں لگا احمدِ مختار سے باتیں کی ہیں اے مرے پیارے تخیل ترے صدقے جاؤں تو نے اکثر مرے سرکار سے باتیں کی ہیں اس کی تعریف میں الفاط بھی کم پڑ جائیں جس کے اک سجدے نے تلوار سے باتیں کی ہیں عشقِ سرکار میں یہ حال ہوا ہے اکثر میں نے گھر کے در و دیوار سے...
  5. فرحان محمد خان

    سلیم احمد کیا محبت میں مجھے طالع بیدار ملا - سلیم احمد

    کیا محبت میں مجھے طالعِ بیدار ملا دل ملا ، جان ملی ،درد ملا ، یار ملا اپنی تنہائی کے اندوہ میں رہتے بستے میری خاموش وفا کو لبِ اظہار ملا دل کو اقرارِ محبت کی تمنا نہ رہی ایسا اس شوخ کو پیرایہءِ انکار ملا نیند آئی تو تجھے خواب میں لے کر آئی کیا شبِ ہجر مجھے طالعِ بیدار ملا...
  6. فرحان محمد خان

    نعت : الفاظ و معانی کے بل پر زنہار یہ سر انجام نہیں - نظر لکھنوی

    الفاظ و معانی کے بل پر زنہار یہ سر انجام نہیں یعنی کہ ثنائے ختمِ رسل انسان کے بس کا کام نہیں کیا وحی جلی، کیا وحی خفی، ارشادِ خدا سب پہنچایا تا حشر خدا کے بندوں کو اب کوئی نیا پیغام نہیں اقوالِ نبیؐ سے کھلتے ہیں اسرار و رموزِ قرآنی قرآں کے مطالب ہیں واضح اب ان میں کوئی ابہام نہیں میخانے پہ ان...
  7. فرحان محمد خان

    نعت : توصیفِ نبیؐ کا مجھے مقدور نہیں ہے - نظرؔ لکھنوی

    توصیفِ نبیؐ کا مجھے مقدور نہیں ہے چپ سادھ لوں یہ بھی مجھے منظور نہیں ہے وہ دین و شریعت ہو کہ اخلاق و محاسن کس پہلو سے آقا مرا مشہور نہیں ہے ہے نامِ مبارک سے ہی ظاہر تری عظمت اس نام میں اک حرف بھی مکسور نہیں ہے عقبیٰ میں ہے وہ باعثِ خسران و ندامت محفل میں اگر آپ کا مذکور نہیں ہے صہبائے محبت...
  8. فرحان محمد خان

    سلیم احمد جدائی کب تھی کہاں ہوئی تھی میں اس سے بھی بے خبر گیا ہوں - سلیم احمد

    جدائی کب تھی کہاں ہوئی تھی میں اس سے بھی بے خبر گیا ہوں تو سایہ آسا تھا ساتھ میرے میں تجھ سے چھٹ کر جدھر گیا ہوں مجھے سمیٹو! تو میرے اندر نئے معانی ہیں نقش بستہ کتاب خود آگہی ہوں لیکن ورق ورق میں بکھر گیا ہوں مری طبیعت کے ساحلوں پر ہے مرگ آ سا سکوت طاری یہ پیش خیمہ ہے آتے طوفاں کا جس کی...
  9. فرحان محمد خان

    سلیم احمد سلیمؔ کس کو بتاؤں ابھی سے کیا ہوں میں - سلیم احمد

    سلیمؔ کس کو بتاؤں ابھی سے کیا ہوں میں ابھی تو کارِ تمنا کی ابتدا ہوں میں تری کشش سے ترے گرد رقصِ شوق میں ہوں جو قُرب سے نہیں گھٹا وہ فاصلہ ہوں میں مری شکست سے تو بھی بکھر نہ جائے کہیں مجھے سنبھال کے رکھ تیرا آئینہ ہوں میں نشاط و درد کے ہر حال میں ہوا محسوس کہ جیسے دور کھڑا خود کو دیکھتا...
  10. فرحان محمد خان

    سلیم احمد یہ خاک مرے رزق کی ضامن ہے ، امیں ہے - سلیم احمد

    یہ خاک مرے رزق کی ضامن ہے ، امیں ہے جس خاک کا میں رزق ہوں وہ اور کہیں ہے جس نے تجھے دکھ سہنے کی توفیق نہیں دی وہ اور کوئی شے ہے محبت تو نہیں ہے ٹوٹے ہوئے تاروں کی لکیریں مری یادیں تو بھی کوئی ٹوٹا ہوا تارا تو نہیں ہے یہ لمحہِ موجود ہی وہ روزِ جزا ہے جس پر تجھے کس درجہ یقیں تھا کہ نہیں...
  11. فرحان محمد خان

    نعت : محمد کا حُسن و جمال اللہ اللہ - محمد علی ظہوریؔ

    محمد کا حُسن و جمال اللہ اللہ وہ اک پیکرِ بے مثال اللہ اللہ نہ اُن سے کوئی خوبرو دو جہاں میں نہ اُن سا کوئی خوش خصال اللہ اللہ خدا کا ہوا اور مہماں نہ کوئی یہ عظمت یہ رُتبہ کمال اللہ اللہ ہے زیرِ نگیں سطوتِ ہر دو عالم مُحمد کا رُعب و جلال اللہ اللہ بُتانِ عرب پہ ہوا طاری لرزہ اذاں...
  12. فرحان محمد خان

    نعت : مقدر کو مرے بخشی گئی رحمت کی تابانی - محمد علی ظہوری

    مقدر کو مرے بخشی گئی رحمت کی تابانی مرے حصے میں آئی ہے محمد کی ثنا خوانی محبت سرورِ کونین کی جس دل کا حاصل ہو اُسے ہو گی نہ روزِ حشرکوئی بھی پریشانی زمانہ تا ابد جُھکتا رہے کا ان کے قدموں میں جنہیں حاصل ہوئی ہے والئِ بطحا کی دربانی عرب کی عظمتیں اللہ اکبر آپ کے دم سے ہوئی صحرا نشینوں کے...
  13. فرحان محمد خان

    حمد - سلیم احمد

    حمد اُبھرتے سورج کی نرم کرنیں فصیلِ شب کے حصار میں رقص کر رہی ہیں یہ رقص آغازِ زندگی ہے اُبھرتا سورج نئے زمانے کی آگہی ہے نیا زمانہ کہ عہدِ انکار سے گزر کر حیاتِ اثبات بن رہا ہے خدائے گم کردہ پھر آفاق کی حدوں سے اُبھر رہا ہے خدائے زندہ معاف کر دے گناہ میرے جو سب کریں گے وہ لفظ میرے جو سب...
  14. فرحان محمد خان

    سلیم احمد نظم :تنزیہہ - سلیم احمد

    تنزیہہ خدائے زندہ تو میرے وہم و خیال کی حد سے ماورا ہے خدائے معلوم کی پرستش میں آدمی خود کو پوجتا ہے تجھے اگر "ہے" کہوں تو حق ہے اگر "نہیں ہے" کہوں تو "ہے" کا ہونا اس میں شامل یہ "ہے" "نہیں ہے " کی بحث باطل تو "ہے" کی تہمت سے ماورا ہے "نہیں" کی کے الزام سے بری ہے سلیم احمد
  15. فرحان محمد خان

    سلیم احمد نظم :حق - سلیم احمد

    حق روٹی پر کتے لڑتے ہیں میں روٹی کے حق پر لڑتا ہوں سلیم احمد
  16. فرحان محمد خان

    سلیم احمد نظم : محبت - سلیم احمد

    محبت ایسی قوت جو صرف نہیں ہوتی اذیت بن جاتی ہے میرے دل میں کتنی محبت تھی جس کو زمانے کی بے مہری اور سرد طبیعت نے اظہار میں بھی آنے نہ دیا آخر میں نے سارا درد سمیٹا اور تیری آنکھوں پر وار دیا دنیا میرے لیے تیری صورت میں پیمانہ حسن و خیر بنی یوں تو محبت فرد سے فرد کو ہوتی ہے لیکن تجھ سے...
  17. فرحان محمد خان

    جاں نثار اختر عشق خوننابہ فشانی جو نہیں تو کیا ہے - جاں نثار اختر

    عشق خوننابہ فشانی جو نہیں تو کیا ہے دل کی تجویز دوانی جو نہیں تو کیا ہے کیوں نہ اے دوست کلیجے سے لگائے رکھوں داغِ دل اس کی نشانی جو نہیں تو کیا ہے وہ بھی کیا موجِ لہو ہے کہ جو تھم تھم کے بہے گرم چشموں کی روانی جو نہیں تو کیا ہے چھائی چھائی ہوئی مقتل پہ نشے کی صورت میرے قاتل کی جوانی جو نہیں...
  18. فرحان محمد خان

    جاں نثار اختر ہر سمت لطافت ہی لطافت سی لگے ہے - جاں نثار اختر

    ہر سمت لطافت ہی لطافت سی لگے ہے تُو ہے تو یہ دنیا مجھے جنت سی لگے ہے کیا قہر ہے اے دوست ترے قرب کا جادو ہر ایک ہوس آج محبت سی لگے ہے ہر بار تو اس طرح ڈھلکتا نہیں آنچل کچھ اس میں مجھے تیری شرارت سی لگے ہے کیا تجھ کو ضرورت کسی انداز و ادا کی تو یوں ہی مجھے ایک قیامت سی لگے ہے آنکھیں جو...
  19. فرحان محمد خان

    سلیم احمد سلیم احمد کے قطعات

    قطعات اسی کے گرد گردش کر رہا ہوں جو طے ہوتا نہیں وہ فاصلہ ہوں مرا اس سے تعلق دائمی ہے وہ مرکز ہے میں اس کا دائرہ ہوں -------------------- مکاں کے دائروں کا ناپتا ہے کراں سے تا کراں پھیلا ہوا ہے یہ نقطہ جس کی ہیں شکلیں ہزاروں خود اپنی وسعتوں میں چھپ گیا ہے -------------------- کوئی تازہ...
  20. فرحان محمد خان

    سلیم احمد یہ زمیں یہ چاند یہ سورج یہ تارے دیکھنا - سلیم احمد

    یہ زمیں یہ چاند یہ سورج یہ تارے دیکھنا حُسنِ نادیدہ کے سارے استعارے دیکھنا اک خبر دینا کسی آتے ہوئے طوفان کی کشتیوں کو جب کبھی دریا کنارے دیکھنا جنوری کی سردیوں میں ایک آتش داں کے پاس گھنٹوں تنہا بیٹھنا بجھتے شرارے دیکھنا جب کبھی فرصت ملے تو گوشہِ تنہائی میں یاد ماضی کے پرانے گوشوارے...
Top