سلیم احمد یہ زمیں یہ چاند یہ سورج یہ تارے دیکھنا - سلیم احمد

یہ زمیں یہ چاند یہ سورج یہ تارے دیکھنا
حُسنِ نادیدہ کے سارے استعارے دیکھنا

اک خبر دینا کسی آتے ہوئے طوفان کی
کشتیوں کو جب کبھی دریا کنارے دیکھنا

جنوری کی سردیوں میں ایک آتش داں کے پاس
گھنٹوں تنہا بیٹھنا بجھتے شرارے دیکھنا

جب کبھی فرصت ملے تو گوشہِ تنہائی میں
یاد ماضی کے پرانے گوشوارے دیکھنا

میرے ماضی کے رسالوں کو نہ کھو دنیا سلیمؔ
اب کہیں ملتے نہیں ہیں یہ شمارے دیکھنا​
سلیم احمد
 
Top