سلیم احمد نظم : محبت - سلیم احمد

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 15, 2018

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    محبت
    ایسی قوت جو صرف نہیں ہوتی
    اذیت بن جاتی ہے
    میرے دل میں کتنی محبت تھی
    جس کو زمانے کی بے مہری اور سرد طبیعت نے
    اظہار میں بھی آنے نہ دیا
    آخر میں نے سارا درد سمیٹا
    اور تیری آنکھوں پر وار دیا
    دنیا میرے لیے تیری صورت میں
    پیمانہ حسن و خیر بنی
    یوں تو محبت فرد سے فرد کو ہوتی ہے
    لیکن تجھ سے میری محبت
    وہ نقطہ ہے جس کے چاروں طرف
    آفاق کی گردش ہوتی ہے

    سلیم احمد
     
    آخری تدوین: ‏مئی 15, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,371
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سبحان اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر