کل کا دن ایک ایسا سورج لے کر طلوع ہوا جس کے غروب ہونے سے پہلے کراچی خاک و خون میں ڈوب گیا اور ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں اپنا شمار کروایا۔ 12 مئی کا دن چیف جسٹس چوہدری افتخار کے کراچی آنے اور سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کا دن تھا جس کے لیے کافی پہلے سے تاریخ دے دی گئی تھی اور یہ اسی قسم کا...