وحدت الوجود ایک غیر اسلامی نظریہ ( تجزیہ اور تبصرہ )

باذوق

محفلین
زکریا نے کہا:
یہ فورم کچھ غلط نہیں ہے اس کتاب کے لئے؟
کیوں بھلا ؟

بےشک ، میں‌اس نظریے کے سخت خلاف ہوں اور اس کتاب کے حق میں ہوں ۔۔۔۔
لیکن ، غیرجانبدارانہ اصول کی پاسداری کے تحت میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ اس نظریے کی تائید پر مبنی کتاب بھی لائبریری میں شامل رہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، میرے خیال میں زکریا کا اشارہ اردو نثر کے زمرے کی جانب ہے۔ میری دانست میں یہ موضوع نظریات کے زمرے میں زیادہ بہتر فٹ ہوگا۔
 
ٹھیک ہے نبیل اسے نظریہ کے فورم میں منتقل کردیا جائے ، میں نے اصل میں جلدی جلدی پوسٹ کرنے کی وجہ سے یہاں پوسٹ کردیا اسے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی

آپ نے بہت اچھا کیا اس کا انتخاب کر کے۔ اگر آپ اسے (کتاب) مکمل برقیانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر اسے لائبریری ہی میں رہنے دیں، منتقل نہیں کریں۔
 
میں اس موضوع پر پوری کتاب کو ہی برقیانا چاہتا ہوں گو کہ رفتار کچھ سست رہے گی مگر کتاب چلتی رہے گی ۔ اب دیکھ لیتے ہیں کہ یہ یہاں صحیح رہے گی کہ کہیں اور۔ ایک کتاب کی حیثیت سے تو یہیں رہنی چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ لوگ فکر نہ کریں، میں لائبریری پراجیکٹ کی ذیل میں ہی نظریات کے عنوان سے ایک زمرہ بنا دوں گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت خوب
اس موضوع پر یہ بھی بلکہ اور بھی کتب لائبریری میں ہونا چاہئیں
میرے ایک دوست
پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر
کے پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع تھا
اردو غزل میں وحدت الوجودی روایت
ان سے مقالہ کی ان پیج فائل حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں
اگر مل گئی تو اسے بھی یہاں پوسٹ کرنے کی کوشش کرونگا
 
بہت خوب شاکر صاحب ، آپ کی آمد سے خوشی دوبالا ہوگئی۔
ویسے مجھے امید تھی کہ یہ موضوع ایسا ہے کہ جس نے بھی ایک بار سنا ہو وہ اس طرف کھچے گا ضرور اور اس پر بہت سے طالب علم تشنہ کام ہیں ابھی۔ گو کہ موضوع فلسفیانہ اور متصوفانہ زیادہ ہے مگر بہت اہم اور توجہ طلب۔ اس کے حق میں تو بہت سی کتابیں میسر ہیں مگر مخالفت میں معدودے چند کتب ہوں گی جن میں سے ایک میرے ہاتھ لگ گئی ہے بلکہ ابھی ابھی مجھے پتہ چلا ہے کہ میرا ایک کزن پڑھنے کے لیے لے گیا ہے۔ :lol:

دعا کریں کہ مجھے مل جائے اور میں جلد اسے لکھ سکوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی ، میری ضمیمہ فہرست بس مکمل ہوا ہی چاہتی ہے ۔ اگر آپ بلا تاخیر زمرہ شامل کر رہے ہیں تو پہلے نظریات اور پھر ذیلی زمرہ تصوف کا ، اس طرح شامل کریں ۔
 

باذوق

محفلین
نبیل نے کہا:
باذوق، میرے خیال میں زکریا کا اشارہ اردو نثر کے زمرے کی جانب ہے۔ میری دانست میں یہ موضوع نظریات کے زمرے میں زیادہ بہتر فٹ ہوگا۔
معذرت۔
آپ نے صحیح کہا کہ یہ موضوع ، نظریات کے زمرے سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تصوف ۔۔۔ ؟؟

باذوق نے کہا:
ویسے شاکر بھائی ، علامہ اقبال کے اس قول کے بارے میں‌کیا خیال ہے :تصوف ، اسلام کی سرزمین پر اجنبی پودا ہے !!
:wink:

السلام علیکم باذوق صاحب

کیا آپ یہاں (لائبریری میں) متذکرہ قول پر مباحثہ کے آغاز کا ارادہ رکھتے ہیں ؟

۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
باذوق صاحب

اگر آپ اپنے سوال پر گفتگو اور / یا شاکر القادری صاحب کے سوال کا جواب دینے کا ارادہ رکھتے ہوں تو نبیل بھائی کے نشاندہی کئے ہوئے زمرہ پر ارسال کیجئے۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ پیغامات کو یہاں الگ کر دیا ہے۔ جو صاحب اس موضوع پر بحث کرنا چاہیں وہ برائے مہربانی اسے مذکورہ تھریڈ پر آگے بڑھائیں۔
 

باذوق

محفلین
رائی کا پہاڑ

براہ مہربانی ۔۔۔۔
ذرا سی رائی کا پہاڑ نہ بنایا جائے ۔۔۔۔
بحث و مباحثے کے لیے ۔۔۔ فی الحال رمضان میں اتنا وقت دستیاب نہیں ہے ، معذرت !
میرے کہنے کا صرف اتنا مقصد تھا کہ تصوف یا فلسفہ ء وحدت الوجود پر ہر دو طرفہ نظریات لائبریری پراجکٹ میں‌شامل ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی بہت مہربانی۔ میرے خیال میں باقی لوگ بھی اس مباحثے کے لیے بے تاب نہیں ہو رہے۔
 
Top