اردو فونٹس کے بارے میں معلومات

اس دھاگے کو شروع کرنے کا مقصد ہے کہ اردو میں جتنے خطوط ہیں ان کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جائیں۔ اس کے علاوہ انٹر نیٹ پر اردو کے جو خطوط (فونٹس )‌ زیر استعمال ہیں ان پر بھی مواد اکھٹا کیا جائے اور کچھ روشنی ان کے تیار کرنے والوں اور ان سافٹ وئیر پر بھی ڈالی جائے جن میں وہ استعمال ہوتے ہیں۔

جیسی انپیج میں نوری نستعلیق استعمال ہوتا ہے جو اگر میں غلط نہیں تو جمیل مرزا کی کاوشوں سے بنا۔ اس طرح شاہکار ، صفحہ ساز اور دیگر سافٹ وئیر ہیں۔ اس کے علاوہ یونیکوڈ کے بہت سے اردو فونٹس ہیں جن میں حال ہی میں پاک نستعلیق کا اضافہ ہوا ہے اور فجر نستعلیق کے بارے میں بھی پوسٹ ہوئی ہے۔
 
اتنا غیر اہم موضوع نہیں ہیں دوستوں کہ اس پر کوئی دھیان ہی نہ دے۔ میں اس پر ایک مضمون تیار کر رہا ہوں اور آپ لوگوں کی مدد کے بغیر ادھورا رہ جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، تم نے اپنی پوسٹ میں دو مختلف چیزوں کا ذکر کیا ہے۔ پاک نستعلیق اور فجر نستعلیق فونٹس ہیں جبکہ انپیج اور صفحہ ساز وغیرہ کمپوزنگ سوفٹویر ہیں۔ انپیج میں ٹروٹائپ ٹیکنالوجی کو محض گلفس کی ڈیٹابیس کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اس لیے اس مضمون کا عنوان اردو فونٹس کے بارے میں معلومات درست نہیں ہوگا۔ تم اس کا عنوان بدل دو یا پھر اردو فونٹس اور اردو کمپوزنگ سوفٹویر پر الگ مضامین لکھ دو۔ اردو کمپوزنگ اور خطاطی کے سوفٹویر پر معلومات بھی بہت مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں خاص طور پر اس بارے میں تحقیق میں دلچسپی رکھتا ہوں کہ اردو دان کس طرح فارسی کے لیے مخصوص کمپوزنگ سوفٹویر کو اردو کے لیے استعمال کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ کلک، چلیپا، میر عماد اور اس طرح کے دوسرے سوفٹویر میں اردو کے چند مخصوص حروف نہ ہونے کے باعث لوگوں کو طرح طرح کے حربے استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ یہی معاملہ فارسی اور عربی فونٹس کا ہے۔ عربی اور فارسی کے نہایت خوبصورت فونٹ مہیا ہیں لیکن یہ اسی بناء پر اردو کے لیے ناقابل استعمال ہیں کہ ان میں ڑ، ٹ اور ڈ موجود نہیں ہیں۔
 
سب سے پہلے تو نظر کرم کرنے کا شکریہ نبیل۔

دوسرا ایک تو اردو فونٹس کا پوچھنا چاہ رہا تھا اور دوسرا میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ اردو سافٹ وئیر میں بھی بہرحال اردو فونٹس ہی استعمال ہوتے ہیں چاہے اس کے لیے وہ طریقہ کار کچھ بھی استعمال کریں۔ جیسے انپیج میں استعمال ہونے والے فونٹ کو نوری نستعلیق کہا جاتا ہے گو اس کے فونٹ‌ ویسے دستیاب نہیں جیسے عام فونٹس ہوتے ہیں۔ ٹروٹائپ کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کئی فونٹس بنائے گئے ہیں اگر ان میں اردو کے فونٹس کا پتہ مل جائے تو مفید معلومات ہوگی۔ انپیج میں یقینا بہت سے ایسے کام کیے گئے ہیں جو حقیقی فونٹس سے متشابہ نہیں مگر انہیں فونٹ کا نام تو دیا جاتا ہے نہ ۔ اسے ہمیں ایک اور کلاس میں رکھنا پڑے گا۔
 
ٹھیک ہے نبیل میں ایک اور دھاگہ اردو کمپوزنگ اور خظاطی سافٹ وئیر پر بھی کھول دیتا ہوں تاکہ اس پر بھی معلومات جمع کی جاسکیں۔

اس کے علاوہ نوری نستعلیق جیسے فونٹس کے لیے بھی ہمیں ایک اصطلاح بنانی پڑے گی کیونکہ یہ نہ تو روایتی فونٹس کی تعریف پر پورا اترتے ہیں اور نہ انہیں یکسر فونٹ فیملی سے نکالا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ لگے ہاتھوں مونو ٹائپ ، ٹروٹائپ ، اوپن ٹائپ پر بھی گفتگو ہو جائے مفید رہے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
عرصہ پہلے برادرم رحمت یوسف زئ صاحب نے مجھے اپنا ایک مضمون دیا تھا جس میں ان پیج اور صفحہ ساز کی تاریخ دی تھی۔ مجھے تلاش کرنا پڑے گا کہ صفحہ ساز میں اشہر فرحان نے کن تختیوں سے اپنے عابد فانٹ کے گلفس بنائے تھے۔ یہی گلفس اب یونی کوڈ میں نبیل فانٹ کی زینت ہیں، جب کہ سی ڈیک ؂انڈیا میں اب بھی عابد فانٹ ہی استعمال ہع رہا ہے پاسکی ان کوڈنگ کے ساتھ۔
اور یاں یہ اطلاع شاید پاکستانیوں کے نلیے نئ ہو کہ ان پیج کے لیے ساہتیہ اکادمی ہند نے اردو ترویج کے لیے اس سال ساہتیہ اکادمی اوارڈ سے وی کے گُپتا کو نوازا ہے جو ان پیج کے بنانے والے ہیں۔ انھیں یہ اوارڈ اپریل یا مئ میں ہی دیا گیا تھا۔
میں یہ سمجھا ہوں کہ یہاں محب کا مطلب اردو خط سے ہے، نہ کہ یونی کوڈ یا آسکی ٹرو ٹائپ فانٹ سے۔ نوری نتعلیق ایک واحد فانٹ نہیں ہے ان پیج میں۔ بلکہ نواسی فانٹس کا مجموعہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا موضوع ہے محب۔ اردو فانٹس کے لئے تو پھر نفیس نستعلیق اور اردو ویب ایشیاء ٹائپ وغیرہ بھی تو شمار ہوں گے نا
 
اعجاز اختر نے کہا:
عرصہ پہلے برادرم رحمت یوسف زئ صاحب نے مجھے اپنا ایک مضمون دیا تھا جس میں ان پیج اور صفحہ ساز کی تاریخ دی تھی۔ مجھے تلاش کرنا پڑے گا کہ صفحہ ساز میں اشہر فرحان نے کن تختیوں سے اپنے عابد فانٹ کے گلفس بنائے تھے۔ یہی گلفس اب یونی کوڈ میں نبیل فانٹ کی زینت ہیں، جب کہ سی ڈیک ؂انڈیا میں اب بھی عابد فانٹ ہی استعمال ہع رہا ہے پاسکی ان کوڈنگ کے ساتھ۔
اور یاں یہ اطلاع شاید پاکستانیوں کے نلیے نئ ہو کہ ان پیج کے لیے ساہتیہ اکادمی ہند نے اردو ترویج کے لیے اس سال ساہتیہ اکادمی اوارڈ سے وی کے گُپتا کو نوازا ہے جو ان پیج کے بنانے والے ہیں۔ انھیں یہ اوارڈ اپریل یا مئ میں ہی دیا گیا تھا۔
میں یہ سمجھا ہوں کہ یہاں محب کا مطلب اردو خط سے ہے، نہ کہ یونی کوڈ یا آسکی ٹرو ٹائپ فانٹ سے۔ نوری نتعلیق ایک واحد فانٹ نہیں ہے ان پیج میں۔ بلکہ نواسی فانٹس کا مجموعہ ہے۔

یعنی عابد اور نبیل فونٹ بھی ہیں یہ آپ کی پوسٹ سے معلوم ہوا اور ساہتیہ ایوارڈ کے بارے میں بھی۔ آپ مضمون ضرور تلاش کریں تاکہ تاریخ مرتب ہو سکے۔

اعجاز صاحب میرا مطلب اردو خط بھی ہے اور اس کے بعد اسے یونیکوڈ‌میں ڈھالنے کی کوششوں کا ذکر اور فونٹس سے بھی ہے۔

کیا نوری نستعلیق ان تمام فانٹس کے مجموعہ کا نام ہے جنہیں ملا کر ان پیج میں اردو لکھنا ممکن ہے یا نوری نستعلیق ہی کہیں گے جو انپیج میں استعمال ہوتے ہیں یا نواسی فونٹس میں سے ایک ہے ۔ اس کے ساتھ یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ باقی نواسی فانٹس کیا فانٹس ہیں یا نوری نستعلیق کے ٹکڑے۔ یہ سوال اہم ہے

اس کے علاوہ باقی فونٹس پر بھی احباب بتاتے چلیں جیسے مجھے یاد پڑتا ہے کہ شاکر القادری صاحب نے ایک دو فانٹ‌بنائے ہیں جن میں سے ایک شاید القلم ہے۔

اس کے علاوہ میں نے کہیں لاہوری فونٹ‌کا بھی پڑھا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، نبیل فونٹ ایک اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹ ہے۔ یہ ہندوستان کی حکومت نے میرے نام سے منسوب کیا ہے۔ :wink: اعجاز اختر صاحب نے اس کی ویب سائٹ کا ربط بھی فراہم کیا تھا جو کہ ذیل میں ہے:

http://www.ildc.in/urdu/uindex.aspx

اعجاز اختر صاحب، انپیج اور صفحہ ساز کی تاریخ کا انتظار رہے گا۔

محب، انپیج کے فونٹس پر کئی مرتبہ گفتگو ہو چکی ہے۔ انہیں فونٹ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ محض لگیچرز کی ڈیٹابیس ہیں جنہیں ٹروٹائپ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ویکٹرائز کیا گیا ہے۔ ٹروٹائپ یا اوپن ٹائپ فونٹ ایک specification کو فالو کرتے ہیں جس کی بنا پر انہیں بطور فونٹ رینڈر کرنا ممکن ہوتا ہے جبکہ انپیج کے فونٹس صرف انپیج میں ہی استعمال ہو سکتے ہیں۔
 
کیا بات ہے تمہاری نبیل اب تو فونٹ بھی نبیل کہلانے لگے :wink:

تمہاری بات سے اتفاق کرتا ہوں مگر نوری نستعلیق کیوں کہا جاتا ہے انپیج میں استعمال ہونے والے فونٹس کے مجموعہ کو ۔ ویسے اسے کیا نام دیں گے ہم فونٹس کے علاوہ۔

اس کے علاوہ کچھ اور فونٹس پر احباب معلومات فراہم نہیں کریں گے کیا۔
 

الف عین

لائبریرین
رحمت بھائ کو صبح کال کرتا ہوں۔ اگر ان کے پاس اس مضمون کی سافٹ کاپی ہے تو یہاں پوسٹ کر دوں گا۔
 
Top