نتائج تلاش

  1. نیرنگ خیال

    حضرت خُبَیب بن عدیؓ

    اور اب… لوگو!… اب اس بہادر کے لیے راستہ چھوڑ دو۔ آؤ… ہر طرف اور ہر مقام سے آؤ۔ آؤ… ہلکے ہو یا بوجھل، چلے آؤ۔ تیزی کے ساتھ آؤ مگر پورے ادب و احترام اور انکسار و تواضع کے ساتھ آؤ…! اور ہمہ تن گوش ہو جائو کہ تم فداکاری و جاںسپاری کا ایسا درس سننے والے ہو جس کی کوئی نظیر نہیں۔ یقینا وہ...
  2. نیرنگ خیال

    جون ایلیا ہوکے غلطاں خوں میں، کوئی شہسوار آیا تو کیا

    ہوکے غلطاں خوں میں، کوئی شہسوار آیا تو کیا زخم خوردہ بےقراری کو، قرار آیا تو کیا زندگی کی دھوپ میں مُرجھا گیا میرا شباب اب بہار آئی تو کیا، ابرِ بہار آیا تو کیا میرے تیور بُجھ گئے، میری نگاہیں جَل گئیں اب کوئی آئینہ رُو، آئینہ دار آیا تو کیا اب کہ جب جانانہ تم کو ہے سبھی پر اعتبار اب تمہیں...
  3. نیرنگ خیال

    پروین شاکر اپنی تنہائی مرے نام پہ آباد کرے

    اپنی تنہائی مرے نام پہ آباد کرے کون ہو گا جو مجھے اس کی طرح یاد کرے دل عجب شہر کہ جس پر بھی کھلا در اس کا وہ مسافر اسے ہر سمت سے برباد کرے اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میں روز اِک موت نئے طرز کی ایجاد کرے اتنا حیراں ہو مری بے طلبی کے آگے واقفس میں کوئی در خود میرا صیاد کرے سلب بینائی...
  4. نیرنگ خیال

    آپ کا موبائل فون

    اچھا تو دوستو! آجاؤ سارے۔۔ :p کرنا کچھ بھی نہیں ہے۔۔ صرف بتانا ہے۔۔۔ :mrgreen: بتانا یہ ہے کہ آپ نے آج تک کون کون سا موبائل خریدا ہے۔۔۔ اور استعمال کیا ہے۔۔ یا پھر آپ آجکل کونسا موبائل استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ :notworthy: تو سب سے پہلے ابتداء کے طور پر میں اپنی موبائل ماڈلز کی تاریخ آپ سب کے سامنے...
  5. نیرنگ خیال

    جون ایلیا شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم مِلے تمہیں

    شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم مِلے تمہیں تم سر بسر خوشی تھے مگر غم مِلے تمہیں میں اپنے آپ میں نہ ملا اس کا غم نہیں غم تو یہ ہے کہ تم بھی بہت کم مِلے تمہیں ہے جو ہمارا ایک حساب اُس حساب سے آتی ہے ہم کو شرم کہ پیہم مِلے تمہیں تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں...
  6. نیرنگ خیال

    ایمان تازہ ہوگیا

    جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب کبھی وہ مجھے پکارے قبول کرتاہوں۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ میری بات مان لیا کریں اورمجھ پر ایمان لائیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہوگا۔‘‘ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ اللہ رب العزت اپنے تمام...
  7. نیرنگ خیال

    حضرت براء بن مالکؓ

    آپؓ ان دو مؤاخاتی بھائیوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اللہ کی خاطر زندگی گزاری اور رسول اللہﷺ سے ایسا عہد کیا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہوتا رہا۔ ان بھائیوں میں سے ایک رسول اللہﷺ کے خادم جناب انس بن مالکؓ ہیں۔ ایک روز حضرت انسؓ کو آپؓ کی والدہ محترمہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں لے گئیں، اس وقت...
  8. نیرنگ خیال

    غائب اراکین یا تائب اراکین

    گزشتہ کچھ عرصہ سے میں محفل پر اس طرح تو باقاعدہ نہیں رہا جس طرح میں ہوتا تھا۔ لیکن پھر بھی ہر وقت محفل کھولے ضرور رکھتا ہوں۔ طرح طرح کی معلومات کا خزانہ ہے محفل۔۔۔۔ اور اس کو سجانے والے ہیں محفلین۔۔۔ لیکن کچھ عرصہ سے محسوس کر رہا ہوں کہ محفلین اب اس طرح باقاعدہ نہیں رہے جیسے پہلے ہوتے تھے۔ مجھے...
  9. نیرنگ خیال

    رہنما خان

    بڑی بڑی مونچھیں، گہری سرخ آنکھیں،جب پہلی بار رہنما خان سے ملاقات ہوئی گماں گزرا کے موصوف ہوش وخرد سے بیگانہ ہونے والے فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بعد یہ خیال یوں تو درست نہ ثابت ہوا مگر خرد سے انکی دشمنی دیگر وجوہات کی بنیاد پر ثابت ہوتی رہی۔ انگلش پر دسترس اور عمدہ سا انگریزی لہجہ۔ پہلے پہل تو ہم...
  10. نیرنگ خیال

    مبارکباد منے کی پہلی سینچری

    محفلی منے کا نام یوں تو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ کہ حضور وقت بے وقت کی شاعری کا راگ الاپنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے ۔۔۔:confused3: مگر مقابلہ ہو گیا کراس شاہ سے۔:skull: کراس شاہ کو اک تو جہاں ہر شعر رونی کھانی شاعری لگتا تھا۔۔۔ وہیں ہر کراس کرنے والے، نہ کرنے والے کو کراس دینے کا بھی شوق...
  11. نیرنگ خیال

    منٹو طاقت کا امتحان

    کھیل خوب تھا، کاش تم بھی وہاں موجود ہوتے۔ مجھے کل کچھ ضروری کام تھا مگر اس کھیل میں کونسی چیز ایسی قابلِ دید تھی جسکی تم اتنی تعریف کر رہے ہو؟ ایک صاحب نے چند جسمانی ورزشوں کے کرتب دکھلائے کہ ہوش گم ہو گیا۔ مثلاً۔ مثلاً کلائی پر ایک انچ موٹی آہنی سلاخ کو خم دینا۔ یہ آجکل بچے بھی کر...
  12. نیرنگ خیال

    فراز ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے

    ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے کہ ہم کو دست زمانہ کے زخم کاری لگے اداسیاں ہوں‌ مسلسل تو دل نہیں‌ روتا کبھی کبھی ہو تو یہ کیفیت بھی پیاری لگے بظاہر ایک ہی شب ہے فراق یار مگر کوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے علاج اس دل درد آشنا کا کیا کیجئے کہ تیر بن کے جسے حرف غمگساری لگے ہمارے پاس...
  13. نیرنگ خیال

    جون ایلیا دل کا دیار خواب میں، دور تلک گزر رہا

    دل کا دیار خواب میں، دور تلک گزر رہا پاؤں نہیں تھے درمیاں، آج بڑا سفر رہا ہو نہ سکا کبھی ہمیں اپنا خیال تک نصیب نقش کسی خیال کا، لوح خیال پر رہا نقش گروں سے چاہیے، نقش و نگار کا حساب رنگ کی بات مت کرو، رنگ بہت بکھر رہا جانے گماں کی وہ گلی ایسی جگہ ہے کون سی دیکھ رہے ہو تم کہ میں، پھر وہیں...
  14. نیرنگ خیال

    جون ایلیا ہر خراش نفس ، لکھے جاؤں

    ہر خراش نفس ، لکھے جاؤں بس لکھے جاؤں ، بس لکھے جاؤں ہجر کی تیرگی میں روک کے سانس روشنی کے برس لکھے جاؤں ان بسی بستیوں کا سارا لکھا ڈھول کے پیش و نظر پس لکھے جاؤں مجھ ہوس ناک سے ہے شرط کہ میں بے حسی کی ہوس لکھے جاؤں ہے جہاں تک خیال کی پرواز میں وہاں تک قفس لکھے جاؤں ہیں خس و خار دید ،...
  15. نیرنگ خیال

    عشق کی مار بڑی دردیلی عشق میں جی نہ پھنسانا جی از گنیش بہاری طرز

    عشق کی مار بڑی دردیلی عشق میں جی نہ پھنسانا جی سب کچھ کرنا، عشق نہ کرنا، عشق سے جان بچانا جی وقت نہ دیکھے، عمر نہ دیکھے، جب چاہے مجبور کرے موت اور عشق کے آگے تو کوئی چلے نہ بہانہ جی عشق کی ٹھوکر موت کی ہچکی دونوں کا ہے ایک اثر ایک کرے گھر گھر رسوا، ایک کرے افسانہ جی عشق کی نعمت پھر بھی...
  16. نیرنگ خیال

    جون ایلیا سرکار! اب جنوں کی ہے سرکار کچھ سنا

    سرکار! اب جنوں کی ہے سرکار کچھ سنا ہیں بند سارے شہر کے بازار کچھ سنا شہر قلندراں کا ہوا ہے عجیب طور سب ہیں جہاں پناہ سے بیزار کچھ سنا مصروف کوئی کاتبِ غیبی ہے روز و شب کیا ہے بھلا نوشتۂ دیوار کچھ سنا آثار اب یہ ہیں کہ گریبان شاہ سے الجھیں گے ہاتھ برسرِ دربار کچھ سنا اہل ستم سے معرکہ آرا...
  17. نیرنگ خیال

    واصف تلخی زبان تک تھی وہ دل کا برا نہ تھا

    تلخی زبان تک تھی وہ دل کا برا نہ تھا مجھ سے جدا ہوا تھا مگر بے وفا نہ تھا طرفہ عذاب لائے گی اب اس کی بددعا دروازہ جس پہ شہر کا کوئی کھلا نہ تھا شامل تو ہوگئے تھے سبھی اک جلوس میں لیکن کوئی کسی کو بھی پہچانتا نہ تھا آگاہ تھا میں یوں تو حقیقت کے راز سے اظہار حق کا دل کو مگر حوصلہ نہ تھا جو...
  18. نیرنگ خیال

    تجھ کو معلوم ہی نہیں، تجھ کو بھلا کیا معلوم - حمایت علی

    تجھ کو معلوم ہی نہیں تجھ کو بھلا کیا معلوم تیرے چہرے کے یہ سادہ سے اچھوتے سے نقوش میرے تخیل کو کیا رنگ عطا کرتے ہیں تیری زلفیں تیری آنکھیں تیرے عارض تیرے ہونٹ کیسی انجانی سی معصوم خطا کرتے ہیں خلوت بزم ہو یا جلوت تنہائی ہو تیرا پیکر میری نظروں میں اتر آتا ہے کوئی ساعت ہو کوئی فکر ہو کوئی ماحول...
  19. نیرنگ خیال

    بابا نجمی دیہاڑی دار از بابا نجمی

    اک دیہاڑے انکھاں والا اک مزدور سڑک کنارے وانگ کبوتر اکھاں میٹی تیلے دے نال ماں دھرتی دا سینہ پھولے خورے کنک دادا نہ لبھے رمبا کہئی تے چھینی ہتھوڑا گینتی اپنے اگے دھر کے چوری اکھیں ویکھ کے اپنے آل دوالے کر کے موہنہ اسماناں ولے ہولی ہولی بھیڑے بھیڑے اکھر بولے اچی اچی اچیا ربا، سچیا ربا، چنگیا ربا...
Top