غائب اراکین یا تائب اراکین

نیرنگ خیال نے 'ذکر محفلین' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 31, 2013

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    گزشتہ کچھ عرصہ سے میں محفل پر اس طرح تو باقاعدہ نہیں رہا جس طرح میں ہوتا تھا۔ لیکن پھر بھی ہر وقت محفل کھولے ضرور رکھتا ہوں۔ طرح طرح کی معلومات کا خزانہ ہے محفل۔۔۔۔ اور اس کو سجانے والے ہیں محفلین۔۔۔ لیکن کچھ عرصہ سے محسوس کر رہا ہوں کہ محفلین اب اس طرح باقاعدہ نہیں رہے جیسے پہلے ہوتے تھے۔ مجھے بہت سے لوگوں سے بہت سی شکائتیں ہیں۔۔۔:mad: اب آپ ذرا خود بتائیے کہ مقدس کتنے عرصہ سے غائب ہے۔ بلانے پر بھی نہیں آتی۔ افسر جو ہوگئی ہے۔:unsure: اب اس کو بھیا لوگوں کی یاد نہیں آتی۔ اور تعبیر اپیا۔۔۔۔۔ ان سے تو لڑائی ہی کر لینی چاہیے۔۔۔ کوئی دور تھا کہ صبح اٹھ کر دیکھتے تھے۔۔۔ تو جابجا اپیا کے پاؤں کے نشانات پاتے تھے کہ رات کو ان ان مراسلوں پر حملہ آور رہی ہیں۔۔۔۔ لیکن اب مجال ہے جو کبھی پلٹ کر سلام کا بھی جواب دیا ہو۔۔ ایسی بھی کیا خطا ہوگئی ہم سے اپیا۔۔۔ :( اور حکایتی پہلے تو اس نے حکایات شائع کرنا کم کیں۔۔۔ اور پھر گفتگو کم کرتے کرتے آہستہ آہستہ یہ بھی مقدس اور تعبیر اپیا کی طرح بڑے لوگوں میں شامل ہوتی چلی گئی۔۔۔ اب اس کے گمشدگی کے اشتہارات بھی چھپوا دو تو تب بھی نہیں آتی۔۔۔۔:evil: ٹھیک ہے جی۔۔۔ حکایتی۔۔۔ ہم اب آپ کی حکایتوں کو بھی نہ پڑھا کریں گے انتقام کے طور پر۔۔۔ بس اب فیصلہ ہوگیا۔۔۔(n) اور آپ سب کو عینی تو یاد ہی ہوگی۔۔۔۔ وہ جو اوٹ پٹانگ اور مشکل مشکل موضوعات شروع کرتی تھیں۔۔:nerd: کیا کہا!! ہاں ہاں!!! یہی والی۔۔۔ :heehee: وہی عینی جو ہم آپ کے بارے میں کتنا جانتے ہیں پر تیز اندازی پر ملکہ رکھتی تھی۔۔ بالکل۔۔۔ اور کبھی چھتوں سے کود رہی ہوتی تھی۔۔ تو کبھی ٹی ٹی چلا رہی ہوتی تھی۔۔۔ موصوفہ کو دعویٰ تھا کہ میں گاڑی کا ٹائر بھی بدل لیتی ہوں۔۔۔۔ اب ایسی غائب ہوئی ہے کہ جیسے جیسے۔۔۔۔۔۔ سینگ۔۔۔۔ بری بات ایسا نہیں کہتے۔۔۔ اچھا تو چلو جن کی طرح غائب ہو گئی۔۔۔ اب ٹھیک ہے۔۔ ہاں یہ نسبتاً بہتر ہے۔۔:p اور ہماری اپیا کا تو ہر اک کو پتا ہی ہوگا۔۔۔جی مہ جبین اپیا۔۔۔ ہی کی بات کر رہا ہوں۔۔۔ وہ تو خیر موجود ہوتی ہیں۔۔۔ ان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔۔۔ :clown: کراس شاہ کو بھی ان سب سے گلے شکوے ہیں۔۔۔ ہیں نا گڑیا۔۔۔ :)

    اب ذرا مردان خانے میں تشریف لائیے۔۔۔ اک ہمارے باباجی ہوتے تھے۔۔۔:worried: یاد ہوگا آپ سب کو۔۔۔ جی بالکل وہی والے۔۔ جن کو یہی دکھ تھا کہ لوگ ان کی تعظیم نہیں کرتے۔۔۔:waiting: تو بھری جوانی میں ملنگی کا چوغہ پہنے اپنے تئیں بزرگ کہلاتے تھے۔۔۔:yawn: اور قبرستان کے پیچھے بنے کوچے میں کبھی کبھی دو کش لگا کر معرفت کی باتیں کیا کرتے تھے۔۔۔۔ جی ہاں بالکل وہی۔۔۔ وہ جو رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے تھے پردیسی بھائی اور ساجد بھائی کے ہاتھوں۔۔۔ ان سے تو سوچ رہا ہوں کہ لاتعلقی کا اعلان کر دیا جائے۔۔۔۔:nottalking: اب ایسی بھی کیا بے مروتی کہ بلانے پر بھی کوئی نہ آئے۔۔۔ بلا بلا کر حلق خشک ہوگیا۔۔۔ انگلیوں میں درد الگ۔۔۔ لیکن جناب کے کان پر جوں تو دور کوئی لیکھ تک نہیں رینگ رہی۔۔ حد ہوتی ہے بئی مغرور ہونے کی۔۔۔ اب بزرگ ایسا کریں گے تو ظاہر ہے نئی نسل تو ان سے دو ہاتھ آگے ہی ہوگی۔۔۔:noxxx: اور اپنے عاطف بٹ بھائی یاد ہیں کسی کو۔۔۔۔ جی وہ بٹ صاحب جو روز نیا سوانگ بھر لیتے ہیں۔۔۔۔:talktothehand: لیکن اب محفل پر صرف تصویریں شئیر کرنے آتے ہیں۔۔۔:boy: کہ دیکھو جی ہم نے یہاں بیٹھ کر بھی کھانا کھایا اور وہاں بیٹھ کر بھی۔۔۔:cool2: اس کے علاوہ اور بھی دنیا میں باتیں ہوتی ہیں۔۔۔ ان کو بالکل بھول چکے ہیں۔۔۔۔ یا پھر لگا دیا کوئی کالم۔۔۔o_O اور فساد کی نئی راہ کھول کر خود یہ کہتے ہیں کہ میاں ہم تو چلے ادیبوں کی دنیا میں۔۔ وہاں چائے مزے کی ملتی ہے۔۔:idontknow: بس اب یہ بھی آئے تو ان سے ہم بھی بات نہ کریں گے۔۔۔۔ اور وہ اپنے مشہور و معروف جٹ صاحب جو صبح اٹھ کر نماز سے بھی پہلے اک سیاسی کالم شئیر کرتے تھے۔۔۔:roll: اب عرصہ بیتا منظر عام سے غائب ہیں۔۔۔ پتا نہیں کس دلربا کے حسین فسانوں میں محو رہتے ہیں۔۔۔:frustrated: کسی سے بات نہیں کرتے۔۔۔ اب کوئی ہم سے بات ہی نہ کرے تو ہم اسے کیسے بتائیں کہ میاں تم سے ہم نہیں بولتے۔۔۔:censored: ہم نے سمجھایا تھا کہ منا صحیح آدمی نہیں ہے۔۔۔:wasntme: وہ تو شاعر آدمی ہے۔۔ اس کا تو ہر سال اک عشق ناکام ہوتا ہے۔۔۔:laughing: کہاں اس کے پیچھے لگ کر اپنی دنیا تباہ کر رہے ہو۔۔۔۔:shameonyou: لیکن باز نہ آئے۔۔۔ اور عشق و محبت میں فرق معلوم کرتے کرتے یقین کامل ہے کہ کسی کے نینوں کا شکار ہوبیٹھے ہیں۔۔۔۔:confused3: چلیں ان کے لیے دعائے خیر ہی کر دیتے ہیں۔۔:praying: کہ اپنی تو دعا ہی ہے۔۔۔۔ اور انیس الرحمن بھائی جو مضامین کی ادارت کرتے تھے۔۔۔:idontknow2: جی وہی انیس بھائی جو اپنے آپ کو چنگاری بھی بتایا کرتے تھے۔۔۔:bomb: بالکل آپ صحیح پہنچے وہ جو مزاح اور جملے چست کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔۔۔۔:silent3: ہاں وہ بھی اب بہت بڑے آدمی ہوگئے ہیں۔۔:shocked: آنلائن بھی ہوتے ہیں ناں تو کوئی جواب نہیں دیتے۔۔۔ ان کے گھر کے دروازے پر جا کر بھی آواز لگاؤ تو جواب ندارد۔۔۔:mad3: اب ان کو ہم سے بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔۔۔ حقیقت میں انکو اب کسی سے بھی بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔۔۔ پہلے بڑوں سے گپ شپ کرتے تھے۔۔۔ پھر بچوں کی کہانیوں پر لگے۔۔۔:eyerolling: اور اب۔۔۔۔ چلیں جی۔۔۔۔ ٹھیک ہے انیس بھائی آپ ہم سے بات نہ کریں۔۔۔:crying3: لیکن جب آپ کو آواز دیں تو جواب تو دیا کریں ناں۔۔۔ ورنہ ہم آپ کی پارٹی سے اعلان لاتعلقی کر دیں گے۔۔۔ جیسا ہم نے باباجی کے ساتھ کرنا ہے۔۔۔۔:sarcastic: اور اپنے احمد بھائی وہ جو موذی کے ڈسے تھے۔۔۔ وہ جن کے کلام میں موذی کا زہر اترنے کے بعد بڑی مثبت تبدیلی آئی تھی:embarrassed: تو وہ دیواروں میں بھی سورج کے ابھرنے کا منظر تلاش کرنے لگے تھے۔۔۔:yell: پتا نہیں یہ دماغ رو بہک جانے کی وجہ سے تھا یا حد سے زیادہ مثبت سوچ۔۔۔:sad4: بہرحال جو بھی ہے۔۔۔ وہ بھی اب نظر نہیں آتے۔۔ ان کو ذاتی پیغام بھیجو تو دو دن میں ہی جواب دے دیتے ہیں۔۔۔:yawning: زیادہ تاخیر نہیں کرتے۔۔۔ کبھی وہ ہر روز کیفیت نامہ پر اک شعر لگایا کرتے تھے۔۔۔۔:bulgy-eyes: اور اب ۔۔۔۔۔ لگتا ہے کیفیات سے ہی عاری ہوگئے ہیں۔۔۔ ان کو بھی یہی پیغام دینا ہے کہ آپ آجائیں۔۔۔ ہم آپ کو یاد کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ کسی دور میں نایاب بھائی بھی بہت معلومات میں اضافہ کیا کرتے تھے۔۔۔ مگر اب وہ بھی کچھ خفا خفا سے لگتے ہیں۔۔ نایاب بھائی ہم سے کوئی خطا ہوگئی ہے۔۔۔ تو بلاتکلف ہمیں ڈانٹ لیجیے۔۔ ہم بالکل بھی برا نہ منائیں گے۔۔۔ :) اور اپنے ساجد بھائی جو اس عمر میں دل کا روگ لگا بیٹھے ہیں۔۔۔ بارہا سمجھایا کہ سرکار یہ نوجوانوں کے کام ہیں۔۔:tongueout4: آپ کا بھلا ایسے معاملات سے کیا تعلق۔۔ :wink2: لیکن بس اب دل پر ہاتھ رکھے۔۔ کلیجہ سنبھالے ہائے دل ہائے دل پکارتے اک طرف پڑے رہتے ہیں۔۔ اور کسی بھی معاملے میں مداخلت نہیں کرتے۔۔ اور نہ کسی بات کو جواب دیتے ہیں۔۔۔ مداخلت پر مجبور کرو تو بھی ایسی اجنبیت سے دیکھتے ہیں کہ گویا یہ کوئی اور ہی شخص تھا جس سے پہلی ملاقات تھی۔۔۔ :cowboy1:

    اب بس ہم بھی گوشہ نشینی اختیار کر لیں گے۔۔۔:tongue: ہاں۔۔۔ ویسے تو ہمیں کسی نے بلانا نہیں ہے۔۔۔:disappointed: لیکن ہم ازخود ہی وقتاً فوقتاً احساس دلائے رکھیں گے۔۔ کہ ہم اِدھر گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے ہیں۔۔:devil:
     
    • زبردست زبردست × 37
    • پسندیدہ پسندیدہ × 17
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ماشاء اللہ کیا خوب لکھا ہے۔ اس پر شتونگڑوں کی بھر مار یعنی کہ سونے پر سہاگہ۔

    ابھی کئی ایک اور اراکین بھی ہیں جو غائب ہیں۔
     
    • متفق متفق × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    صحیح کہا بھائی مقدس کافی دنوں سے نہیں آ رہی
     
    • متفق متفق × 3
  4. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    شکر ہے کہ میں دونوں میں شامل نہیں ہوں:cool:
    آپ کی تحریریں دن بدن نکھرتی جا رہی ہیں نین بھائی:applause:
    اللہ کرے "زورِ کی بورڈ" اور زیادہ:bighug:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    پیارے بھائی سدا خوش ہنستے مسکراتے رہیں ۔۔آمین
    بہت خوب تحریر لکھی آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ
    ہر اک کو دل دینا اپنی عادت نہیں ۔ جس کو دے دیا سو دے دیا ۔۔۔۔
    سو ہم تو " دل دے چکے محفل اردو کو " اب اور کہیں دل کا لگانا کیا ۔۔۔؟
    آپ کو " خفگی " کا احساس ہوا اس کے لیئے دلی معذرت
    میرے بھائی میں تو خود اس چمن اردو میں ادھر ادھر پھرتے اپنی معلومات میں اضافہ کرتا ہوں ۔
    یہ حقیقت ہے کہ محفل اردو کے چمن میں بلا شک ایسے علم کے پھول کھلتے ہیں اور ان شاءاللہ سدا ہی کھلتے رہیں گے ۔ جو اپنی آگہی کی خوشبو بلا تفریق لٹاتے تشنگی کے ماروں کو سیراب کرتے ہیں ۔ اللہ کرے یہ محفل اردو سدا مہکتی چہکتی رہے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  6. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    مزید ایک ریٹنگ : متفق بھیا!

    بلا تبصرہ! :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,827
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    نیرنگ خیال بھائی آپ تو عینی شاہ ہو گئے باپ رے باپ اس قدر اسمائلیز،کہیں غصہ کہیں پتہ،کہیں ہونٹ نوچ رہے ،کہیں زور زور ہنس رہے ،کہیں اچانک اداس ہو گئے،کہیں ہاتھ ہلا کے بلا رہے تو کہیں منہ پھلا لیا ،کہیں نا نارے با با نا کہ رہے تو کہیں آ رے باباآ ایسے اچھا لگا ۔اور ہمیں تو اپ نے یاد ہی نہیں کیا:)اووووووووووونننن
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  8. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جی شمشاد بھائی بہت سے اراکین غائب ہیں۔۔ پر بجلی جانے والی تھی۔۔۔۔ ادھر ہی مکمل کر دی پوسٹ ڈر کے مارے۔۔۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    محسن یار آپ تو موجود ہو۔۔۔۔ یہ جو تائب و غائب اراکین ہیں۔۔۔ ان سے لڑائی کرنی ہے اب۔۔۔ :cautious:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نایاب بھائی آپ کو اپنے آپ سے نہیں مراسلوں سے خفا لکھا ہے۔۔۔ :)
    آپ کا بہت شکریہ :) اور ہم بھی سیکھ ہی رہے ہیں۔۔ اردو محفل نے تو مجھے لکھنا سکھایا ہے۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    مانو گڑیا تمہارا ہی انداز چرا لیا بھیا نے :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,799
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    علم اللہ بھائی آپ کے متعلق تو معلوم رہتا ہے۔۔۔ آپ اگر جاتے بھی ہیں تو بتا کر۔۔۔ یہ لوگ تو ایویں غائب ہوجاتے ہیں۔۔۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  13. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    سچی بھیا!!!
    تو آپ میرے بھیا جو ہوئے :)
    ویسے یہ سارے غائب لوگوں کو اب فائن ہو جانا چاہیے :cautious:
     
    • متفق متفق × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,827
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    اوہوہ
    ابھی میں میوزک بانسری کی آواز سن رہا ہوں ۔اس لئے کچھ نہیں کہوں گا ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  15. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    مجھے آپ ہر وقت تیار پائیں گے:soldier:اتنی ریٹنگ دوں گا انہیں کہ جب یہ لاگ ان ہوں گے تو پورا دن "نوٹیفیکیشنز" دیکھتے گزر جائے گا ان کا:terror:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    اور اگر انہوں نے ریٹنگ نوٹیفیکیشن بند کر رکھے ہوئے تو پھر بھیا؟ :p
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  17. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,827
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    لیجئے جناب اب دیجئے جواب۔
    وقار بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    فکر نہ کرو:) پہلے تو میرے اپنے ہی کافی دھاگے ہیں ورنہ دوسروں کے دھاگوں میں انہیں "ٹیگ" کرنا شروع کر دوں گا:rolleyes:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  19. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    :p :p
    مقدس آپی تو ٹیگ دیکھتی ہی نہیں ہیں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    دے دیا جواب یار
     
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر