غائب اراکین یا تائب اراکین

مہ جبین

محفلین
اتنی ساری بہنوں اور بیٹیوں کو تو میں بھی بہت یاد کر رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔:(
پتہ نہیں کہ محفل سے غائب ہوکر تائب ہوئی ہیں یا۔۔۔۔۔۔۔۔تائب ہوکر غائب ہوئی ہیں :?
بہت اچھا کیا نیرنگ خیال کہ ہماری بھی ترجمانی کردی
اب ایک سوال تم سے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نہ اول الذکر میں نہ مؤخر الذکر میں، تو پھر کیا خیال ہے کہ میں بھی ان سب کی جماعت میں شامل ہوجاؤں؟؟؟
بس اب میرا بھی بائیکاٹ شروع ۔۔۔۔۔۔اور میرا وقت شروع ہوتا ہے اب :wave:
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے نین بھائی ہم تو بڑے بوڑھے ہو گئے ہیں۔۔۔
angry-old-man-smiley-emoticon.gif

ہاں یہ بات صحیح ہے کہ محفل آج کل خاصی اداس ہے۔
جو لوگ محفل کی جان ہوا کرتے تھے آج کل غائب ہیں یا خاموش ہیں۔

اسی لئے نین بھیا نے آپ کو بلایا ہے ۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واااااااااااااااااووووووووووووووو بہت بہت بہت بہت زیادہ اچھا بلکہ بہت ایکسیلینٹ لکھا آپ نے خیال بھائی :) ، جی بلکل مجھے بھی ان سب لوگوں سے یہی شکایت ہے کہ یہ لوگ نہ صرف محفل کو بلکہ ہم سبکو اگنور کر رہے ہیں :( گندے بچے نا ہوں تو :cautious:
نیرنگ خیال
صحیح کہا مانو۔۔۔ جو باقیوں کے بارے میں کہا ہے۔۔۔ :ROFLMAO:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب لکھا جناب :)
لطف آیا پڑھ کر اور جب کمنٹس دیے لگے تو بجلی صاحبہ دھوکہ دے گئیں
جن کا آپ نے ذکر کیا ہے میں تو چند ایک کو ہی جانتا ہوں مگر اس دھاگے سے سب کا تعارف ہو گیا
شاد و آباد رہیں
بہت شکریہ سر۔۔۔ :) یہ سب لوگ بہت فعال قسم کے اراکین تھے۔۔ پتا نہیں گزشتہ دو ماہ سے ان کو کیا تکلیف ہوگئی ہے کہ اکھٹے سب کے سب غائب ہوگئے ہیں۔۔ :cautious:
 
بہت شکریہ سر۔۔۔ :) یہ سب لوگ بہت فعال قسم کے اراکین تھے۔۔ پتا نہیں گزشتہ دو ماہ سے ان کو کیا تکلیف ہوگئی ہے کہ اکھٹے سب کے سب غائب ہوگئے ہیں۔۔ :cautious:
میں بھی پچھلے چند دن سے نوٹ کر رہا ہوں یہاں بہت خاموشی ہو گئی ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
حیرت ہوتی ہے کہ آج کے دور میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ہر کسی کی فکر کرتے ہیں اور سب سے محبت کرتے ہیں۔ ایک ہم ہیں کہ ہمیں اپنا ہی نہیں پتہ ہوتا کہ ہم کہاں ہیں۔ اردو محفل پر اللہ کا ایسا خاص کرم ہے کہ یہاں سب لوگ بہت محبت و خلوص والے ہیں۔

بہت شکریہ ذوالقرنین بھیا آپ کی محبت کا اور یاد آوری کا۔ میں تو خیر روز ہی آن لائن ہوتا ہوں لیکن زیادہ وقت نہیں دے پاتا۔ ہاں مقدس نہ جانے کہاں غائب ہیں آج کل۔ ہماری طرح آن لائن ہو کر بھی آف لائن سی رہتی ہیں۔ بلال بھی کم کم ہی آتے ہیں۔ ویسے جب ہم نے بلال سے شکوہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ وہ تو یہیں ہوتے ہیں ہم نہیں ہوتے۔ :) اب کسی اور سے شکوہ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ :D


تحریر آپ کی ہمیشہ کی طرح لاجواب ہے۔ تکراری تبصرہ جات برائے تحسین و ستائش کے لئے پروگرامنگ کے پھیروں سے مدد لینے کا سوچ رہا ہوں۔ ;)
احمد بھائی منا بڑا شیطان ہے۔۔ آپ دیکھ لیں کہ کیسے وہ آپ پر ہی الزام دھر کر نکل گیا۔۔۔ اس کو معاف نہ کریں۔۔۔:shock:
اور یہ جو آخری الفاظ ہیں ناں۔۔ انکی سمجھ نہیں آرہی۔۔۔ :unsure:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے نین بھائی ہم تو بڑے بوڑھے ہو گئے ہیں۔۔۔
angry-old-man-smiley-emoticon.gif

ہاں یہ بات صحیح ہے کہ محفل آج کل خاصی اداس ہے۔
جو لوگ محفل کی جان ہوا کرتے تھے آج کل غائب ہیں یا خاموش ہیں۔
ویسے تو احمد بھائی نے اس بات کا جواب دے دیا ہے۔۔۔۔ لیکن پھر بھی آپ ذرا اپنی اداؤں پر غور کریں۔۔۔ :cautious: انیس بھائی آپ بالکل لفٹ نہیں کروا رہے آجکل :cry:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اتنی ساری بہنوں اور بیٹیوں کو تو میں بھی بہت یاد کر رہی ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ :(
پتہ نہیں کہ محفل سے غائب ہوکر تائب ہوئی ہیں یا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔تائب ہوکر غائب ہوئی ہیں :?
بہت اچھا کیا نیرنگ خیال کہ ہماری بھی ترجمانی کردی
اب ایک سوال تم سے کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔میں نہ اول الذکر میں نہ مؤخر الذکر میں، تو پھر کیا خیال ہے کہ میں بھی ان سب کی جماعت میں شامل ہوجاؤں؟؟؟
بس اب میرا بھی بائیکاٹ شروع ۔۔۔ ۔۔۔ اور میرا وقت شروع ہوتا ہے اب :wave:
اپیا آپ کو تو علیحدہ سے پکار کر لکھا ہے کہ آپ سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔۔۔ :) اب اگر آپ بھی ایسی باتیں کریں گی تو پھر دیکھ لیں۔۔۔:evil: آئندہ اگر تائب و غائب کی کوئی قسط آئی تو آپ کا نام سرِ فہرست ہوگا۔۔ وہ بھی ناکردہ کارناموں کے ساتھ :cowboy:
 
Top