جون ایلیا شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم مِلے تمہیں

نیرنگ خیال

لائبریرین
شرمندگی ہے ہم کو بہت ہم مِلے تمہیں​
تم سر بسر خوشی تھے مگر غم مِلے تمہیں​
میں اپنے آپ میں نہ ملا اس کا غم نہیں​
غم تو یہ ہے کہ تم بھی بہت کم مِلے تمہیں​
ہے جو ہمارا ایک حساب اُس حساب سے​
آتی ہے ہم کو شرم کہ پیہم مِلے تمہیں​
تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا​
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں​
اب اپنے طور ہی میں نہیں سو کاش کہ​
خود میں خود اپنا طور کوئی دم مِلے تمہیں​
اس شہر حیلہ جُو میں جو محرم مِلے مجھے​
فریاد جانِ جاں وہی محرم مِلے تمہیں​
دیتا ہوں تم کو خشکیِ مژگاں کی میں دعا​
مطلب یہ ہے کہ دامن پرنم مِلے تمہیں​
میں اُن میں آج تک کبھی پایا نہیں گیا​
جاناں! جو میرے شوق کے عالم مِلے تمہیں​
تم نے ہمارے دل میں بہت دن سفر کیا​
شرمندہ ہیں کہ اُس میں بہت خم مِلے تمہیں​
یوں ہو کہ اور ہی کوئی حوّا مِلے مجھے​
ہو یوں کہ اور ہی کوئی آدم مِلے تمہیں​
 

محمداحمد

لائبریرین
دوسرے شعر کے مصرعہ اول میں "نہیں" کی جگہ شاید "نہ" ہو۔ اور پانچویں شعر کے مصرعہ اول میں بھی کچھ کمی محسوس ہو رہی ہے یا شاید مجھے ہی ایسا لگ رہا ہے۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
بہت عمدہ تمام اشعار ہی قابلِ تعریف ہیں

میں اپنے آپ میں نہیں ملا اس کا غم نہیں
غم تو یہ ہے کہ تم بھی بہت کم مِلے تمہیں

تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں

میں اُن میں آج تک کبھی پایا نہیں گیا
جاناں! جو میرے شوق کے عالم مِلے تمہیں

تم نے ہمارے دل میں بہت دن سفر کیا
شرمندہ ہیں کہ اُس میں بہت خم مِلے تمہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ۔۔۔ ۔! بہت ہی خوب لاجواب انتخاب ہے۔

شکریہ اس انتخاب کا۔
احمد بھائی بہت شکریہ سراہنے کا

دوسرے شعر کے مصرعہ اول میں "نہیں" کی جگہ شاید "نہ" ہو۔ اور پانچویں شعر کے مصرعہ اول میں بھی کچھ کمی محسوس ہو رہی ہے یا شاید مجھے ہی ایسا لگ رہا ہے۔
جی احمد بھائی نہ ہی ہے۔۔ رات ٹائپو ہو گیا۔۔۔ صبح کتاب سے دیکھا تو آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ ازراہِ کرم اس کی درستگی بھی فرما دیجیے :)
پانچواں شعر گھر جا کر دیکھوں گا۔۔۔ اب تو دفتر آگیا ہوں۔۔۔ کتاب سے دیکھ کر پھر ہی بتا سکتا ہوں :) اس دوران کوئی اور صاحب علم آگیا تو فائدہ اٹھا لیں گے۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ تمام اشعار ہی قابلِ تعریف ہیں

میں اپنے آپ میں نہیں ملا اس کا غم نہیں
غم تو یہ ہے کہ تم بھی بہت کم مِلے تمہیں

تم کو جہان شوق و تمنا میں کیا ملا
ہم بھی ملے تو درہم و برہم مِلے تمہیں

میں اُن میں آج تک کبھی پایا نہیں گیا
جاناں! جو میرے شوق کے عالم مِلے تمہیں

تم نے ہمارے دل میں بہت دن سفر کیا
شرمندہ ہیں کہ اُس میں بہت خم مِلے تمہیں
شاہ صاحبہ انتخاب کو پسند کرنے پر مشکور ہوں :)
 
جی سوال ہی تھا۔۔ اسکا مطلب ہے کہ اب مصروفیت کی ستم فرمائی ہے جو یہاں آپ نظر آرہی ہیں۔۔ :p
جی بالکل مصروفیت نے اتنے ستم ڈھائے کہ بس ہماری حالت کے پیش نظر اسے بھی بھاگ جانا پڑا کہ اب تو کام خراب ہوتا نظر آتا ہے ۔ :) بقول عینی بیٹے کے کہ آپ تو جاتی ہوئی مصروفیت کو خود ہی بلا لیتی ہیں کہ ادھر آؤ کہاں جا رہی ہو ہم فارغ ہیں ہمارے گلےپڑ جاؤ ۔:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی بالکل مصروفیت نے اتنے ستم ڈھائے کہ بس ہماری حالت کے پیش نظر اسے بھی بھاگ جانا پڑا کہ اب تو کام خراب ہوتا نظر آتا ہے ۔ :) بقول عینی بیٹے کے کہ آپ تو جاتی ہوئی مصروفیت کو خود ہی بلا لیتی ہیں کہ ادھر آؤ کہاں جا رہی ہو ہم فارغ ہیں ہمارے گلےپڑ جاؤ ۔:)
مصروفیت بھی کہتی ہوگی۔۔۔ کس کے ہتھے چڑھ گئی ہوں۔۔۔ یہ تو آرام بھی نہیں کرنے دیتے۔۔۔ :ROFLMAO:
اور عینی کا نیا نام رکھ دیا ہے ہم نے۔۔۔۔ :p
 
Top