نتائج تلاش

  1. نیرنگ خیال

    یوں اکیلے میں اسے عہدِوفا یاد آئے

    یوں اکیلے میں اسے عہدِوفا یاد آئے جیسے بندے کو مصیبت میں خدا یاد آئے جیسے بھٹکے ہوئے پنچھی کو نشیمن اپنا جیسے اپنوں کے بچھڑنے پہ دعا یادآئے جیسے ڈھلتی ہوئی شاموں کو سویرا کوئی جیسے پنجرے میں پرندے کو فضا یاد آئے جیسے بوڑھے کو خیالات میں بچپن اپنا جیسے بچے کو شرارت پہ سزا یاد آئے جیسے...
  2. نیرنگ خیال

    ماں اور میرا بچپن

    آج ماؤں کا عالمی دن ہے۔ گورے اس دن کو شاید اس لیے مناتے ہیں۔ کہ اس دن وہ اولڈ ہاؤسز میں جاتے ہیں۔ اپنی ماؤں کے گلے لگتے ہیں۔ اور واپس آجاتے ہیں۔ سال کے مصروف دنوں میں وہ اک دن اپنی ماں کا بھی رکھتے ہیں۔ لیکن میرے جیسے جن کے دل کا اک حصہ اپنی ماں سے ہی جڑا رہتا ہے۔ روز یہی دن مناتے ہیں۔ گو میں...
  3. نیرنگ خیال

    ساحر کل اور آج

    کل بھی بوندیں برسی تھیں کل بھی بادل چھائے تھے اور کوئی نے سوچا تھا بادل یہ آکاش کے سپنے ان زلفوں کے سائے ہیں دوش ہوا پر میخانے ہی میخانے گھر آئے ہیں رت بدلے گی پھول کھلیں گے جھونکے مدھ برسائیں گے اُجلے اُجلے کھیتوں میں رنگین آنچل لہرائیں گے چرواہے بنسی کی دھن سے گیت فضا میں بوئیں گے آموں کے...
  4. نیرنگ خیال

    ساحر خون پھر خون ہے

    آج ہم نے پسندیدہ کلام میں اس کو تلاشنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ ابھی تک یہ مشہور زمانہ شاعری اس زمرے کا حصہ نہیں بنی۔ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا خاک صحرا پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے فرقِ انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے تیغ بیداد پہ، یا لاشۂ بسمل...
  5. نیرنگ خیال

    الف نون اور الیکشن

    الف نون لکھنے کا وعدہ بڑا پرانا تھا۔ اویس کے ساتھ طے یہ ہوا تھا کہ اک قسط تم لکھو گے اور اک میں۔۔ لیکن میرے یہاں نہ تو خیالات کی فراوانی ہے۔ اور نہ الفاظ کی کثرت۔۔۔ اور نہ بیان پر دسترس ۔۔۔۔۔ سو عرصہ تک یہ خواہش بیمار پڑی انگڑائیاں لیتی رہی۔۔ وہ تو جب میں بیمار ہوا تو سوچا کہ اب اس کو صحتیاب...
  6. نیرنگ خیال

    بھوک ڈھل نہیں سکتی۔۔۔

    یہ شہر سے باہر جانے والی سڑک تھی۔ شہر سے نکلتے ہی اسی سڑک کے ساتھ ساتھ خانہ بدوشوں کی بے شمار جھونپڑیاں تھیں۔ وہیں پر بھیڑ لگی ہوئی تھی۔ کوئی کم سن بچہ کسی کار کے نیچے آکر کچلا گیا تھا۔ مغرب کے قریب کا وقت تھا۔ اور بچہ جھونپڑیوں سے نکل کر ایکا ایکی کار کے سامنے آگیا۔ نتیجہ کے طور پر جو ہوا سب کے...
  7. نیرنگ خیال

    قصہ چار محفلین کی ملاقات کا (اندر کی خبر)

    جی بالکل آپ صحیح سمجھے۔۔۔ وہی چار محفلین جو فیصل مسجد کے سبزہ زار میں بیٹھے گپ لگاتے رہے۔ ان کی تصاویر یہاں اور خیالات یہاں آپ تمام احباب پہلے ہی دیکھ چکے۔۔ لیکن یہ جو روداد میں لایا ہوں۔۔ یہ روداد اس ملاقات کی خفیہ نگرانی کے بعد تحریر کی گئی ہے۔۔ دراصل ان احباب نے وہاں لگا بورڈ نہیں پڑھا۔۔۔ کہ...
  8. نیرنگ خیال

    بچپن کے جیب خرچ کا بہترین مصرف (اک جھلک)

    زبیر بھائی نے بچپن کی جھلک شروع کیا تو تصاویر کے ساتھ جڑی اور بہت سی چیزیں ذہن میں روشن ہوتی چلی گئیں۔ وہ ماں کی ٹانگوں پر جھولے لینا اور لوریاں سننا۔۔۔ابو سے پیسے لے جا کر ٹافیاں خرید خرید کر کھانا۔ اور شام کو مغرب کی اذاں کے ساتھ ہی تھک کر آنکھیں موند لینا۔ ایک یہ دن جب جاگی راتیں دیواروں کو...
  9. نیرنگ خیال

    پینڈے از صابر علی صابرؔ

    اِیس ہتھ توں اُوس گل دے پینڈے سوہنی لئی نیں تھل دے پینڈے میں چاہندا ساں ٹلدے پینڈے پَج پَج پئے نیں ولدے پینڈے منزل کوئی دور تا نئیں سی جے ناں مینوں چھلدے پینڈے ہوکے پر پر برفاں ہوگئے کنےسڑدے بلدے پینڈے میری لانگھ تے سُتے اٹھے اکھاں مَلدے مَلدے پینڈے صابرؔ ساں ناں تا ایں خورے مینوں رئے...
  10. نیرنگ خیال

    دنیا کی سب سے جھوٹی عورت

    گرمیوں کی لُو سے بھری ایک دوپہر تھی جب وہ اسکول سے گھر لوٹا، گھر میں داخل ہوتے ہی اسے محسوس ہوا جیسے ماں کے چہرے کا رنگ ایکدم تبدیل ہو گیا۔ ماں اسے دیکھ کر مسکرائی اور کہا، جلدی سے کپڑے بدل لو میں کھانا لاتی ہوں۔ جب وہ بے دلی سے کپڑے بدل کر آیا تو سامنے سبزی یا دال کی جگہ کچھ اسکی پسندیدہ ڈش،...
  11. نیرنگ خیال

    ن م راشد رخصت

    ہے بھیگ چلی رات، پر افشاں ہے قمر بھی ہے بارشِ کیف اور ہوا خواب اثر بھی اب نیند سے جھکنے لگیں تاروں کی نگاہیں نزدیک چلا آتا ہے ہنگامِ سحر بھی! میں اور تم اس خواب سے بیزار ہیں دونوں اس رات سرِ شام سے بیدار ہیں دونوں ہاں آج مجھے دور کا در پیش سفر ہے رخصت کے تصور سے حزیں قلب و جگر ہے آنکھیں غمِ فرقت...
  12. نیرنگ خیال

    مبارکباد محب علوی بھائی کو بہت بہت سالگرہ مبارک

    محفل کے سیاستدان، الیکشن لڑنے والے اور پائتھون موذی کے معروف مسافر محب علوی بھائی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ ان کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ اک بار اردو میں بھی آئیے آپ سب بھی اس پرمسرت دن پر محب بھائی کو مبارکباد دیں۔ :)
  13. نیرنگ خیال

    چند اشعار (صابر علی صابر)

    دو اشعار::) من چوں پٹ کے پکدا بوٹا لا بیٹھا واں شک دا بوٹا جِتھے صابر بندا نپیا اوتھے اُگیا اَک دا بوٹا دو ہور اشعار:;) تارے کھا کھا پِھٹیاں راتاں تاں نیں دن توں چِٹیاں راتاں سورج نئیں، میں قلم وکھائی دو دو ہتھی پِٹیاں راتاں بس دو ہور: :) پَویں پُردا ریندا واں فِر وی تُردا ریندا واں اتھرو...
  14. نیرنگ خیال

    سر زبیر کے ساتھ اک ملاقات

    ہفتہ بتاریخ 20 اپریل 2013 عاطف بٹ صاحب میرے پاس اسلام آباد تشریف لائے۔ اور لنچ کرنے ہم دونوں سر سید زبیر صاحب کے گھر جا پہنچے۔۔۔ ملاقات کا احوال تو پھر کبھی سہی۔۔۔ لیکن فی الوقت پیش ہیں اس ملاقات کی چند تصاویر۔۔۔ :) سر کے گھر کی چھت سے منظر۔۔۔ غور کریں شائد فیصل مسجد بھی نظر آجائے آپ سب کو :p
  15. نیرنگ خیال

    جون ایلیا ضبط کر کے ہنسی کو بُھول گیا

    یہ غزل یوں تو انٹرنیٹ پر کئی ایک جگہ پر کئی بلاگز پر مل جائے گی۔ لیکن مکمل کہیں بھی نہیں۔ میں نے اپنے بلاگ پر مکمل شائع کی تو سوچا محفل میں بھی مکمل پیش کر دی جائے۔ ضبط کر کے ہنسی کو بُھول گیا میں تو اُس زخم ہی کو بُھول گیا ذات در ذات ہمسفر رہ کر اجنبی، اجنبی کو بُھول گیا صبح تک وجہِ جانکنی...
  16. نیرنگ خیال

    اسمبلی ٹُٹّن والی اے

    سُکھاں نے ہڑتال اے کیتی تَرنا دِتّا دُکّھاں نیں سُوچاں نیں اے ریلی کڈی جلسہ کیتا اے پُکّھاں نیں سَاوَاں ہتھوں سمجھوں ہُن حکومت چُھٹن والی اے صدراں والی صابرؔ یار اسمبلی ٹُٹّن والی اے صابر علی صابر
  17. نیرنگ خیال

    کتیاں دی تھا بندے ہندے ۔ ۔ ۔ فیر کی ہندا؟؟

    اک دے مگر سی چوکھے لگے جان بچاون لئی او پجا وا وا پجا چوکھا پجا پر اوناں پِچھا نا چھڈیا آخر بے وس ھو کے اونیں لتاں دے وچ پونچھل لے کے ماڑے ھون دا ترلا پایا سارے اونوں چھڈ کے ٹر گئے پر جے اوتھے ۔ ۔ ۔ کتیاں دی تھا بندے ہندے ۔ ۔ ۔ فیر کی ہندا؟؟ صابر علی صابر
  18. نیرنگ خیال

    حضرت طلحہؓ بن عُبَیداللہ

    حضرت حضرت طلحہؓ کی داستانِ زندگی بھی خوب ہے کہ آپؓ سرزمین بُصریٰ میں تجارت کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے کہ وہاں انھیں ایک اچھا راہب ملا۔ اُس نے آپؓ کو بتایا کہ جس نبی کے بارے میں انبیاء نے خبر دی ہے اس کا ظہور حرم کی زمین میں ہوگا اور اس کا وقت آگیا ہے۔ یہ سن کر طلحہؓ کو فکر لاحق ہوئی کہ کہیں وہ اس...
  19. نیرنگ خیال

    جون ایلیا یارو! نگہ یار کو، یاروں سے گِلہ ہے

    یارو! نگہ یار کو، یاروں سے گِلہ ہے خونیں جگروں، سینہ فگاروں سے گِلہ ہے جاں سے بھی گئے، بات بھی جاناں کی نہ سمجھی جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گِلہ ہے اب وصل ہو یا ہجر، نہ اب تک بسر آیا اِک لمحہ، جسے لمحہ شماروں سے گِلہ ہے اُڑتی ہے ہر اک شور کے سینے سے خموشی صحراؤں کو پُرشور دیاروں سے گِلہ...
  20. نیرنگ خیال

    تاسف مغزل بھائی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    ابھی ابھی مجھے منے کے ذریعے علم ہوا ہے کہ گزشتہ روز مغزل بھائی کی والدہ اک روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آنٹی کو جلد از جلد صحت کی دولت سے مالا مال عطا فرمائیں۔ آمین۔ آپ تمام محفلین سے بھی درخواست ہے کہ آنٹی کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا فرمائیں۔ جزاکٔ اللہ
Top