نیرنگ خیال

لائبریرین
اِیس ہتھ توں اُوس گل دے پینڈے​
سوہنی لئی نیں تھل دے پینڈے​
میں چاہندا ساں ٹلدے پینڈے​
پَج پَج پئے نیں ولدے پینڈے​
منزل کوئی دور تا نئیں سی​
جے ناں مینوں چھلدے پینڈے​
ہوکے پر پر برفاں ہوگئے​
کنےسڑدے بلدے پینڈے​
میری لانگھ تے سُتے اٹھے​
اکھاں مَلدے مَلدے پینڈے​
صابرؔ ساں ناں تا ایں خورے​
مینوں رئے نیں تلدے پینڈے​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھیا مجھے ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی :(
گڑیا ترجمہ کرنے سے اسکا حسن خراب ہوجائے گا۔۔۔ لفظی ترجمہ کر دیتا ہوں تاکہ وہ احباب جن کو پنجابی نہیں آتی وہ بھی تھوڑا سا لطف اٹھا لیں۔۔۔ :)

اِس ہاتھ سے اُس بات تک کے راستے​
سوہنی نے اسی لیے چنے تھل کے راستے​
میں چاہتا تھا کہ ٹلتے راستے​
لیکن بھاگ بھاگ کر پلٹتے ہیں راستے​
منزل کوئی دور تو نہ تھی​
گر نہ مجھ کو نڈھال کرتے راستے​
آہیں بھر بھر مانندِ برف ہوگئے​
کتنے جلتے تپتے راستے​
میرے گزرنے پر سوئے اٹھے​
آنکھیں ملتے ملتے راستے​
صابر ہوں نہ اسی لیے شائد​
مجھ کو رہے ہیں تلتے راستے​
اگر میری سمجھ بوجھ میں غلطیاں ہیں تو احباب نوازش فرما کر درستی کر دیں۔ مجھے بے حد خوشی ہوگی۔ :)
 

باباجی

محفلین
واہ بؤں ودیا کلام صابر صاب دا
خاص کر اے شعر تے کمال اے


ہوکے پر پر برفاں ہوگئے​
کنےسڑدے بلدے پینڈے​
 

نیلم

محفلین
بہت خوب کلام ،،
ہیں تو ہم بھی پنجابی لیکن یہ تو بہت مشکل پنجابی ہے لیکن نینی بھیا آپ کےاردو ترجمےنے مشکل آسان کر دی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت زبردست نیرنگ خیال
اگر ترجمہ نہ کرتے تو میں اتنا اچھا کلام سمجھنے سے محروم ہی رہ جاتی نا۔۔۔ ۔۔
جزاک اللہ
خوش رہو سدا
شکریہ اپیا۔۔۔ میں ویسے عموماً اپنی طرف سے ترجمہ کر دیتا ہوں۔۔۔ :) بسا اوقات شاعری میں وہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ جو عمومی بول چال کا حصہ نہیں ہوتے۔۔۔۔۔ چاہے شاعر کو گراں گزرے۔۔۔ :cowboy:

واہ بؤں ودیا کلام صابر صاب دا
خاص کر اے شعر تے کمال اے


ہوکے پر پر برفاں ہوگئے​
کنےسڑدے بلدے پینڈے​
شکریہ باباجی۔۔۔ :)

بہت خوب کلام ،،
ہیں تو ہم بھی پنجابی لیکن یہ تو بہت مشکل پنجابی ہے لیکن نینی بھیا آپ کےاردو ترجمےنے مشکل آسان کر دی
تسی پنجابی بس ناں دے ای او سرکار۔۔۔ :)

واہ جناب بوہت ودھیا کلام پیش کی تا جے میاں جی اج تے
سویرے ای سویرے پڑھ کے لُطف آگیا اے
شکریہ زبیر بھائی :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

اوشو

لائبریرین
نیرنگ خیال جی کیا یہ وہی صابر علی صابرہیں جو کچھ عرصہ پہلے سعودیہ میں تھے اور آج کل شاید ترکی میں ہیں؟

ویسے مجھے نظم سے زیادہ اس کاترجمہ پسند آیا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال جی کیا یہ وہی صابر علی صابرہیں جو کچھ عرصہ پہلے سعودیہ میں تھے اور آج کل شاید ترکی میں ہیں؟

ویسے مجھے نظم سے زیادہ اس کاترجمہ پسند آیا۔
جی یہ پاکپتن کے ہیں۔ مجھے موجودہ رہائش کا تو علم نہیں۔۔ اور نہ میں نے رابطے کی کوشش کی ہے۔ کہتے ہیں تو پتا کرتے ہیں۔ :)
اور بہت زیادہ مشکور ہوں ترجمہ پسند کرنے پر۔ :)
 

اوشو

لائبریرین
میرا خیال ہے وہی ہیں کیوں کہ ان کے کلام میں ہی میں نے ایسے قافیہ جات دیکھے ہیں جو زیادہ عام فہم نہیں ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا خیال ہے وہی ہیں کیوں کہ ان کے کلام میں ہی میں نے ایسے قافیہ جات دیکھے ہیں جو زیادہ عام فہم نہیں ہیں۔
لیکن مجھے ان کا کلام بے حد پسند ہے۔ میں نے یہیں پنجابی فورم میں بہت سا ٹائپ کر کے شریک بھی کیا ہے۔ اور انتقاماً ترجمہ بھی کیا ہے۔۔۔ :ROFLMAO:
 
پنجابی کو مشکل بنایا ہے خود ہم لوگوں نے!
کہ ہر شخص کا املاء کا طریقہ اپنا ہے (سو فی صد ذاتی)۔
حالانکہ املاء کے قواعد موجود بھی ہیں اور ہماری کلاسیکی پنجابی نظم اور نثر میں مستعمل بھی ہیں۔
 
Top