1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

جون ایلیا ضبط کر کے ہنسی کو بُھول گیا

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 21, 2013

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ غزل یوں تو انٹرنیٹ پر کئی ایک جگہ پر کئی بلاگز پر مل جائے گی۔ لیکن مکمل کہیں بھی نہیں۔ میں نے اپنے بلاگ پر مکمل شائع کی تو سوچا محفل میں بھی مکمل پیش کر دی جائے۔​
    ضبط کر کے ہنسی کو بُھول گیا​
    میں تو اُس زخم ہی کو بُھول گیا​
    ذات در ذات ہمسفر رہ کر​
    اجنبی، اجنبی کو بُھول گیا​
    صبح تک وجہِ جانکنی تھی جو بات​
    میں اُسے شام ہی کو بُھول گیا​
    عہدِ وابستگی گزار کے میں​
    وجہِ وابستگی کو بُھول گیا​
    سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں​
    بحث کیا تھی اِسی کو بُھول گیا​
    کیوں نہ ہو ناز اِس ذہانت پر​
    ایک میں، ہر کسی کو بُھول گیا​
    سب سے پُراَمن واقعہ یہ ہے​
    آدمی، آدمی کو بُھول گیا​
    قہقہہ مارتے ہی دیوانہ​
    ہرغِم زندگی کو بُھول گیا​
    خواب ہا خواب جس کو چاہا تھا​
    رنگ ہا رنگ اسی کو بُھول گیا​
    کیا قیامت ہوئی اگر اِک شخص​
    اپنی خوش قسمتی کو بُھول گیا​
    سوچ کر اُس کی خلوت انجمنی​
    واں میں اپنی کمی کو بُھول گیا​
    سب بُرے مجھ کو یاد رہتے ہیں​
    جو بَھلا تھا اُسی کو بُھول گیا​
    اُن سے وعدہ تو کر لیا لیکن​
    اپنی کم فُرصتی کو بُھول گیا​
    بستیو! اب تو راستہ دے دو​
    اب تو میں اس گلی کو بُھول گیا​
    اُس نے گویا مُجھی کو یاد رکھا​
    میں بھی گویا اُسی کو بُھول گیا​
    یعنی تم وہ ہو، واقعی؟ حد ہے​
    میں تو سچ مُچ سبھی کو بُھول گیا​
    آخری بُت خدا نہ کیوں ٹھہرے​
    بُت شکن بُت گری کو بُھول گیا​
    اب تو ہر بات یاد رہتی ہے​
    غالباً میں کسی کو بُھول گیا​
    اس کی خوشیوں سے جلنے والا جون​
    اپنی ایذا دہی کو بُھول گیا​
     
    • زبردست زبردست × 12
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    واہ واہ واہ واہ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  3. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    کسی ایک کو داد نہیں دے سکتا کہ ہر شعر ہی لاجواب ہے:applause:
    بلکہ یہی کہہ دینا ہی کافی ہے کہ شاعر جون ایلیا ہیں:rolleyes:


     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ۔۔۔ :rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    دل جیت لیا تو نے۔۔۔۔۔:mogambo:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    :rollingonthefloor: شاہ شاہ شاہ عینی شاہ :rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    زبردست۔۔۔ :laughing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    :notworthy::notworthy::notworthy:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سب سے پُراَمن واقعہ یہ ہے
    آدمی، آدمی کو بُھول گیا
    واہ ۔ بہت خوبصورت انتخاب۔ شکریہ شریکِ محفل فرمانے کے لئے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ سر۔۔۔ خوشی ہوئی کہ انتخاب آپ کو پسند آیا۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,237
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب غزل
    شریک محفل کرنے کا شکریہ
    شاد و آباد رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ سر :)
     
  13. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    یعنی تم وہ ہو، واقعی؟ حد ہے
    میں تو سچ مُچ سبھی کو بُھول گیا
    واہ، بہت خوب۔​
    شیئر کرنے کے لئے شکریہ نین بھائی​
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    واہ جناب بہت خُوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ بٹ صاحب۔۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ زبیر بھائی :)
     
  17. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں​
    بحث کیا تھی اِسی کو بُھول گیا​
    واہ۔ بہت خوب۔ عمدہ کلام منتخب کیا ہے۔ بہت شکریہ ذوالقرنین ! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ فرحت۔۔ :) آداب عرض ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. نیلم

    نیلم محفلین

    مراسلے:
    11,419
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Lurking
    واہ بہت خوبصورت انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,672
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ آپکا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر