یوں اکیلے میں اسے عہدِوفا یاد آئے

نیرنگ خیال

لائبریرین
یوں اکیلے میں اسے عہدِوفا یاد آئے​
جیسے بندے کو مصیبت میں خدا یاد آئے​
جیسے بھٹکے ہوئے پنچھی کو نشیمن اپنا​
جیسے اپنوں کے بچھڑنے پہ دعا یادآئے​
جیسے ڈھلتی ہوئی شاموں کو سویرا کوئی​
جیسے پنجرے میں پرندے کو فضا یاد آئے​
جیسے بوڑھے کو خیالات میں بچپن اپنا​
جیسے بچے کو شرارت پہ سزا یاد آئے​
جیسے اُجڑی ہوئی بستی کو زمانہ اپنا​
جیسے طوفان کے ٹھہرنے پہ دیا یاد آئے​
نوٹ: شاعر کا نام معلوم نہیں​
 
واہ کیا بات ہے نین بھائی(y)بہت اعلیٰ:applause:
ہر شعر کو "زبردست" کی ریٹنگ:):)

نوٹ:میں نے بڑا "گوگل" کیا لیکن شاعر کا نام نہیں ملا:ROFLMAO:
 

مہ جبین

محفلین
جیسے بھٹکے ہوئے پنچھی کو نشیمن اپنا
جیسے اپنوں کے بچھڑنے پہ دعا یادآئے
جیسے ڈھلتی ہوئی شاموں کو سویرا کوئی
جیسے پنجرے میں پرندے کو فضا یاد آئے
واہ واہ بہت خوب
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جیسے بھٹکے ہوئے پنچھی کو نشیمن اپنا
جیسے اپنوں کے بچھڑنے پہ دعا یادآئے
جیسے ڈھلتی ہوئی شاموں کو سویرا کوئی
جیسے پنجرے میں پرندے کو فضا یاد آئے
واہ واہ بہت خوب
بہت شکریہ اپیا اس پذیرائی پر ممنون ہوں :)
 
Top