اِس دھاگے میں زبانِ تُرکی کے ذخیرۂ الفاظ سے شِناسائی کرانے کے لیے تُرکی الفاظ و عِبارات و کِنایات و اصطلاحات مثالوں کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔ اِس سلسلے کا آغاز خصوصاً برادرِ خود اریب آغا کے لیے کر رہا ہوں جو میری مانند تُرکی زبان و ادبیات و شاعری و موسیقی کے دوست دار اور طالبِ علم ہیں۔...