اِمروز کا تُرکی لفظ

حسان خان نے 'ادبیات و لسانیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 24, 2018

  1. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اِس دھاگے میں زبانِ تُرکی کے ذخیرۂ الفاظ سے شِناسائی کرانے کے لیے تُرکی الفاظ و عِبارات و کِنایات و اصطلاحات مثالوں کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔ اِس سلسلے کا آغاز خصوصاً برادرِ خود اریب آغا کے لیے کر رہا ہوں جو میری مانند تُرکی زبان و ادبیات و شاعری و موسیقی کے دوست دار اور طالبِ علم ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سئوگی‌لی/sevgili
    محبوب، عزیز

    "سئوگیلیم، عئشق اۏلماسا، وارلېق بۆتۆن افسانه‌دیر"

    (علی آغا واحد)
    اے میرے محبوب! اگر عشق نہ ہو تو کُل ہستی و وجود افسانہ ہے
    Sevgilim, eşq olmasa, varlıq bütün əfsanədir

    "تۆرکۆن دیلی تک سئوگیلی ایسته‌کلی دیل اۏلماز"

    (شهریار تبریزی)
    تُرک کی زبان (یعنی تُرکی) کی مانند محبوب و عزیز زبان [کوئی] نہیں ہے/[کوئی] نہ ہو گی۔
    Türkün dili tək sevgili istəkli dil olmaz

    گۆن‌آیدېن، سئوگی‌لی دۏست‌لار!
    صُبح بخیر، عزیز دوستو!
    Günaydın, sevgili dostlar!
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 24, 2018
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    دئدی-قۏدو
    dedikodu (استانبولی)
    dedi-qodu (آذربائجانی)
    افواہ، گپ بازی، کسی کی غِیبت و تنقید کے لیے [بے اساس و غیر مُصدّقہ] گپ، سُخن چینی، بِگو مگو، gossip

    دئدی-قۏدو ائتمک/dedikodu etmek
    مردُم کے بارے میں افواہ بازی و گپ بازی و سُخن چینی کرنا

    ایک بلغاری تُرکی نغمے میں یہ سطر سُنائی دی ہے:
    سۏقاق سۏقاق گزییۏر، دئدی‌قۏدو ائدییۏر
    وہ کُوچہ کُوچہ پِھرتی ہے [اور] گپ بازی کرتی ہے
    sokak sokak geziyor, dedikodu ediyor

    «دئدی-قۏدو» کا لفظی ترجمہ «اُس نے کہا، اُس نے رکھا» ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 25, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اونوتماق/unutmaq
    فراموش کرنا، بُھولنا، یاد سے نِکالنا

    ایک تُرکِیَوی نغمے کی ایک سطر:
    اونوتمادېم آیرې‌لېق آجې‌سې‌نې
    میں نے جُدائی کے درد کو فراموش نہ کیا
    unutmadım ayrılık acısını

    کلاسیکی چَغَتائی شاعری سے مثال:
    ای جانِ جهان، بحرِ صفا، بیزنی اونوتما!

    (منسوب به خواجه عبدالقادر مراغه‌ای)
    اے جانِ جہاں، بحرِ صفا، ہم کو فراموش مت کرو!
    Ey cân-ı cəhân, bəhr-i səfâ, bizni unutma!
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 26, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    قویروق
    kuyruk (استانبولی)
    quyruq (آذربائجانی)
    دُم

    اگر ال چکسه اینسان‌لېق‌دان اینسان،
    قالان اینسان‌دې، یا قویروق‌سوز حئیوان؟

    (محمد تقی زهتابی)
    اگر انسان انسانیت سے دست کھینچ لے تو باقی بچنے والی [چیز] انسان ہے، یا کہ بے دُم حیوان؟
    Əgər əl çəksə insanlıqdan insan,
    Qalan insandı, ya quyruqsuz heyvan?
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 28, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بایراق/bayrak
    پرچم، علَم

    جمہوریۂ آذربائجان کے قومی ترانے سے ایک سطر:
    اۆچ‌رنگ‌لی بایراغېن‌لا مسعود یاشا!

    (احمد جواد)
    اپنے سہ رنگی پرچم کے ساتھ مسعود جِیو!
    Üçrəngli bayrağınla məsud yaşa!

    تُرکیہ کے قومی ترانے سے ایک سطر:
    حققې‌دېر حۆر یاشامېش بایراغېمېن حۆررییت

    (محمد عاکف ارسۏی)
    حُرّیت میرے آزاد زندگی کرتے رہے پرچم کا حق ہے۔
    Hakkıdır, hür yaşamış bayrağımın hürriyet
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 28, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سوچلاماق/suçlamak
    خطاکار ٹھہرانا، مُقصِّر/قصوروار جاننا، (جُرم کا) الزام لگانا، مُتّہَم کرنا

    ایک تُرکِیَوی نغمے سے ایک سطر:
    بنی آجېتسان دا سوچلامادېم
    اگر تم نے مجھے اذیّت دی تو بھی میں نے [تم کو] خطاکار نہ ٹھہرایا۔۔۔
    beni acıtsan da suçlamadım

    لفظ کے استعمال کی کوئی دیگر مثال نظر آئی تو وہ بھی لِکھ دوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اویقو/uyku (استانبولی)
    نیند

    ایک تُرکِیَوی نغمے سے ایک سطر:
    یمین ائده‌ریم سن‌سیز گؤزۆمه اویقو گیرمییۏر
    میں قسم کھاتی ہوں کہ تمہارے بغیر میری چشم میں نیند نہیں داخل ہوتی
    yemin ederim sensiz gözüme uyku girmiyor

    مُعاصر آذربائجانی لہجوں میں زیادہ تر «یوخو» استعمال ہوتا ہے، لیکن «اویخو» کا استعمال بھی نظر آیا ہے۔ «اویخو»، «یوخو» اور «یوقو» قدیم اناطولیائی تُرکی اور عُثمانی تُرکی میں بھی کئی بار استعمال ہوئے ہیں اور مُعاصر اناطولیائی لہجوں میں بھی رائج ہیں، لیکن فی زمانِنا تُرکیہ میں استانبولی لفظ «اویقو» معیاری ہے۔
    اناطولیائی اور آذربائجانی ادبیات کے بُزُرگ ترین کلاسیکی شاعر «فضولی بغدادی» نے اپنی نظم و نثر میں اغلب «یوقو/یوخو» اور نادراً «اویخو» استعمال کیا ہے۔
    مشرقی تُرک دیار کی کلاسیکی چَغَتائی تُرکی اور اُس کی وارث اُزبکی میں «اویقو» رائج ہے۔

    اناطولیہ میں «اویخو» کے ادبی استعمال کی ایک مثال:
    اویخو گلمه‌ز گؤزۆمه تا صُبح بیدارم هنوز

    (سلطان سلیمان قانونی 'مُحِبّی')
    میری چشم میں نیند نہیں آتی، میں تا صُبح ہنوز بیدار ہوں
    Uyḫu gelmez gözüme tâ subh bî-dâram henûz

    شاہ اسماعیل صفوی نے بھی «اویخو» استعمال کیا ہے:
    گئجه‌لر تا صُبح اۏلونجا اویخو گلمه‌ز عئینیمه

    (شاه اسماعیل صفوی 'خطایی')
    شبوں کو صُبح ہونے تک میری چشم میں نیند نہیں آتی۔
    Gecələr ta sübh оlunca uyxu gəlməz eynimə
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 30, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    دیله‌مک/dilemek
    [کسی سے یا کسی کے بارے میں] آرزو کرنا، تمنّا کرنا، اِلتِماس کرنا، اِستِدعا کرنا

    ایک تُرکِیَوی نغمے سے ایک سطر:
    دیله‌ریم کی بن‌له یاشا
    میں آرزو/التماس کرتی ہوں کہ تم میرے ساتھ زندگی کرو
    Dilerim ki benle yaşa

    دیله‌ریم سن‌دن خودایا ائیله تئوفیقېن رفیق

    (نیازیِ مِصری)
    اے خدا! میں تم سے آرزو کرتا ہوں کہ اپنی توفیق کو [میرا] رفیق کرو
    Dilerim senden Hudâyâ eyle tevfîkın refîk

    یہ مصدر «طلب کرنا»، «خواہش کرنا» کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا نظر آ سکتا ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 1, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اوتانماق/utanmak
    شرمندہ ہونا، شرْمسار ہونا، خجِل ہونا، خجالت کھینچنا، شرم کرنا

    ایک مُعاصر تُرکی نغمے کی ایک سطر:
    اوتاندېم آینادا گؤرۆپ کندیمی
    میں آئینے میں خود کو دیکھ کر شرمندہ ہوئی/ہو گئی
    utandım aynada görüp kendimi

    منه طعن ائیله‌ین غافل سنی گؤرگج اوتانمازمې؟

    (محمد فضولی بغدادی)
    مجھ کو طعن کرنے والا غافل کیا تم کو دیکھ کر شرْمسار نہ ہو گا؟
    Mənə tə’n eyləyən qafil səni görgəc utanmazmı?
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 1, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    خوی‌سوز/huysuz
    بدخُو، زِشت خُو، کج خُلق، بدخُلق، بداَخلاق، تُرش رُو، تُند مزاج؛ زُودخَشْم، زودغضَب، سریع الغضَب، چِرچِڑا

    آننه‌سی چۏق خوی‌سوز بیر قادېن‌دې.
    اُس کی مادر اِک بِسیار تُندمزاج و تُرش رُو عورت تھی۔
    Annesi çok huysuz bir kadındı.

    «خوی/huy» فارسی الاصل لفظ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اؤلدۆرمک/öldürmek
    قتل کرنا، کُشتہ کرنا

    اؤلدۆردۆلر منی سیپهِ کوفه بی‌گۆناه

    (مولانا سعدیِ زمان 'حُسینی')
    سپاہِ کوفہ نے مجھ کو بے گُناہ قتل کر دیا
    Öldürdülər məni sipəhi-kufə bigünah

    بۆلبۆلۆ غؤنچه‌یِ خندان اؤلدۆردۆ،
    پروانه‌نی شمعِ سوزان اؤلدۆردۆ،
    واقیفی آتشِ هیجران اؤلدۆردۆ،
    آمان، وئرین اۏ شاه‌بازا بیر خبر.

    (مُلّا پناه واقف)
    بُلبُل کو غُنچۂ خنداں نے قتل کر دیا۔۔۔ پروانے کو شمعِ سوزاں نے قتل کر دیا۔۔۔ 'واقف' کو آتشِ ہجراں نے قتل کر دیا۔۔۔ الامان! اُس شاہباز (یعنی: مغرور و زیبا محبوب) کو ذرا خبر دیجیے۔
    Bülbülü qönçеyi-xəndan öldürdü,
    Pərvanəni şəm'i-suzan öldürdü,
    Vaqifi atəşi-hicran öldürdü,
    Aman, vеrin о şahbaza bir xəbər.


    اؤلدۆردۆ عاقیبت منی جللاد گؤزلرین

    (آقا حاجی مُلّا تقی‌زاده 'بی‌خود')
    بالآخر مجھے تمہاری جلّاد چشموں نے قتل کر دیا
    Öldürdü aqibәt mәni cәllad gözlәrin

    بنی اؤلدۆر دیدۆم دیل‌بر دیدی صبر ائیله عید اۏلسون
    (بۏسنالې عاصم)
    میں نے کہا مجھ کو قتل کر دو، دلبر نے کہا صبر کرو، عید ہو جانے دو
    Beni öldür didüm dil-ber didi sabr eyle 'îd olsun
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ساده‌جه/sadece
    صِرف، فقط، محض

    ایک تُرکی نغمے سے سطریں:
    بن ایسته‌دیم کی
    ساده‌جه ایکیمیزه دؤنسۆن بو دۆنیا

    میں نے چاہا [تھا] کہ
    صِرف ہم دونوں کے لیے گُھومے یہ دُنیا
    Ben istedim ki
    Sadece ikimize dönsün bu dünya
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    یارېم/yarım
    نِصف، نیم؛ ناتمام

    یارېم الما
    نِصف سیب
    yarım elma

    ایک تُرکی نغمے سے سطر:
    بو عشق بؤیله یارېم قالاماز
    یہ عِشق اِس طرح نِصف و ناتمام نہیں رہ سکتا
    bu aşk böyle yarım kalamaz

    سن‌سیز هر شئی یارېم، اکسیک و نۏقسان

    (مصطفیٰ جئیلان)
    تمہارے بغیر ہر چیز نِصف، نامکمل اور خلل دار ہے
    Sensiz her şey yarım, eksik ve noksan
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. اریب آغا

    اریب آغا محفلین

    مراسلے:
    789
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    برادرم، چند کاربردہ ترین افعال کی اشتراک گذاری بھی کریں کیونکہ افعال کے حوالے سے میرا ذخیرہء واژہ ہا نہایت کم ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    آقماق/akmak (استانبولی)
    آخماق/axmaq (آذربائجانی)
    بہنا

    ایک تُرکی نغمے کی سطر:
    قان آقار قانادېم‌دان
    میرے پر سے خون بہتا ہے
    kan akar kanadımdan

    تبریزلی‌یم، دامارېم‌دا تبریز آخېر قان یئرینه

    (حُسین محمدزاده صدّیق 'دۆزگۆن')
    میں تبریزی ہوں، میری رگ میں خون کی بجائے تبریز بہہ رہا ہے
    Təbrizliyəm, damarımda Təbriz axır qan yerinə

    چَغَتائی تُرکی اور اُزبَکی میں بھی 'آقماق' استعمال ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    دۏلدورماق/doldurmak
    پُر کرنا، بھرنا (فعلِ مُتعدّی)

    هوایِ عئشق ایله دۏلدور کؤنۆل کاشانه‌سین یا رب

    (ذِکری اردَبیلی)
    یا رب! کاشانۂ دل کو آرزوئے عشق سے پُر کر دو۔۔۔
    Həvayi-eşq ilə doldur könül kaşanəsin, yarəb

    مۆفلیس و بی‌چاره‌ییم نورون ایله دۏلدور بنی

    (ذاکرزاده بی‌چاره عبدالله)
    میں مُفلس و بے چارہ ہوں، مجھ کو اپنے نُور سے پُر کر دو۔
    Müflis ü bîçâreyim nurun ile doldur beni

    کیم دۏلدوراجاق ساغرې، کیم نوش ائده‌جک؟

    (عارف نِهاد آسیا)
    کون ساغر کو پُر کرے گا، کون نوش کرے گا؟
    Kim dolduracak sâgarı, kim nûş edecek?

    بۆتۆن دۆنیامې دۏلدوردو سنۆن فیکرۆن سنۆن یادون

    (یونس کریمی)
    میری کُل دُنیا کو تمہاری فکر نے اور تمہاری یاد نے پُر کر دیا۔۔۔
    Bütün dünyamı doldurdu sənün fikrün sənün yadun
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    آغاج/ağac (آذربائجانی)
    آغاچ/ağaç (استانبولی)
    درخت، شجر

    هر کؤنۆل عئشق ایله دۏلسا، بیر نیهالِ سبزدیر
    عئشق‌دن خالی اۏلان دیل بیر آغاج‌دېر، سایه‌سیز

    (ذِکری اردَبیلی)
    جو بھی دل عشق سے پُر ہو جائے، ایک نِہالِ سبز ہے۔۔۔ [جبکہ] عشق سے خالی دل ایک بے سایہ درخت ہے۔
    Her könül eşq ile dolsa, bir nihal-i sebzdir,
    Eşqden xali olan dil bir ağacdır, sayesiz.


    کیم سنی گؤره و عاشېق اۏلمایا
    یا ائشک‌دۆر یا کی تاش‌دور یا آغاچ

    (بهاءالدین محمد سلطان ولَد)
    جو شخص تم کو دیکھے اور عاشق نہ ہو جائے، وہ یا خر ہے یا سنگ ہے یا درخت ہے۔
    Kim seni göre vü âşık olmaya
    Yâ eşekdür yâ ki taşdur ya agaç


    مُعاصر استانبولی لہجے میں اِس لفظ کا تلفظ «آئاچ» ہے (مُصوّتِ اوّل کشیدہ اور 'غ' کی آواز معدوم)۔
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 15, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سۏن‌سوزا قدر/sonsuza kadar
    تا ابد، ابد تک، ابداً

    ایک تُرکِیَوی نغمے سے ایک سطر:
    یئرین سۏن‌سوزا قادار بنیم یانېم اۏلسون
    تمہاری جگہ تا ابد میرے پہلو [میں] رہے!
    Yerin sonsuza kadar benim yanım olsun

    ایرانی آذربائجان سے ایک مثال:
    سۏن‌سوزا قدر سۆرەجک بیزیم سئوگیمیز
    ہماری محبّت تا ابد دوام رکھے گی
    Sonsuza qədər sürəcək bizim sevgimiz

    جمہوریۂ آذربائجان کے ایک اخبار سے مثال:
    "آذربایجانېمېزېن مۆسته‌قیل‌لیڲی‌نین ابدی اۏلماسې‌نې و بایراغې‌نېن گؤی‌لرده سۏن‌سوزا قدر دالغالانماسې‌نې دیله‌ییرم."
    تحت اللفظی ترجمہ:ہمارے آذربائجان کے استقلال کے ابدی ہونے اور اُس کے پرچم کے آسمانوں میں تا ابد لہرانے کی آرزو کرتا ہوں۔
    بامحاورہ ترجمہ: میں آرزو کرتا ہوں کہ ہمارے آذربائجان کا استقلال ابدی ہو گا اور اُس کا پرچم آسمانوں میں تا ابد لہرائے گا۔
    Azərbaycanımızın müstəqilliyinin əbədi olmasını və bayrağının göylərdə sonsuza qədər dalğalanmasını diləyirəm.

    سۏن‌سوزا قدر قلبیم‌ده‌سن!

    تم تا ابد میرے دل میں ہو!
    Sonsuza qədər qəlbimdəsən!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ایله‌نچ/ilenç
    بددُعا؛ نفرین، لعنت

    آذربائجانی لہجے اور قدیم اناطولیائی تُرکی میں لفظِ ہٰذا کا تلفُّظ 'ایله‌نج/ilənc' تھا۔

    جوان‌سېن پیرلردن پند آل‌غېل
    ساقېن عاشېق‌لارېن‌دان آلما ایله‌نج

    (خیالی بیگ)
    [اے معشوق!] تم جوان ہو، پِیروں (بُوڑھوں) سے نصیحت لو۔۔۔ خبردار! اپنے عاشقوں سے بددُعا مت لو۔
    Cevânsın pîrlerden pend algıl
    Sakın âşıklarından alma ilenc
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,870
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    قارا
    kara (استانبولی)
    qara (آذربائجانی)
    سِیاہ

    روزگاری قارا، دائیم گئجه‌سی تار کئچیر
    هر کیمین عئشق‌ده بیر یارِ سیتم‌کاره‌سی وار

    (میرزا شفیع واضح)
    جس بھی شخص کا عشق میں ایک یارِ ستم کار ہو، اُس کے ایّام سیاہ، اور شبیں ہمیشہ تاریک گذرتی ہیں۔
    Ruzigari qara, daim gecəsi tar keçir,
    Hər kimin eşqdə bir yari-sitəmkarəsi var.


    کۆفری‌نی گیسوسې‌نوڭ جانوموز ایمان بیلۆر
    باغلایالې بئلۆمه بیر قارا زۆننار عېشق

    (قاضی بُرهان‌الدین)
    عشق نے جب سے میری کمر پر ایک سیاہ زُنّار باندھا ہے، اُس (معشوق) کی زُلف کے کُفر کو ہماری جان ایمان سمجھتی ہے۔
    Küfrini gîsûsınuñ cânumuz îmân bilür
    Baġlayalı belüme bir kara zünnâr 'ışḳ


    یا رب باکې‌نې ساخلا بلادان، کۆله‌ک اسدیر
    تا قارا بولودلار اوزاق اۏلسون بو شهه‌ردن

    (آغا سلیم امری بینه‌لی)
    یا رب! شہرِ باکو کو بلا سے محفوظ رکھو، [اور] باد کو حرَکت میں لاؤ تاکہ سیاہ ابر اِس شہر سے دور ہو جائیں۔
    Ya Rəb, Bakını saxla bəladən, külək əsdir,
    Ta qarə buludlar uzaq olsun bu şəhərdən.


    دیرلیگۆم دیرلیک دئگۆل‌دۆر بیر قارا گۆن‌دۆر گئچر

    (بورسالې هِجری)
    میری زندگی زندگی نہیں ہے، [بلکہ] اِک گُذرتا ہوا روزِ سیاہ ہے۔
    dirligüm dirlik degüldür bir kara gündür geçer
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر