سلطان عبدالحمید ثانی عُثمانی کی طرف سے فارسی کو «شیریں ترین زبان» کہا جانا

حسان خان

لائبریرین
سلطنتِ عُثمانیہ میں سفیرِ ایران «مُحسن خان مُعِین المُلک» ذی الحجّہ ۱۲۹۳ھ (۱۸۷۶-۷۷ء) میں وزارت اُمورِ خارجہ کو لکھتے ہیں:

"عید قربان به ملاقات سلطان رفتم، و از بسته شدن روزنامهٔ اختر اظهار تکدُّر فرموده، گفتند: حیف است در اسلامبول به زبان فارسی که اساس زبان ترکی است و اعذب السِنه است روزنامه‌ای نباشد. و خیلی اظهار تمایُل به انتشار روزنامهٔ فارسی نمودند."

ترجمہ:

"بہ روزِ عیدِ قُرباں میں سُلطان [عبدالحمید ثانی] سے مُلاقات کو گیا، اور اُنہوں نے روزنامۂ اختر کے بند ہونے پر اظہارِ رنج فرماتے ہوئے کہا: حیف ہے اگر اسلامبول (استانبول) میں زبانِ فارسی میں - کہ جو زبانِ تُرکی کی اساس اور شیریں ترین زبان ہے - کوئی روزنامہ نہ ہو۔ اور اُنہوں نے فارسی روزنامے کے نشر کی جانب فراواں رغبت ظاہر کی۔"

مأخذ: یادبودهایِ سفارتِ استانبول، سید احمد خان ملِک ساسانی، ۱۹۶۶ء
 
آخری تدوین:
Top