ابھی ابھی لینکس پاکستان کے فورم سے ایک ربط ملا ہے جہاں لینکس کے اردو سی بی ٹیز موجود ہیں۔ اتاریں اور لینکس کے بارے میں سیکھیں۔
http://www.wbitt.com/urducbts/
حجازی صاحب نے اردو نستعلیق کا نام لے کر مجھے تصور ہی میں کھیلنے کو ایک کھلونا فراہم کردیا ہے۔ آج صبح سوچتے سوچتے ذہن میں تطویل کا خیال آیا۔
اعجاز صاحب نے ایک بار تطویل کا ذکر کیا تھا جو اگرچہ یونیکوڈ میں موجود تو ہے مگر صرف ایک قدر پر۔ جبکہ س ش کے لیے اردو میں الگ سے تطویل استعمال ہوتی ہیں۔...
مجھے predicted کا ترجمہ سمجھ نہیں آرہا۔
پیش گوئی کردہ
تجویز کردہ
پیش کردہ
دعوٰی کردہ
میرے ذہن میں یہ تراجم آرہے ہیں۔ تجاویز کا منتظر ہوں۔
اصل فقرہ یہ ہے
Predictive text entry
لینکس کی دنیا میں ایک باغی قسم کی تقسیم کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ لوگ ملکیتی حقوق والے سافٹویر کو بھی مفت لینکس میں شامل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے لِن سپائر کے نام سے ان کی ایک تقسیم سامنے آچکی ہے۔ اب فری سپائر کا پہلا بیٹا ورژن جاری کردیا گیا ہے۔ مجھے تو بس اس بات کی خوشی ہے کہ اس میں میرے...
نیند سے بوجھل جلتی آنکھیں
لمبی بنجر جاگتی راتیں
جب بھی میںکوئی سپنا دیکھوں
سپنا دیکھ کے ڈر جاتا ہوں
سپنے اکثر دکھ دیتے ہیں
اُلجھے اُلجھے روز و شب میں
ناواقف بیگانے سارے
ان میں جب کوئی اپنا دیکھوں
ملنے سے بھی کتراتا ہوں
اپنے اکثر دکھ دیتے ہیں
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمداللہ کل تک میں یہ سوچ سوچ کر ہول رہا تھا کہ ترجمے کا کام چل نہیں رہا کوئی رکن موجود نہیں آج نو دوست مقامیانے کی ٹیم کے رکن ہیں۔ انشاءاللہ ہم سب مل کر جی نوم کا ترجمہ جلد ہی مکمل کردیں گے۔ بلکہ جی نوم ہی نہیں ہمیں بہت آگے جانا ہے۔ اب بات کرتے ہیں کہ کام کی تنظیم...
حال یہ ہے کہ کبنٹو کے ایام غم منارہے ہیں
کبنٹو، اوبنٹو کے فورموں پر دھکے کھا رہے ہیں
مگر کیبل نیٹ کنفگر ہوکر نہیںدے رہا۔
ایک بار یہاں بات ہوئی تھی ایتھر نیٹ بارے۔ اگر کوئی دوست مدد کرسکے؟؟؟
جی نوم کی فائلیں تو رکھ دی گئی ہیں مگر اس کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں ہوا۔ مجھے خوشی ہے کہ کافی رلنے کے بعد لائبریری کا پراجیکٹ اب ٹھیک سمت میں چل رہا ہے اور اسے اچھے منتظمین بھی مل گئے ہیں۔
میری خواہش ہے کہ یہی معاملہ لینکس کے ساتھ بھی ہو۔
اس پراجیکٹ کا کوئی منتظم ہو۔ کون ہو۔ کم از کم میں...
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفا ہے ۔ کلونجی ایک قسم کا گھاس ہے۔ اس کا پودا خودرو اور چالیس سنٹی میٹر بلند ہوتا ہے۔،بالکل سونف سے مشابہ ہوتا ہے۔پھول زردی مائل ،بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔ یہی...
اگر یک لفظی تبصرہ کروں تو بہترین۔ میں نے اردو کے سلسلے میں کسی بھی آر ایس ایس ریڈر کو اتنا مکمل نہیں پایا۔ بس مجھے طےشدہ خط ایشیا ٹائپ سیٹ کرنا پڑا اس کے بعد سب کچھ بہترین تھا۔
فورم بالکل کنکرر کی طرح دکھ رہا ہے اس میں۔ کے ڈی ای زندہ باد۔
جی نوم میں فائر فاکس کے پرانے ورژن میں اردو محفل بالکل ٹھیک نظر آتی تھی۔ یہاں کبنٹو میں آکر فائر فاکس نصب کیا تو اس نے لفٹ ہی نہیں کروائی۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا حال وہ کہ لفظ ایک دوسرے میں گھسے ہوئے۔
کے ڈی ای کے اپنے براؤزر کنکرر کے بھی اپنے نخرے ہیں سرے سے اردو ویب پیڈ کی سکرپٹ کو سپورٹ ہی...
گوگل نے لینکس کے سلسلے میں علیحدہ تلاش خدمات مہیا کرنا شروع کردی ہیں۔ میں نے جب اپنے موڈم کی تنصیب کے سلسلے میں
intel536ep لکھا تو مجھے جواب میں صرف لینکس سے متعلقہ بلکہ اکثر لینکس کے فورموں سے نتائج ملے۔ آپ بھی اپنے لینکس کے سلسلے میں گوگل کو آزمائیے۔
www.google.com/linux
بہت دنوں بعد آج کچھ لکھنے کو دل کیا توپچھلے دنوں کی ایک خبر یاد آگئی۔ کچھ یوں تھی کہ "پاکستان میں گدھوں کی آبادی میں اضافہ ہوگیا ہے"۔
ہم نے اپنے دوست حاسد سے اس بارے میں استفسار کیا تو منہ بنا کر بولے " پھر کیا ہوا۔اگر غربت بڑھی سکتی ہے، بے روزگاری بڑھ سکتی ہے، مہنگائی بڑھ سکتی ہے تو گدھوں کی...
ایک صاحب سرکاری ملازمت کے لیے انٹرویو دینے گئے۔
موصوف کے پاس دس سال کا تجربہ اور تمام مطلوبہ علم موجود تھا۔ جب انٹرویو لینے والے بیوروکریٹ نے کاغذات کی چھان بین کر لی اور انٹر ویو مکمل کرلیا تو وہ صاحب فخریہ انداز میں کہا
“اور اس سب کے علاوہ میں اڑ بھی سکتا ہوں۔“
“اچھا!“ بیوروکریٹ نے پوچھا...
کل بروز بدھ جب کہ ہمارا کاسٹ اکاؤنٹ کا پرچہ تھا ہمارے حساب کے عین مطابق کے اوبنٹو کے پانچ عدد سی ڈیاں یہاں پہنچ گئیں۔ انھیں بھی لگتا ہے پاکستانی شیخ ٹکر گئے ہیں ظالموں نے ایک ہی سی ڈی میں دونوں کام کردیے لائیو بھی اور انسٹال بھی۔
سی ڈی چلاؤ بوٹ ہو کر سرمنظر سامنے آجائے گا۔ وہاں سے انسٹال کے...
اب تو اسمبلی میں لوٹے ہی رہ گئے
سِکّے ہمارے پاس یہ کھوٹے ہی رہ گئے
مہنگی ہوئی ہے جب سے سگریٹ بازار میں
پینے کے واسطے یہی ٹوٹے ہی رہ گئے
ویسے تو ایم ایڈ بھی ہم کر چُکے،یارو!
لیکن ذرا سے عقل میں موٹے ہی رہ گئے
ہم نے لگا کے دیکھیںکریمیں تمام ہی
ویسے کے ویسے کالے کلوٹے ہی رہ گئے
اسلحہ تو...
عزیزان من۔
میں نے یہاں یعنی http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3555
پر مطلع کیا تھا کہ ڈیسکٹاپ یعنی سرمنظر کی پہلی تین فائلیں
bug-buddy.HEAD.ur.po
dasher.HEAD.ur.po
deskbar-applet.HEAD.ur.po
میں اتار رہا ہوں۔ یہ پرسوں کی بات ہے۔ دو دن کی محنت کے بعد ایک فائل ترجمہ ہوسکی پہلی...
لیجیے جناب کل میرے ساتھ پیش آنے والے مسائل میں گرمی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ یہ مسئلہ بھی تھا۔
میں بڑی کوشش کے باوجود کوئی لفظ تلاش نہیں سکا۔ عملیات ترجمہ کیا تھا اعجاز صاحب نے مگر اس کا واحد یعنی عمل کس طرح ایپلیکیشن کی جگہ لے میری سمجھ سے باہر ہے۔ پراسس کا اردو عمل ہوتا ہے اور صارف اسے...