predicted کا ترجمہ

دوست

محفلین
مجھے predicted کا ترجمہ سمجھ نہیں آرہا۔
پیش گوئی کردہ
تجویز کردہ
پیش کردہ
دعوٰی کردہ
میرے ذہن میں یہ تراجم آرہے ہیں۔ تجاویز کا منتظر ہوں۔
اصل فقرہ یہ ہے
Predictive text entry
 

دوست

محفلین
بہترین۔
کیا پورے فقرے کے لیے یہی ترجمہ کافی ہے
متوقع متن کا اندراج
یعنی داخلہ وغیرہ کا کوئی چکر نہیں؟
 

دوست

محفلین
ایک اور مسئلہ۔
compass کا ترجمہ کیا ہو۔
فقرہ ہے compass mode
چکردار طرز
گھیرا طرز
قطبی طرز
؟؟؟؟؟
 

دوست

محفلین
جی میں‌ نے یہی کیا ہے۔
ذرا جدول پر نظر ڈالیے گا میں نے کچھ نئے تراجم شامل کیے ہیں۔ کیا آپ کے خیال میں ٹھیک ہیں؟؟
 

دوست

محفلین
کنٹرول کا قابو کی بجائے کلین ٹچ والوں نے قابہ لکھا ہے۔
کیا یہ کوئی لفظ ہے؟؟؟
میرے تو خیال میں قابو ہونا چاہیے۔
کنٹرول کا اردو کیا ہو۔ قابو، روک، اختیار، نگرانی یا کنٹرول ہی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، یہ کنٹرول کا لفظ کس کانٹیکسٹ‌ میں استعمال ہو رہا ہے؟

اگر اس سے مراد یوزر انٹرفیس کنٹرولز ہیں تو انہیں کنٹرول ہی رہنے دیں، ورنہ اس کا ترجمہ اختیار بہتر ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل، اختیار ذو معنی لفظ ہے۔ اگر آپ کنٹرول پینل کو اختیاری پینل (یا کوئ اور لفظ) کر دیں تو مطلب ہوگا کہ آپ کی مرضی جو چاہے کریں۔ اس صورت میں منتظمی یا انتظام زیادہ بہتر ہوگا۔
 

دوست

محفلین
Cotnrol Style
میرے خیال میں یہ انتظامِ سٹائل/انداز ٹھیک رہے گا۔
ویسے سٹائل کا اردو انداز ٹھیک ہے یا سٹائل ہی چلنے دیں؟؟
موڈ کا اردو طرز کیا ہے۔ ٹھیک رہے گا۔
جدول پر نظر ڈالیے گا ذرا۔ اگر اعتراض ہو تو براہ کرم مطلع کریں۔
اور دوسرے دوست بھی وہاں ضرور اضافہ کریں۔ اضافے کے اختیارات سب کے پاس ہیں براہ کرم مجھے اور دوسرے مترجمین کو آگاہ رکھیں کہ وہ کیا تراجم کررہے ہیں۔ یقنًا کئی ایک ایسی اصطلاحات ہونگی جن کی دوہرائی کے امکانات ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر control style سے عام طور پر مراد یوزر انٹرفیس (GUI) میں استعمال ہونے والے کنٹرول ہی ہوتا ہے اور اس کے لیے ترجمہ کنٹرول سٹائل ہی ٹھیک رہے گا۔
 

دوست

محفلین
جی ٹھیک۔ یہی چلتا ہے پھر۔
Docking کا کوئی ترجمہ؟؟؟
لغت کے مطابق اس کا ترجمہ ایک تو تقسیم کرنا، نفاق ڈالنا ہے اور دوسرا بندرگاہ میں‌ کشتیوں کی رہنمائی کرنا ہے لنگر انداز ہونے کے لیے۔
اب اس کا ترجمہ رہنمائی ہو یا تقسیم؟؟؟
مجھے تو رہنمائی زیادہ کشش کررہا ہے۔
 

زیک

مسافر
دست‌گیری کیا docked کا ترجمہ کر رہے ہیں؟ میری سمجھ میں یہ ترجمہ بالکل نہیں آیا۔
 

دوست

محفلین
ڈوک کا مطلب
لنڈورا کرنا، دم کاٹنا، بال کاٹنا یہ کلین ٹچ لغت کا ترجمہ ہے۔
ایک اور انگریزی سے انگریزی لغت سے
docking
separate, disunite, part, move, displace, steer, maneuver, direct, arrival, point, action, guide, act,controlm command, order, deny, refuse, withhold,...........
مجھے تو سمجھ نہیں آرہی۔
 

زیک

مسافر
مگر یہ کچھ صحیح نہیں لگ رہا gnome کے اعتبار سے۔ وہاں یہ لفظ کہاں استعمال ہوا ہے؟ مجھے تو لگتا ہے کہ toolbar وغیرہ کو dock کرنے کے لئے استعمال ہوا ہو گا۔
 

دوست

محفلین
dock کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے۔
مجھے تو آپ کے جملے کی ساخت سے ایسا لگا ہے جیسے کسی قسم کی رہنمائی فراہم کرنا ہو؟؟؟
ابھی تک تو سادہ سے تراجم تھے اب پتہ لگے گا بغیر یہ دیکھے کہ ترجمہ کہاں استعمال ہورہا ہے بہت مشکل ہوگا ترجمہ کرنا۔
 

دوست

محفلین
میرے ذہن میں رات سوتے وقت بھی ترجمہ آیا تھا۔ ایک ایسا پروگرام جو الگ الگ دکھائے۔ یہاں بھی اس بات کی تصدیق ہورہی ہے۔ کونسا پروگرام چل رہا ہے اور کونسا نہیں یہ ڈاک ہی بتاتا ہے۔
تو ترجمہ تقسیم کرنا ہی ہوگیا۔(تقریبًا)
dockingکا اب کوئی دوست ترجمہ بتائے۔اعجاز صاحب ذرا توجہ کیجیے گا میرے ذہن میں تو تفرقہ بازی آرہا ہے۔
زکریا بھائی کا شکریہ یہ ویب سائٹ امید ہے آئندہ بھی میرے کام آئے گی۔
 
Top