ان ھذا لظلم عظیم

دوست

محفلین
عزیزان من۔
میں نے یہاں یعنی http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3555
پر مطلع کیا تھا کہ ڈیسکٹاپ یعنی سرمنظر کی پہلی تین فائلیں
bug-buddy.HEAD.ur.po
dasher.HEAD.ur.po
deskbar-applet.HEAD.ur.po
میں اتار رہا ہوں۔ یہ پرسوں کی بات ہے۔ دو دن کی محنت کے بعد ایک فائل ترجمہ ہوسکی پہلی والی بگ بڈی ہیڈ۔ آج جب چڑھانے لگا ہوں تو دیکھا کہ کسی اور دوست نے بھی ترجمہ کر ڈالا ہے اسی فائل کا۔
میں نے کہا مارے گئے۔ جتنا وقت میرا لگا اتنا ہی اس دوست کا لگا ہوگا اب جب پتا چلے گا کہ شاکر صاحب بھی اسی فائل کی جان کو روتے رہے ہیں تو وقت کے ضیاع کا افسوس ہوگا۔بہرحال جو ہونا تھا ہوگیا۔
براہ کرم کام شروع کرنے سے پہلے مطلع کر دیجیے۔ یا یہ دیکھ لیجیے کہ کسی نے پہلے سے شروع تو نہیں‌کر لیں۔ بہرحال اب میرے پاس اسی سلسلے کی فائل نمبر 2 اور تین بھی موجود ہے اس بارے احتیاط کیجیے گا۔ وقاص بھائی کدھر ہیں آپ ناظم ہیں یار مگر کافی دن سے نظر نہیں آرہے کچھ منظم کرو یار کام کو یہ تو موج ہو جائے گی ایسے اگر ترجمہ کرنے لگے ہم تو۔اور یہ وہ اصطلاحات ہیں جو میں‌ نے استعمال کی ہیں اس لیے کہ کوئی دوست ان کا اور ترجمہ نہ کرنے لگے۔
براہ کرم جب بھی کوئی نئی اصطلاح آئے اس کا ترجمہ کرکے مطلع ضرور کردیں تاکہ یکسانیت رہے ترجمے میں۔مذکورہ فائل میں آنے والی اصطلاحات کے تراجم میں نے یہ کیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Bug:نقص
Bug Report:اطلاعِ نقص
Desktop:سرمنظر
Crash:ناکام/ناکامی
Application:ایپلیکیشن
Email:برقیہ
Email Address:برقی پتہ
Password:کلمہ شناخت
Report:اطلاع
Kill:قتل
User:صارف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور مزید اس فائل کا کچھ حل بتا دیجیے۔ زکریا بھائی مجھے کوئی عہدہ شہدہ دے دیجیے ای ٹرانس پر تاکہ میں فائلیں تو چڑھا سکوں ترجمے کے بعد۔
نوٹ: اس فائل میں کچھ تراجم مکمل نہیں‌ جب کے میں نے تمام تراجم مکمل کردیے ہیں۔
مجھے اب لگ رہا ہے یہ وقاص بھائی نے ہی کیا ہے کام ۔میں نے
http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php?root=10 اس صفحے پر 0 فیصد دیکھ کر فائلیں اتار لیں۔ حالانکہ کام ہوا ہوا تھا ان پر۔
زکریا بھائی اسکا بھی کچھ کیجیے یہ تو لے بیٹھے گا اسطرح۔ لانچ پیڈ کی طرح اس کو کچھ سدھاؤ یار یہ ابھی میں‌ نے غلطی کی ہے کل کوئی اور دوست غلطی کرے گا۔کم از کم نظر تو آئے کو اتنے فیصد کام ہوچکا ہے اب کیا تراجم پرجاکر ہی دیکھنا پڑے گا کہ کتنا کام ہوا ہے اور کتنا رہتا ہے۔
اور مزید یہ کہ جب میں نے فائل اتاری تو اس میں یہ کیے ہوئے تراجم کیوں نہیں‌ آئے؟؟؟؟؟؟؟
مجھے لگتا ہے ابھی ای ٹرانس میں مزید بہتری کی اچھی بھلی ضرورت ہے۔
 

زیک

مسافر
اینٹرانس میں ایک اچھا فیچر ہے اور وہی آپ کو دغا دے گیا۔ فیچر یہ ہے کہ کوئی بھی کسی اصطلاح کے ترجمے کی تجویز پیش کر سکتا ہے یا پہلے سے تجویزشدہ ترجمے کو ووٹ دے سکتا ہے۔ پھر validator یہ فیصلہ کرتا ہے کہ صحیح ترجمہ کونسا ہے۔ جب تک validator فیصلہ نہیں کرتا وہ ترجمہ پو فائل میں نہیں آئے گا۔ یہ فیچر بہت کام کا ہے مگر اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آف‌لائن کام میں مسائل ہو سکتے ہیں۔

اس کا حل شاید یہ بہتر ہو کہ آپ ادھر بتانے کے ساتھ ساتھ اینٹرانس پر دیکھ بھی لیں کہ ترجمے کی تجاویز اس فائل کے لئے موجود ہیں یا نہیں۔ دوسرے میرا مسورہ ہے کہ فائلیں desktop میں آخر والی ڈاؤنلوڈ کریں تو شاید بہتر رہے۔

اب رہا پو فائل اپلوڈ کرنے کی بات تو یہاں ایک تکنیکی رکاوٹ ہے۔ پو فائل صرف ایڈمن اپلوڈ کر سکتا ہے اور ایڈمن اکاؤنٹ صرف ایک ہے۔ میں کسی اور اکاؤنٹ کو ایڈمن اختیارات نہیں دے سکتا۔ اس لئے بہتر یہی ہو گا کہ آپ پو فائل مجھے بھیج دیں اور میں اپلوڈ کر دوں۔

ایک اچھی بات یہ ہے کہ جب میں آپ کی پو فائل اپلوڈ کروں گا تو اس کے ترجمے بھی تجاویز کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے پہلے موجود تجاویز کے ساتھ۔ اس طرح کام مکمل ضائع نہیں ہو گا۔
 

دوست

محفلین
جی ٹھیک ہے۔ میں فائل یہاں چڑھا رہا ہوں۔ مگر کہاں کہ یہاں نظرہی نہیں‌ آرہا فائل چڑھانے بارے ۔ تو میں اسے سرور پر رکھ کر ربط دیتا ہوں۔لیجیے جناب یہاں سے فائل اتار لیجیے گا۔
اور مزید یہ جو تجاویز کا سلسلہ ہے اسے انھی اصطلاحات پر لاگو کریں جہاں اعتراض ہو۔ جہاں پہلے مطلع کیا جاچکا ہے کہ مذکور فائل پر کام جاری ہے تو اسے چھوڑ دیا جائے۔ تاکہ کام میں‌ یکسانیت نہ ہو۔
نئی اصطلاحات رکھنے کے لیے وکی وغیرہ پر اگر ایک آدھ صفحہ بنادیں تو کیسا رہے اگرچہ پہلے بھی موجود ہے مگر جی نوم کے لیے الگ سے ہو کیونکہ یہ ویب ایپلیکشنیں ‌نہیں۔
میں خود بنا لیتا مگر وقت کی کمی کے پیش نظر ابھی ہاتھ روکتا ہوں۔ وکی پر صفحہ بنانے میں کم از کم پندہ منٹ لگ جائیں‌گے قیصرانی کا رہنما بیان پڑھ کر بھی۔
 
اب اس کے بارے میں کوئی خیر خبر ہے کہ لینکس کے ترجمہ کا کام کہاں تک پہنچا؟ اور اب ہو بھی رہا ہے یا ادھورا چھوڑ بیٹھے ہیں بھائی لوگ؟؟؟؟


:!:
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، یہ کام ہے ہی اس حجم کا کہ بڑے بڑے اس بھاری پتھر کو چوم کر رکھ دیتے ہیں۔ اسے مکمل کرنے کے لیے ایک ٹیم ورک اور خاصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ابھی شاکر اور نعمان ورڈپریس کا اردو پیکج تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک مرتبہ یہ کام مکمل ہو جائے، اس کے بعد گنوم کے اردو ترجمے کی جانب توجہ کریں گے۔ بہرحال اگر تم کسی ایک فائل کا ترجمہ شروع کرنا چاہو تو شوق سے ایسا کر سکتے ہو۔ شاکر یا نعمان اس سلسلے میں تمہاری رہنمائی کر دیں گے۔
 
نبیل بھیا! ایک تو یہاں سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ پورے پورے دھاگے چاٹ جاؤ، لیکن پلے نہیں پڑتا کہ کام کس طرح کرنا ہے، کہاں سے کرنا ہے، کس پر کرنا ہے اور کہاں تک ہوچکا ہے؟ میرا تو خیال ہے کہ جو بھی منصوبہ شروع کیا جائے تو پہلے ایک زمرہ میں اس کو کرنے کا طریقہ واضح کردیا جائے، اور دوسرے زمرے میں اپ۔ڈیٹ کیا جاتا رہے کہ کہاں تک کام پہنچا؟
میں اس منصوبے کے حوالہ سے ابھی بالکل کورا ہوں۔ کچھ نہیں جانتا کہ یہ کام کس طرح ہوگا؟ ہاں، البتہ کرنا ضرور چاہتا ہوں۔ اور حتی الامکان اپنا حصہ ڈالوں گا۔۔۔ لیکن ابھی نہیں۔۔۔ پہلے لغت والا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔۔۔۔ ورنہ گڑبڑ ہوجائے گی ساری۔۔۔۔۔ اب سارے لوگ تو آپ جیسی قابلیت نہیں رکھتے نا کہ بیک وقت ڈھیروں سارے پراجیکٹ آپ کے دماغ میں ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ :p


:!:
 

mwalam

محفلین
راہبر نے کہا:
نبیل بھیا! ایک تو یہاں سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ پورے پورے دھاگے چاٹ جاؤ، لیکن پلے نہیں پڑتا کہ کام کس طرح کرنا ہے، کہاں سے کرنا ہے، کس پر کرنا ہے اور کہاں تک ہوچکا ہے؟ میرا تو خیال ہے کہ جو بھی منصوبہ شروع کیا جائے تو پہلے ایک زمرہ میں اس کو کرنے کا طریقہ واضح کردیا جائے، اور دوسرے زمرے میں اپ۔ڈیٹ کیا جاتا رہے کہ کہاں تک کام پہنچا؟
میں اس منصوبے کے حوالہ سے ابھی بالکل کورا ہوں۔ کچھ نہیں جانتا کہ یہ کام کس طرح ہوگا؟ ہاں، البتہ کرنا ضرور چاہتا ہوں۔ اور حتی الامکان اپنا حصہ ڈالوں گا۔۔۔ لیکن ابھی نہیں۔۔۔ پہلے لغت والا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔۔۔۔ ورنہ گڑبڑ ہوجائے گی ساری۔۔۔۔۔ اب سارے لوگ تو آپ جیسی قابلیت نہیں رکھتے نا کہ بیک وقت ڈھیروں سارے پراجیکٹ آپ کے دماغ میں ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ :p


:!:
اسوقت ہم لوگ Gnome کا اردو ترجمہ کر رہے ہیں۔ لیکن آجکل یہ کام بہت سست ہو گیا ہے۔ کیونکہ میرے پر اسوقت یونیورسٹی کا بہت پریشر ہے۔ انشاء اللہ میں اس سال فارغ ہو جاؤں گا۔ پھر اسکو دوبارہ سے فعال کریں گے۔
 
Top