ترجمہ کیسے کریں

دوست

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمداللہ کل تک میں‌ یہ سوچ سوچ کر ہول رہا تھا کہ ترجمے کا کام چل نہیں‌ رہا کوئی رکن موجود نہیں آج نو دوست مقامیانے کی ٹیم کے رکن ہیں۔ انشاءاللہ ہم سب مل کر جی نوم کا ترجمہ جلد ہی مکمل کردیں‌ گے۔ بلکہ جی نوم ہی نہیں ہمیں‌ بہت آگے جانا ہے۔ اب بات کرتے ہیں‌ کہ کام کی تنظیم کس طرح کی جائے۔ سب سے پہلے ایک عدد سردار یعنی لیڈر۔
محمد وقاص عالم ہمارے متفقہ لیڈر ہیں۔( نعرے۔۔۔۔ :wink: )
اب بات کرتے ہیں کام کیا ہوگا۔ وقاص عالم فائل رکن کو الاٹ کریں گے، رکن خود سے بھی فائل منتخب کرسکتا ہے مگر اس صورت میں اسے دو کام کرنا ہونگے۔( ہر دو صورتوں میں وقاص عالم کے علم میں‌یہ بات ہوگی کہ کس رکن کے پاس کونسی فائل ہے اور کتنا کام ہوگیا ہے وغیرہ)
ایک اسے اس دھاگے میں یہ دیکھنا ہوگا کہ متعلقہ فائل پہلے سے کسی کے زیر ترجمہ تو نہیں۔ اگر ہاں تو نئی فائل اگر نہیں تو ٹھیک۔
دوسرا کام جو اسی دھاگے میں کرنا ہوگا وہ ہوگی اطلاع کہ جناب میں نے فلاں فائل ترجمہ کے لیے منتخب کرلی ہے (اگر کسی کو اعتراض ہو تو زیر دستخطی کو عرصہ تین یوم کے اندر اندر مطلع کرے :) )
اور ترجمہ کرنے کے بعد کا کام یہ ہوگا کہ اس فائل کو زکریا بھائی کو ذپ کردیا جائے گا( اگر رکن نے آفلائن ترجمہ کیا ہے) ورنہ خیر ہے۔ دونوں صورتوں‌ میں اسی دھاگے میں اطلاع دینا ہوگی کہ فائل مکمل ہوگئی ہے اور اس پر وہاں‌ ایک لکیر پھیر دی جائے گی۔ اسی طرح‌ سلسلہ چلتا رہے گا۔
ترجمہ شروع کرنے سے پہلے کے کام تو ہوگئے اب دیکھتے ہیں ترجمہ کس طرح کرنا ہے۔
پہلے تو اس دھاگے کو ایک بار پڑھنا ہے تاکہ پہلے سے ترجمہ شدہ اصطلاحات کا پتہ لگ جائے اور معیار سے انحراف نہ ہو۔( اگر کسی ترجمے پر اعتراض ہوتو تبصرے تجاویز کے عنوان کے تحت اسی دھاگے کا ذیلی دھاگہ ایک اور دو موجود ہیں جہاں‌ بات کی جاسکتی ہے۔)
اس کے بعد ترجمہ شروع کرنا ہے اور نئی اصطلاحات جو متعلقہ مترجم سمجھے کہ دوہرائی جائیں‌ گی انھیں اس دھاگے میں شامل کردینا ہے قطع برید کے اختیارات سب کے پاس ہیں چاہے یہ کردیں چاہے نیا پیغام پوسٹ کردیں۔
اگر کسی ترجمے کی سمجھ نہ آرہی ہو تو اس کے لیے الگ سے ایک دھاگہ شروع کرکے تجاویز طلب کی جاسکتی ہیں۔ ایک سے زیادہ تجاویز کی صورت میں رائے شماری کروائی جاسکتی ہے۔
ترجمہ کرنے کے لیے ای ٹرانس پر چلے جائیں اور جی نوم منتخب کرکے ترجمہ شروع کردیں۔ آف لائن ترجمہ کرنے کے لیے روابط پر کلک کرتے کرتے اس کی جڑوں‌ میں فائلوں‌کی فہرست تک اتر جائیں۔ آپشن میں ہر ایک فائل کے سامنے اتارنے کا انتخاب موجود ہے۔ آفلائن ترجمے کے لیے لینکس اور ونڈوز دونوں کے لیے پو ایڈٹ بہترین ہے لینکس والے احباب کےبیبل بھی استعمال کرسکتے ہیں جو متعلقہ پیکج ناظم سے اتار کر نصب کیا جاسکتا ہے۔
ترجمہ کے سلسلے میں لغات کی بھی ضروت ہوگی۔ کچھ لغات کے روابط یہ ہیں۔
آفلائن کام کے لیے کلین ٹچ والوں کی لغت موجود ہے جو کہ پہلے انھوں‌ نے مفت رکھی تھی اب شئر ویر کردی ہے یعنی آزمائشی مفت ورژن۔ اس کا پرانا ورژن شاید میں کبھی آنلائن کرسکوں۔
آنلائن تراجم کے لیے لغات کی فہرست۔

ڈیجیٹل ڈکشنریز آف ساؤتھ ایشیاء
ڈکشنریز لسٹ
اردو سیک آنلائن اردو لغت
وکی پیڈیا کی وکشنری
ویبسٹر آنلائن ڈکشنری
لفظ اردو لغت
اور آخر میں کرلپ کی اردو لغٍت
http://www.crulp.org/oud
Username: dictionary
Password: crulpnuces786
امید ہے اتنا بہت ہوگا۔ اگر مزید وضاحت کی ضرورت ہو، تجاویز ہوں تو اسی دھاگے کو جاری رکھیے گا۔ دعا ہے اللہ اس منصوبے کو کامیاب کرے۔
 
mwalam

محفلین
میرے خیال میں وہ پو فائلز جو کہ سو یاں سو سے زائد تھریڈز پر مشتمل ہوں انکو دو یاں دو سے زائد افراد کے طور پر کریں ۔ مثال کے طور پر وہ فائلز جن کی جن کے تھریڈز سو یاں اس سے کم ہوں اسکو ایک ممبر اگر سو سے زائد ہوں تو دو ممبز اسی طرح دو سو تھریڈز سے زائد ہوں تو تین ممبران
 
mwalam

محفلین
دوست نے کہا:

شاکر مجھے آپکا آئیڈیا بہت پسند آیا ہے ۔
 
دوست

محفلین
شکریہ۔
تو پھر تقسیم کیجیے نا بھائی جی کام کی۔ دیکھیے اب تو ماشاءاللہ ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اللہ کا نام لے کر سب کو ذپ کر دیں‌ ان کے حصے کا کام۔
(میرے حصے کا نہیں میں ابھی تھکا ہوا ہوں‌ :lol: صبح ڈیڑھ گھنٹہ لگا کر یہ پوسٹ کی تھی خیر یہ تو مذاق تھا میرے پاس دو فائلیں‌موجود ہیں‌جو میری جان کو رو رہی ہیں)
 
mwalam

محفلین
ہم لوگ Gnome Desktop کا پہلے ترجمہ کریں گے۔ سب سے پہلے وہ پو فائلز جن کے تھریڈز سو سے کم ہیں انکا ترجمہ کیا جائے ۔ جو کوئی بھی اسکا ترجمہ شروع کرے ۔ پلیز نبیل بھائی کے تھریڈ پر پوسٹ کر دے ۔ ہر ممبر ایک پو فائل کا ترجمہ کرے گا۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3622
 
Top