اردو نستعلیق فونٹ

دوست

محفلین
حجازی صاحب نے اردو نستعلیق کا نام لے کر مجھے تصور ہی میں کھیلنے کو ایک کھلونا فراہم کردیا ہے۔ آج صبح سوچتے سوچتے ذہن میں‌ تطویل کا خیال آیا۔
اعجاز صاحب نے ایک بار تطویل کا ذکر کیا تھا جو اگرچہ یونیکوڈ میں‌ موجود تو ہے مگر صرف ایک قدر پر۔ جبکہ س ش کے لیے اردو میں الگ سے تطویل استعمال ہوتی ہیں۔ سس کی صورت میں اور شش کی صورت میں تلوار کی شکل والی تطویل ش اور س کے لیے مخصوص ہے جوکہ فی الحال کسی بھی یونیکوڈ فانٹ میں‌ موجود نہیں۔پاسکی، آسکی وغیرہ میں البتہ موجود ہیں۔
تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ اردو نستعلیق میں یہ بھی شامل کیا جائے۔اب اس کا طریقہ کیا ہوگا۔ کیونکہ الگ سے اس کی کوئی قدر موجود نہیں۔ کیا فونٹ میں یہ ممکن ہے کہ ترسیمہ دیکھتے ہوئے مخصوص تطویل چنی جائے؟؟؟ س کے لیے الگ، ش کے لیے الگ اور کسی بھی دوسرے حرف کے لیے الگ۔
اگر ایسا ہوجائے تو بہت ہی اچھا ہو۔ ورنہ اس کے لیے یونیکوڈ والوں‌ سے دو نئی قدروں کی درخواست کرنا پڑے گی۔ کیا ایسا بھی ہوسکے گا؟؟؟
یہ ایک تجویز + استفسار تھا۔ اس طرح کی کئی اور تجاویز نکل آئیں گی۔ اپنے آس پاس دیکھیں اور بتائیں اور کس قسم کی بہتری کی گنجائش ہوسکتی ہے اردو نستعلیق میں۔
 

الف عین

لائبریرین
یقیناً ممکن ہے شاکر۔ بہت سے کیریکٹرس محض گلفس سے آتے ہیں لے آؤٹ ٹیبل کے مطابق اور ان کو یونی کوڈ کیریکٹر سیٹ میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں۔ کچھ فانٹس میں تو مکمل 'ہے' اور 'ہو' کے گلفس موجود ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
پاک نستعلیق میں تطویل کی مکمل صلاحیت موجود ہے مگر اسے قابل عمل نہیں بنایا گیا۔ اگلے ورژن میں ارادہ ہے کہ اسے بھی فعال کر دیا جائے گا جس کے سبب تطویل نستعلیقی انداز میں ممکن ہو سکے گی۔ (انشاءاللہ)

والسلام،
محسن شفیق حجازی
پروگرام مینیجر
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات
حکومت پاکستان۔
 

منہاجین

محفلین
پاک نستعلیق کی دستیابی؟

محسن حجازی نے کہا:
پاک نستعلیق میں تطویل کی مکمل صلاحیت موجود ہے مگر اسے قابل عمل نہیں بنایا گیا۔ اگلے ورژن میں ارادہ ہے کہ اسے بھی فعال کر دیا جائے گا جس کے سبب تطویل نستعلیقی انداز میں ممکن ہو سکے گی۔ (انشاءاللہ)

والسلام،
محسن شفیق حجازی
پروگرام مینیجر
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات
حکومت پاکستان۔
بھائی جان! پاک نستعلیق کے موجودہ ورژن کو کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے؟
 

منہاجین

محفلین
پاک نستعلیق کی تاریخ اجراء

نبیل نے کہا:
کیا معصومیت ہے منہاجین کی۔۔ بھائی جان فونٹ کہاں سے ڈاؤنلوڈ کروں۔۔ :p
گزشتہ 6 ماہ سے پاک نستعلیق کی تعریفیں سن رہا ہوں۔ اشتیاق بڑھتا ہی جا رہا ہے اور تاریخ اجراء آگے کو کھسکتی جا رہی ہے۔ یہ ہے اس معصومیت کا راز :?

کیا پاک نستعلیق کے اجراء کے لئے کسی حتمی تاریخ کا تعین ہوا ہے؟
 

دوست

محفلین
منہاجین بھائی اگر آپ نے حجازی صاحب کی تحریری پڑھی ہیں تو آپ کو کہیں کہیں نظر آئے کا کہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں ابھی اس کی اشاعت میں۔ مگر انشاءاللہ جلد ہی کوئی اچھی خبر ملے گی۔
 
Top