ایپلیکیشن کا اردو ترجمہ

دوست

محفلین
لیجیے جناب کل میرے ساتھ پیش آنے والے مسائل میں گرمی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ یہ مسئلہ بھی تھا۔
میں بڑی کوشش کے باوجود کوئی لفظ تلاش نہیں سکا۔ عملیات ترجمہ کیا تھا اعجاز صاحب نے مگر اس کا واحد یعنی عمل کس طرح ایپلیکیشن کی جگہ لے میری سمجھ سے باہر ہے۔ پراسس کا اردو عمل ہوتا ہے اور صارف اسے پراسس کے معنوں میں‌ ہی لے گا۔ ایپلیکیشن مطلب لاگو کرنا اپلائی کرنا۔ مگر لاگو کرنا سے کوئی اسم نہیں بنتا۔
بڑی سوچ بچار کے بعد ایک لفظ منطبق کرنا آیا ہے ذہن میں۔ اور اس سے اسم انطباق۔
اس کےعلاوہ میرا ذہن خالی ہے۔ کوئی تجویز؟؟؟؟؟؟؟
 
دوست بھائي : اپلیکیشن کا اردو ترجمہ ہو گا " عمل کاری " یا " عمل کار " ۔

اردو لغت میں " منطبق " کے معنی ہیں " برار ، موافق ، ۔ اور پر تلے ٹھیک آنے والا " ، جو یہاں مناسب نہیں رہے گا ۔

ہاں ایک اور لفظ ہے " منطبع " جس کے معنی ہیں ۔ " چھپنے والا ، منعقوش ہونے والا ۔ "
یہ لفظ میرے خیال میں صحیح نہ رہے گا ۔ لے دے کر اوپر والی تجویز ہی رہ جاتی ہے ۔
عمل کاری یہ عمل کار ۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن پھر جمع کیا ہوگی۔۔۔۔ عوامل؟
میرا مشورہ۔۔ جمع کے لئے عملیات رکھیں اور واحد کے لئے عمل کار۔
 

دوست

محفلین
ایپلیکیشن بہت لمبا چوڑا لفظ ہے۔ اسے اردو میں لکھنے کو دل بھی نہیں کرتا اور سچ پوچھیں تو عمل کار، عامل، عملیات کوئی بھی اس کا ترجمہ مجھے جچا نہیں۔
اس کا حل ہے کہ رائے شماری کروا لیں۔
 
Top