کبنٹو پر کیبل نیٹ اور ہمارا حال

دوست

محفلین
حال یہ ہے کہ کبنٹو کے ایام غم منارہے ہیں
کبنٹو، اوبنٹو کے فورموں پر دھکے کھا رہے ہیں
مگر کیبل نیٹ کنفگر ہوکر نہیں‌دے رہا۔
ایک بار یہاں بات ہوئی تھی ایتھر نیٹ بارے۔ اگر کوئی دوست مدد کرسکے؟؟؟
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی، اگر آپ کا کیبل نیٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو مجھے بتائیں میں‌ بھی ابنٹو پر کیبل نیٹ استعمال کرتا ہوں ہوسکتا ہے میں آپ کی مدد کرسکوں۔
 

دوست

محفلین
بتاؤ نا یار۔ قسم سے تنگ آگیا ہوں میں۔
intel pro ve 100 نیٹ ورک کارڈ ہے میرا۔ سرور والے ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز سرور 2003 استعمال کررہے ہیں۔ ونڈوز پر سب کچھ ٹھیک ہے۔ لینکس پر انٹرنیٹ نہیں‌ چلتا بےچارے انگریزوں کی سمجھ میں‌ ہمارا پاکستانی مسئلہ ہی نہیں آیا۔ لمبی لمبی بحثیں‌ ہوئیں اور نتیجہ صفر۔ اب تو اوبنٹو کی تنصیب کے بعد میں اپنے سرور کے شئیرڈ فولڈر تک بھی چلا جاتا ہوں۔ لیکن ہائے ری قسمت انٹرنیٹ‌ ہی نہیں چلتا۔ سٹیٹک آئی پی ایڈریس، ڈی این ایس سب ٹھیک ہیں۔ پنگ بھی ہوتا ہے ( نیٹ ورک میں‌ سب کمپیوٹر سرور سمیت) لیکن مجال ہے انٹرنیٹ‌ پر کوئی سرور پنگ ہوجائے سرور ناقابل رسائی کا پیغام آتا ہے۔ مجھے تو ڈرائیور کا مسئلہ لگتا ہے۔ آپ کے پاس نیٹ ورک کارڈ کونسا ہے۔ مجھے بتاؤ وہ ہی لا کرلگاؤں کوئی گل بن جائے ہوسکتا ہے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی میرے پاس بھی یہی کارڈ ہے۔ لگتا ہے میں آپکی مدد نہیں کرسکوں گا پھر بھی چند تجاویز ہیں شاید ان سے کچھ ہوجائے۔ ہوسکتا ہے آپ پہلے ہی یہ سب آزما چکے ہوں۔

۱۔ آپکا نیٹ ورک آپکو ایک یوزر آئ ڈی دیتا ہے؟ وہ یوزرنیم جس سے آپ ونڈوز میں نیٹ ورک پر لاگ آن ہوتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ نیٹورک کنفگریشن میں جاکر جنرل کی ٹیب پر کلک کریں اور وہاں ہوسٹ نیم میں اپنا یوزرنیم ڈالیں اور ڈومین میں اپنے نیٹ ورک والے کا ڈومین۔

۲۔ اسٹیٹک آئی پی کے بجائے ڈی ایچ سی پی ٹرائی کریں۔ اپنا ایتھرنیٹ کنکشن ڈی ایکٹیویٹ کرکے دوبارہ ایکٹیویٹ کریں۔

۳۔ ہوسکتا ہے آپکے کیبل والے کے ہاں ہی کوئی خامی ہو؟
 

دوست

محفلین
یورز نیم تو کوئی نہیں۔ بہرحال پوچھ لیتا ہوں ان سے۔
چونکہ ہر کمپیوٹر کو ایک آئی پی ایڈریس الاٹ شدہ ہے اس لیے میں ڈی ایچ سی پی پر نہیں آسکتا۔
لگتا ہے ان کے ہاں ہی کوئی گڑبڑ ہے۔ اور انھیں بھی نہیں‌ پتا کہ گڑبڑ کیا ہے۔ صرف یہ کہہ دیتے ہیں کہ لینکس پر انٹرنیٹ نہیں‌چلتا
کیا آپ مجھے اپنے کیبل نیٹ والے کی سسٹم کنفگریشن بتا سکتے ہیں پتا کرکے۔ تاکہ میں اس پر اپنے کیبل نیٹ والے سے بات چیت کرسکوں۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی۔ ویسے زیادہ تر کیسز میں‌ڈی ایچ سی پی آسانی سے آئی پی ڈیکٹیکٹ کرلیتی ہے۔ مجھے اپنے کیبل والوں کی کنفگریشن کا کوئی علم نہیں‌ لیکن میرے سسٹم میں‌ جو معلومات نظر آتی ہیں وہ یہ ہیں۔

Subnet mask
255.255.255.0

DNS server
192.168.11.2

میرا کیبل تو ابنٹو انسٹال ہوتے ہی چل پڑتا ہے۔ صرف ترجیحات میں جاکر نیٹورک پروکسی سیٹ‌ کرنا پڑتی ہیں۔
 

دوست

محفلین
پھر ایسا ہے کہ آپ کا سرور جب بھی کمپیوٹر سٹارٹ ہو ایک نیا آئی پی الاٹ کرتا ہے۔ یہ سب کچھ خودکار ہوتا ہے اس لیے ڈی ایچ سی پی خود سے اسے چالو کرلیتا ہے۔ جبکہ ادھر سب کلائنٹ مشینوں کو ساکت آئی پی الاٹ‌ ہے۔ ہر کلائنٹ اپنے مخصوص آئی پی سے ہی آنلائن ہوسکتا ہے۔ اس لیے ڈی این ایس سرور کا پتہ، طےشدہ گیٹ وے، سرور آئی پی اور کلائنٹ کی آئی پی خود سے دینا پڑتی ہے ایڈمنسٹریشن نیٹ ورکنگ میں جاکر۔ بہرحال مسئلہ کہیں آئی ایس پی میں ہی ہے۔ لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں‌ آرہی کہ انھیں مشورہ دوں تو کیا دوں۔ سارے ونڈوز کے مارے ہوئے انھوں نے لینکس کے بارے میں‌ کبھی سوچا ہی نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
پھر ایسا ہے کہ آپ کا سرور جب بھی کمپیوٹر سٹارٹ ہو ایک نیا آئی پی الاٹ کرتا ہے۔ یہ سب کچھ خودکار ہوتا ہے اس لیے ڈی ایچ سی پی خود سے اسے چالو کرلیتا ہے۔ جبکہ ادھر سب کلائنٹ مشینوں کو ساکت آئی پی الاٹ‌ ہے۔ ہر کلائنٹ اپنے مخصوص آئی پی سے ہی آنلائن ہوسکتا ہے۔ اس لیے ڈی این ایس سرور کا پتہ، طےشدہ گیٹ وے، سرور آئی پی اور کلائنٹ کی آئی پی خود سے دینا پڑتی ہے ایڈمنسٹریشن نیٹ ورکنگ میں جاکر۔ بہرحال مسئلہ کہیں آئی ایس پی میں ہی ہے۔ لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں‌ آرہی کہ انھیں مشورہ دوں تو کیا دوں۔ سارے ونڈوز کے مارے ہوئے انھوں نے لینکس کے بارے میں‌ کبھی سوچا ہی نہیں۔
یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ میں جا کر جیسبادی بھائی سے رابطہ کریں
قیصرانی
 

دوست

محفلین
پکڑا گیا۔ چور پکڑ لیا آج میں نے۔ ونڈوز ایکس پی سے جب نیٹ ورک کنکٹ کروں تو ونڈوز فائر وال کلائنٹ بھی چلتا ہے ساتھ۔ پہلے دن کیبل نیٹ والے نے پہلے نیٹ ورک چالو کیا پھر اپنے شئرڈ فولڈر سے یہ نصب کیا۔ اس کے بعد اس نے انٹرنیٹ چلا کردیا تھا۔
آج میں نے یونہی ایک خیال کے تحت اس اڑا دیا۔ جب انٹرنیٹ کنکٹ کرنے لگا تو کچھ بھی نہیں۔ سرور نہیں ملتا۔ یہ ایرر تھا۔ تو میں سمجھ گیا یہ مسئلہ فائر وال کلائنٹ‌کی وجہ سے ہے ۔ اور فائر وال کلائنٹ اس لیے ہے کہ سرور پر فائر وال چل رہی ہے ( میرے خیال میں)‌ یہ راستہ فراہم کرتا ہے انٹرنیٹ نشریات کے لیے۔
نعمان بھائی سے درخواست ہے کہ وہ ذرا مجھے بتائیں اس بارے کیا ان کے سسٹم ( ایکس پی والے پر اگر دوہرا بوٹ چل رہا ہے تو) ونڈوز فائر وال کلائنٹ نصب ہے یا نہیں۔اگر ہاں تو لینکس میں اس کے مقابل کوئی ٹول ہے ان کی نظر میں؟؟ ویسے ان کے فورم پر بھی میں‌ نے کچھ ایسا ہی پیغام ارسال کردیا ہے اب دیکھتا ہوں کیا حل تجویزکرتے ہیں۔ مجھے تو لگتا ہے یہی کہیں گے اپنے پرووائڈر سے کہہ کر فائر وال آف کروا دو۔
جیسادی بھائی ادھر بھی آتے ہیں نا تو ادھر ہی بتا دیتے اگر انھیں اس بارے پتا ہوتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست بھائی، فائر وال کا مقصد تو صرف انٹر نیٹ تک ڈیٹا کو بھیجے اور وصول کرنے کو کنٹرول کرنا ہے۔ یعنی کس سائٹ کو کھولنے دینا ہے اور کسے نہیں۔ جیسا کہ پاکستان میں جب بلاگ کو بلاک کیا جاتا ہے تو اس ویب سائٹ کے ایڈریس کو پاکستان کے تمام آئی ایس پیز کے مین سرور کی فائر وال میں بلاک والی لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے، اور وہ اوپن نہیں‌ ہوسکتی

اگر آپ کے پی سی پر کلائنٹ ہے تو سرور پر ظاہر ہے کہ سرور ورژن چل رہا ہوگا۔ کیا سرور پر بھی مائیکروسافٹ کا فائر وال والا سافٹ وئیر ہے کہ وہ لوگ کسی تھرڈ پارٹی جیسا کہ کسی زمانے ون پراکسی وغیرہ استعمال کرتے ہیں؟
قیصرانی
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی میری ونڈوز میں بھی یہی کلائنٹ ہوتا تھا۔ اور میں بھی یہی سمجھا تھا کہ اس کی وجہ سے لنکس میں نیٹ‌ نہیں چلتا لیکن ایسا نہیں‌ تھا۔ لنکس میں اس کا سیدھا سا حل یہ ہے کہ آپ نیٹورک پروکسی ترجیحات میں جاکر سیٹ کرلیں اور بس۔ اس کا آپ کے نیٹ نہ چلنے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بتائیں کیا پہلے کبھی آپکے ابنٹو پر نیٹ چلا ہے؟ کیا آپ اپنے برواسر وغیرہ کی پروکسی سیٹنگ مینولی ایڈ کرتے ہیں یا ڈائریکٹ کنکشن ٹو انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں؟
 

دوست

محفلین
نعمان بھائی کیا بتاؤں ایک لمبی بحث کی ہے کیبل والے سے۔ اس نے ISAserver نصب کررکھا ہے۔ جو صرف ونڈوز سے جانے والی نشریات کو آگے جانے دیتا ہے۔
http://ubuntuforums.org/showthread.php?t=224518
یہاں ہونے والی ساری بحث پھر ایک کیسے کریں کا ملنا۔ پھر آئسا کے فورم پر جاکر گفتگو۔
http://forums.isaserver.org/m_2002023151/mpage_1/key_/tm.htm#2002023157
لمبا رپھڑ ہے بھائی کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں یہ۔ :?
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست بھائی، میری ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔ ویسے یہاں ابنٹو انسٹال کیا تھا۔ تو کسی بھی قسم کے ڈرائیور اس نے نہیں‌مانگے، اے ڈی ایس ایل ہے میرے پاس۔ تو جب اسٹالیشن مکمل ہوئی تو صرف مجھے براوزر کو کھولنا تھا۔ باقی سب کام ہو چکے تھے :)
قیصرانی
 

نعمان

محفلین
اچھا اب ایک کام کریں۔ کنکرر میں جائیں:
Settings > Konqueror Settings > Proxy

وہاں پر مینییولی کے بٹن پر کلک کریں اور ایچ ٹی ٹی پی پروکسی میں یہ ڈال کر دیکھیں:
192.168.0.1

پورٹ کا خانے میں پہلے ۸۰ پھر ۸۰۸۰ ٹرائی کریں۔ اگر دونوں نہ چلیں تو سسٹم ۔۔ ایڈمنسٹریشن ۔۔ نیٹورک ٹولز میں جائیں وہاں پر پورٹ اسکین میں اوپر دیا گیا آئی پی ایڈریس ٹائپ کریں۔ ویب کے پورٹ کے آگے www لکھا ہوگا کنکورر کی سیٹنگز میں واپس آکر یہ والا پورٹ ٹرا$ی کریں۔ اس سے آپ کا مسئلہ حل نہ ہو تو مجھے بتائیں ہم کچھ اور ٹرائی کریں گے۔
 

دوست

محفلین
لو بھئی نعمان جی۔
براؤزنگ تو ہوگئی وَل ( ٹھیک ہوگئی)۔ اب بات رہتی ہے چیٹ اور پیکج مینجر کی۔ امید ہے ان کا بھی حل مل جائے گا پوسٹ تو کی ہے۔ یہ سب اس “کیسے کریں“ کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایک سکرپٹ چلا کر براؤزنگ ہوتی ہے اب۔ اور پروکسی سیٹنگ دینی پڑی ہیں۔ 127۔0۔0۔1 اور 5865
اب مجھے ذرا یہ بتاؤ بھائی کہ آپ کونسی پروکسی سیٹنگ استعمال کرتے ہو اور ساتھ پورٹ کونسی ہوتی ہے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی ہمارے کیبل والے کے ہاں سوکس اور ایچ تی پی پی کی الگ الگ پروکسی ہے ۔

[align=left:ab2fc9c00e]192.168.1.1:8080 http proxy[/align:ab2fc9c00e]

[align=left:ab2fc9c00e]192.168.1.2:1080 Socks[/align:ab2fc9c00e]
 

دوست

محفلین
ٹھیک۔ ادھر تو سارے موجی بیٹھے ہیں۔ بندہ جس کو پتہ تھا وہ بنا کردے گیا ان کو۔ اب یہ سیٹنگ بھی تبدیل نہیں کرسکتے انھیں پتا ہی نہیں۔ گھوسٹ بنایا ہوا ہے جب ونڈوز کام خراب کرتی ہے اس سے تنصیب کرلیتے ہیں۔ سب کچھ ساتھ ہی نصب اور آئی پی دے کر پھر سے کام شروع باقی سب جانے یا علی۔موج ہے۔
 
Top