نتائج تلاش

  1. نبیل

    تبصرہ کتب غالب کا سفر کلکتہ اور کلکتہ کا ادبی معرکہ از پروفیسر خلیل انجم

    مرزا غالب کی زندگی میں ان کا کلکتہ کا سفر کافی اہمیت رکھتا ہے جس نے ان کی آئندہ کی زندگی پر بھی اثرات مرتب کیے تھے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ دہلی سے غالب کا سفر کلکتہ اور کلکتہ کا ادبی معرکہ کے عنوان سے ایک کتاب شائع ہوئی تھی جسے پروفیسر خلیق انجم نے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب میں اسی تاریخی سفر کی تفاصیل درج...
  2. نبیل

    دو روزہ بین الاقوامی غالب کانفرنس 2011ء

    میں نے اپنے ایک گزشتہ مراسلے میں لاہور سے جاری ہونے والے ادبی جریدے سورج کا ذکر کیا تھا۔ جرید سورج کے مدیر اعلی تسلیم تصور صاحب ہیں اور غالب شناسی کے سلسلے میں ان کی بہت خدمات ہیں۔ وہ ایک غالب ٹرسٹ بھی چلاتے ہیں جس کے زیر اہتمام گزشتہ سال ایک بین الاقوامی غالب کانفرنس منعقد کی گئی۔ جریدہ سورج کا...
  3. نبیل

    اردو کی نثری داستانیں

    میں اس مرتبہ پاکستان گیا تو مجھے اپنے والد صاحب کی لائبریری میں اردو کی نثری داستانیں کے نام سے ایک کتاب ملی جو کہ دراصل پروفیسر گیان چند کی پی ایچ ڈی کا تھیسس تھا۔ بعد میں پروفیسر گیان چند اس میں ترمیم و اضافہ کرتے رہے۔ میں نے اس کتاب کی محض فہرست کاپی تھی جسے یہاں یہاں تصویری شکل میں پوسٹ کر...
  4. نبیل

    زکریا کی خدمت میں سپاس نامہ

    کچھ عرصہ قبل اردو ویب کے بانی اور محفل فورم کے ایڈمن زکریا نے اردو ویب چھوڑنے کا اعلان کر دیا تو بہت سے لوگ دیر تک صدمے کے عالم میں رہے۔ اب اس بات کو کئی مہینے ہو چکے ہیں تو مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ زکریا کی خدمت میں ان کی اردو کے لیے خدمات کے اعتراف میں ایک سپاس نامہ پیش کیا جائے۔ میں اس سپاس...
  5. نبیل

    سفر پاکستان 2012

    السلام علیکم، ہر سال کی طرح اس بار بھی میں پاکستان کچھ ہفتے گزار کر آیا ہوں۔ پاکستان میں ایسا کچھ ٌخاص کام نہیں کر پاتا جس کی روداد سنانے کے قابل ہو۔ لیکن کچھ دوستوں کی فرمائش پر اس مرتبہ پاکستان میں قیام کی کچھ تفصیل بیان کر رہا ہوں۔ اگست، ستمبر جیسے گرمی اور حبس والے موسم میں پاکستان جانے کی...
  6. نبیل

    ایک ہی نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم بنا دیا

    بعض اوقات کچھ لوگ کہیں لکھی ہوئی عبارت کو حروف کے ہیر پھیر یا اعراب و حرکات سے ناواقفیت کی بنا پر درست نہیں پڑھ پاتے۔ یہ اتفاق ان لوگوں کے ساتھ زیادہ پیش آتا ہے جو اردو پر زیادہ مہارت نہیں رکھتے۔ یوں اصل عبارت کی بجائے جو مفہوم سامنے آتا ہے وہ بعض اوقات کافی دلچسپی کا سامان بھی فراہم کرتا ہے۔...
  7. نبیل

    واپسی 2012

    السلام علیکم، امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے (ابھی تک)۔ میں کل ہی پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ گزشتہ پانچ ہفتے انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر استعمال کیا۔ اسی وجہ سے ای میل اور ذاتی پیغامات کے جوابات نہیں دے پایا ہوں۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ والسلام
  8. نبیل

    چھٹیاں 2012

    السلام علیکم، میں کچھ ہفتوں کے لیے پاکستان جا رہا ہوں۔ اس لیے فورم پر حاضری مشکل ہوگی۔ انشاءاللہ واپسی پر ملاقات ہوگی۔ :) والسلام
  9. نبیل

    روابط محفوظ کرنے کا نظام اور یوزر میپ

    السلام علیکم، اس مراسلے کے ساتھ میں آپ کو فورم میں دو نئی فیچرز کے اضافے کے بارے میں اطلاع دینا چاہتا ہوں۔ روابط محفوظ کرنے کا نظام اب آپ کو فورم کے مراسلہ جات اور پروفائل پوسٹس کے ساتھ محفوظ کرنے کا ربط نظر آئے گا جس کے ذریعے آپ ان مراسلہ جات کے روابط کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ آپ کے پروفائل...
  10. نبیل

    اپنا پروفائل مکمل کریں

    السلام علیکم، فورم میں ایک نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کی رو سے فورم کے ممبران کی فعالیت اور شمولیت میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس نظام کا طریقہ کار یہ ہے کہ فورم کے ممبران کو ایک نوٹس کی شکل میں چند مراحل کی تکمیل کی نشاندہی کی جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے: اس...
  11. نبیل

    ماہ رمضان کے لیے ٹی وی چینلز کے خصوصی پروگرام

    ماہ رمضان کی آمد کی تیاری کے لیے مختلف ٹی وی چینلز نے اپنے ناظرین کا ایمان تازہ کرنے کے لیے ان خصوصی پروگراموں کے ٹریلر دکھانے شروع کر دیے ہیں جو روزوں کے دوران دکھائے جائیں گے۔ سب سے زیادہ قابل ذکر ہیرو ٹی وی کے پروگرام استغفار کا ٹریلر ہے۔ مزید تفصیل کے لیے روابط: وِینا کا ’استغفار‘ Ramazan...
  12. نبیل

    عامر خان کو باکسنگ ٹائٹل واپس مل گیا

    ماخذ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپیئن کا خطاب واپس دے دیا ہے۔ امریکی باکسر لیمونٹ پیٹرسن نے دس دسمبر دو ہزار گیارہ کو ایک متنازع مقابلے کے بعد عامر خان کو شکست دی تھی اور عامر ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف ٹائٹل گنوا بیٹھے تھے۔ میچ کے فوراً...
  13. نبیل

    فونٹ کرننگ پر کچھ تجربات

    السلام علیکم، اس ربط پر نستعلیق فونٹ میں کرننگ شامل کرنے پر ایک گفتگو جاری ہے۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ ترسیمہ جات پر کرننگ کے کچھ تجربات کیے جائیں۔ میں یہاں انہیں تجربات کے نتائج پیش کر رہا ہوں۔ اس کا مقصد دراصل مزید معلومات کا حصول ہے۔ میں چاہوں گا کہ ٹائپوگرافی کے ماہرین اس کے...
  14. نبیل

    مصر:صدر نے تحلیل شدہ پارلیمنٹ بحال کر دی

    صدارتی حکم پر غور کرنے کے لیے فوجی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے مصر کے نئے صدر محمد مرسی نے ملک کی طاقتور فوجی کونسل کی جانب سے گزشتہ ماہ تحلیل کی جانے والی پارلیمان کو ایک صدارتی حکم کے ذریعے بحال کرتے ہوئے اس کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ادھر اس صدارتی حکم کے بعد ملک کی عدلیہ اور فوجی...
  15. نبیل

    ساتویں سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں

    محفل فورم کے ارکان کے بارے میں ہنسے مسکراتے شعر لکھنا بھی فورم کی سالگرہ کی ایک خوشگوار رسم ہے۔ اس مرتبہ بھی میں ہی اس کام کا آغاز کرتا ہوں۔ :) سب سے پہلے تو مقدس بہن کے بارے میں جن کے کہنے پر یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں۔ :) لارا لپا لا را لپا لائی رکھ دی ادی ٹپا ادی ٹپا ادی رکھ دی ہم گھڑ کے...
  16. نبیل

    ساتویں سالگرہ محفل فورم کی ساتویں سالگرہ کے موقعے پر

    عزیز دوستان محفل، السلام علیکم محفل فورم کی ساتویں سالگرہ کے موقعے پر میں آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی آپ سالگرہ کے اس موقعے کو پر رونق اور یادگار بنائیں گے۔ آپ میں سے کئی دوست تو اس معمول سے واقف ہوں گے جبکہ چند دوستوں کے لیے جو کہ کچھ عرصہ...
  17. نبیل

    رفیع پہلے تو ہو گئی نمستے نمستے۔۔

    پہلے تو ہو گئی نمستے نمستے پہلے تو ہو گئی نمستے نمستے پھر پیار ہو گیا ہنستے ہنستے پھر پیار ہو گیا ہنستے ہنستے پہلے تو ہو گئی نمستے نمستے دل میں خوشی کی کلیاں کھل گئیں ملتے ملتے اکھیاں مل گئیں دل میں خوشی کی کلیاں کھل گئیں ملتے ملتے اکھیاں مل گئیں اور بس گئی دنیا بستے بستے اور بس گئی دنیا بستے...
  18. نبیل

    درمیانے غلام علی خان

    آج بالآخر مجھے وہ ویڈیو مل ہی گئی جس کی مجھے عرصے سے تلاش تھی۔ پی ٹی وی ایوارڈ 1986 کی تقریب میں خالد عباس ڈار نے کلاسیکی موسیقی کی بہترین پیروڈی پیش کی تھی۔ دیکھنے والے ہنسی سے اس قدر بے قابو ہوگئے تھے کہ کچھ تو کانوں کو ہاتھ لگاتے نظر آئے تھے۔ ایک کلاسیکل سنگر غالبا اصلی غلام علی اگرچہ اس...
  19. نبیل

    رفیع باغوں میں بہار ہے۔۔کلیوں پہ نکھار ہے۔۔

    باغوں میں بہار ہے ہے کلیوں پہ نکھار ہے ہے ہو۔۔ تم کو مجھ سے پیار ہے نا نا نا۔۔نا نا نا۔۔نا نا نا۔۔ باغوں میں بہار ہے چھوڑو ہٹو جاؤ پکڑو نہ بیّاں آؤں نہ میں تیری باتوں میں سیّاں چھوڑو ہٹو جاؤ پکڑو نہ بیّاں آؤں نہ میں تیری باتوں میں سیّاں تم نے کہا ہے دیکھو، دیکھو مجھے سیّاں بولو تم کو اقرار ہے...
  20. نبیل

    پاکستان امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کر رہا ہے

    ماخذ امریکی وزارتِ خارجہ کی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں ڈرامائی طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ ان کا کام بہت حد تک متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کی...
Top