درمیانے غلام علی خان

نبیل

تکنیکی معاون
آج بالآخر مجھے وہ ویڈیو مل ہی گئی جس کی مجھے عرصے سے تلاش تھی۔ پی ٹی وی ایوارڈ 1986 کی تقریب میں خالد عباس ڈار نے کلاسیکی موسیقی کی بہترین پیروڈی پیش کی تھی۔ دیکھنے والے ہنسی سے اس قدر بے قابو ہوگئے تھے کہ کچھ تو کانوں کو ہاتھ لگاتے نظر آئے تھے۔ ایک کلاسیکل سنگر غالبا اصلی غلام علی اگرچہ اس پرفارمنس کے دوران مسکراتے نظر آئے لیکن بعد میں کلاسیکی موسیقی کی درگت بنانے پر انہوں نے خالد عباس ڈار کی کافی کلاس بھی لی تھی۔ ذیل میں یہی ویڈیو پیش کر رہا ہوں۔

محمد وارث

لائبریرین
زبردست،لاجواب۔ :)

ان دنوں پی ٹی وی ایوارڈز ٹی وی کے حوالے سے سال کا سب بڑا پروگرام ہوتا تھا اور رات دیر گئے چلتے تھے، کیا یاد کروا دیا آپ نے :)

اور جو کلاسیکی گویے اس ویڈیو میں مسکرا رہے ہیں وہ استاد سلامت علی خان مرحوم شام چوراسی گھرانہ ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
آج بالآخر مجھے وہ ویڈیو مل ہی گئی جس کی مجھے عرصے سے تلاش تھی۔ پی ٹی وی ایوارڈ 1986 کی تقریب میں خالد عباس ڈار نے کلاسیکی موسیقی کی بہترین پیروڈی پیش کی تھی۔ دیکھنے والے ہنسی سے اس قدر بے قابو ہوگئے تھے کہ کچھ تو کانوں کو ہاتھ لگاتے نظر آئے تھے۔ ایک کلاسیکل سنگر غالبا اصلی غلام علی اگرچہ اس پرفارمنس کے دوران مسکراتے نظر آئے لیکن بعد میں کلاسیکی موسیقی کی درگت بنانے پر انہوں نے خالد عباس ڈار کی کافی کلاس بھی لی تھی۔ ذیل میں یہی ویڈیو پیش کر رہا ہوں۔

محترم نبیل بھائی
بہت خوب شراکت
جانے کیوں محفل پر پوسٹ کردہ کوئی بھی ویڈیو سادہ بلیک نظر آتی ہے ۔
اب یہاں سے یہ لنک کاپی کرکے گوگل میں سرچ کرتے یو ٹیوب سے یہ لنک اوپن کیا تو چل رہی ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محترم نبیل بھائی
بہت خوب شراکت
جانے کیوں محفل پر پوسٹ کردہ کوئی بھی ویڈیو سادہ بلیک نظر آتی ہے ۔
اب یہاں سے یہ لنک کاپی کرکے گوگل میں سرچ کرتے یو ٹیوب سے یہ لنک اوپن کیا تو چل رہی ہے ۔

نایاب بھائی، مجھے تو ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں آ رہا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ مسئلہ آپ کے زیر استعمال براؤزر سے متعلق ہو۔

کانوں کو ہاتھ شاید امجد اسلام امجد لگا رہے تھے :)
درست فرمایا۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بہت خوب نبیل!
استاد سلامت علی خان کو دیکھیے کیسے لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں ۔ ۔ ۔ شاید یہی ہیں جنہوں نے بعد میں خالد عباس ڈار کی خبر لی ہوگی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
  1. درمیانے غلام علی خان
  2. استاد سلامت علی خان مرحوم شام چوراسی گھرانہ
ان دونوں میں underlined الفاظ کا کیا مطلب ہے؟
سرپرائزڈ
 
فاتح

لائبریرین
  1. درمیانے غلام علی خان
  2. استاد سلامت علی خان مرحوم شام چوراسی گھرانہ
ان دونوں میں underlined الفاظ کا کیا مطلب ہے؟
سرپرائزڈ
ایک تھے استاد غلام علی خان صاحب جنہوں نے شاید صرف ایک فلم "مغل اعظم" کے لیے گایا ہے اور ان کے بعد ایک اور گلوکار غلام علی خان کے نام سے ہی موجود ہے لہٰذا پہلے والے غلام علی خان کو واضح کرنے کے لیے انہیں "بڑے" غلام علی کہا جاتا ہے۔۔۔ یہاں "درمیانے" کہہ کر مراد مزاح پیدا کرنا مقصود تھا۔
شام چوراسی گھرانہ ہند و پاک میں موسیقی کا ایک گھرانہ یا سلسلہ ہے جن کی بابت مزید تفصیل یہاں پڑھ لیجیے۔۔۔
 
آخری تدوین:
استاد بڑے غلام علی خان :
images

استاد چھوٹے غلام علی خان (قصور والے)
chhotey-ghulam-ali-khan_03.jpg
 
Top