اپنا پروفائل مکمل کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم میں ایک نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کی رو سے فورم کے ممبران کی فعالیت اور شمولیت میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس نظام کا طریقہ کار یہ ہے کہ فورم کے ممبران کو ایک نوٹس کی شکل میں چند مراحل کی تکمیل کی نشاندہی کی جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

profile1.jpg

اس کے ساتھ ساتھ ہی فورم کی سائیڈ بار پر ان مراحل کی تکمیل کی پیشرفت بھی دکھائی جاتی ہے جیسے کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہا ہے۔

profile2.jpg

بالا کا نوٹس اس وقت تک نظر آتا رہے گا جب تک تمام مراحل مکمل نہیں ہو جائیں گے۔ جو دوست پہلے سے ہی ان تمام مراحل سے گزر چکے ہیں انہیں صرف ایک اطلاع موصول ہوگی کہ ان کا پروفائل مکمل ہو چکا ہے، اس لیے حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ :)
والسلام
 
شکریہ نبیل بھائی! ۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے اطلاع مل چکی ہے کہ :
آپ کا پروفائل اب 100% مکمل ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ محفل فورم میں آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
 
عدیل منا

محفلین
شکریہ نبیل بھائی! ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔مجھے اطلاع مل چکی ہے کہ :
آپ کا پروفائل اب 100% مکمل ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ محفل فورم میں آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
اور میں یہ پیغام موصول ہونے پر بہت حیران ہوا کہ مجھے جوائیں کئے 2 ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں اور پروفائل اب جاکر ٪100 ہوئی ہے۔
 
نیلم

محفلین
میری پروفائل80 فیصد آرہی ہے.اور پیغام آرہاہے.اپنا تعارف پیش کریں.تعارف تو میں اپنا دے چکی ہوں 2011 میں پھرایسا کیوں آرہاہے؟
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میری پروفائل80 فیصد آرہی ہے.اور پیغام آرہاہے.اپنا تعارف پیش کریں.تعارف تو میں اپنا دے چکی ہوں 2011 میں پھرایسا کیوں آرہاہے؟
آپ اوپر نبیل بھائی کا پیغام پہلے غور سے پڑھیں۔ پھر سمجھ آ جائے گی انشا اللہ ۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اور میں یہ پیغام موصول ہونے پر بہت حیران ہوا کہ مجھے جوائیں کئے 2 ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں اور پروفائل اب جاکر ٪100 ہوئی ہے۔
کوئی بات نہیں عدیل بھائی حیران مت ہوں۔ ایسا اکثر ہو جاتا ہے۔ اور ویسے بھی یہ نئی سہولت ہے جو اردو محفل میں آج ہی شامل ہوئی ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
میرا تو 65 فی صد ہی ہے، جب کہ صرف موڈ منتخب نہیں ہے۔ جس کا میرا موڈ نہیں ہے، موڈ میں ایک ایسا بھی موڈ شامل کیا جائے جسے میں سلیکٹ کر سکوں، ’میرا موڈ ظاہر کرنے کا موڈ نہیں ہے‘۔
اور یہ کم بخت 35 فیصد کا جزو ہے؟؟؟؟
 
اعجاز اختر صاحب، موڈ منتخب کرنا صرف 15 فیصد حصہ ہے۔ باقی 20 فیصد کسی اور چیز کے ہوں گے۔ :) آپ بے شک موڈ منتخب کرکے اسے پھر سے خالی کر دیں۔ ایک مرتبہ سو فیصد مکمل ہو جاَئے تو یہ دوبارہ تنگ نہیں کرے گا۔ :)
 
معلومات کے لیے بہت شکریہ نبیل بھائی ۔ میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا ۔ جب میں نے صبح دیکھا تو 65 فیصد کہہ رہا تھا ۔ مگر آپ کے اس پیغام نے معلومات فراہم کر دیں۔
بہت بہت بہت شکریہ۔
 
رانا

محفلین
لیکن پیغامات دو دو کے جوڑے میں کیوں آرہے ہیں؟ پہلے ایک رکن کی پسندیدگی کا پیغام آیا اورایک ساتھ دو مرتبہ ظاہر ہوا، میں سمجھا شائد کچھ زور سے بٹن دبا دیا گیا ہوگا :) لیکن پھر پروفائل مکمل کی تو اس کا پیغام بھی دو مرتبہ ظاہر ہوا۔ تو اب میں یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں کہ میری پروفائل مکمل ہونے کی فورم کو کچھ زیادہ ہی خوشی ہوئی ہے۔:ROFLMAO:
 
علی خان

محفلین
میرے پرفائل کا بھی 80٪ کام مکمل ہے، مگر میں نے ابھی تک اپنا تعارف پیش نہیں کیا ہے، :D بس اَب یہ کام بھی سوچ رہا ہوں کہ کر ہی لوں۔ کیونکہ پوسٹیں تو 100 سے ویسے ہی زیادہ ہو ہی چکی ہیں۔;)
 
عثمان

محفلین
ہم نے بھی پروفائل کی ضرورت کی خاطر اپنا موڈ تفریحی کر لیا ہے۔ اب اگر ہم کہیں کوئی مخول کرتے پائے جائیں تو ہمیں الزام نہ دیا جائے بلکہ انتظامیہ کا گریبان پکڑا جائے۔ :cool:
 
Top