نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تبصرہ کتب تذکرۂ معاصرین از مالک رام

    تذکرہ نویسی کی روایت اردو میں بہت پرانی ہے اور تذکرہ نگاروں کے ساتھ ساتھ کئی مشہور کلاسیکی شعراء نے بھی اپنے ہم عصر شعرا اور متقدمین کے تذکرے لکھے ہیں جیسے میر، مصحفی، شیفتہ وغیرہ۔ ان تذکروں میں شعراء کا کلام اور اس پر رائے کے ساتھ ساتھ شاعروں کے کسی قدر سوانح بھی آ گئے ہیں۔ اسی تذکرہ نویسی کی...
  2. محمد وارث

    بلاگ ایوارڈز - مشک آں است کہ خود ببوید۔۔۔

    پچھلے سال 2010ء کی طرح اس سال بھی پاکستان بلاگ ایوارڈز منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس خاکسار نے بھی بہترین ادبی بلاگ کیلیے اپنا بلاگ خود ہی نامزد کر دیا ہے بالکل پچھلے سال کی طرح۔ ایوارڈ وغیرہ تو خیر جو کچھ بھی ہے بس اسطرح چند اور لوگوں تک شاید آواز پہنچ جاتی ہے۔ پچھلے سال بہترین ادبی بلاگ ایوارڈ...
  3. محمد وارث

    خواجہ دل محمد اور ڈپٹی نذیر احمد - اقتباس از سرگزشت

    مولانا عبدالمجید سالک نے اپنی خودنوشت سوانح "سرگزشت" میں انجمنِ حمایت اسلام، لاہور کے ایک جلسے کا ایک دلچسپ واقعہ لکھا ہے، ملاحظہ کیجیے۔ "خواجہ دل محمد اور ڈپٹی نذیر احمد اس اجلاس میں ایک بہت دلچسپ واقعہ ہوا، جو مجھے اب تک یاد ہے۔ خواجہ دل محمد صاحب ان دنوں کوئی انیس بیس سال کے نوجوان تھے...
  4. محمد وارث

    ابوالکلام آزاد مولانا ابوالکلام آزاد کے چند اشعار اور ایک نایاب تصویر

    امام الہند مولانا ابوالکلام محی الدین احمد آزاد کا عہد ہندوستان کی سیاسی تاریخ کا انتہائی نازک ترین عہد تھا اور اسی عہد کی "نازک مزاجیوں" کی وجہ سے مولانا کی مذہبی و علمی و ادبی حیثیت پس پردہ چلی گئی حالانکہ مولانا کو سولہ سترہ برس کی عمر ہی میں مولانا کہا جانا شروع ہو گیا تھا۔ خیر یہ مولانا کی...
  5. محمد وارث

    تمھیں بھی یاد ہے کچھ، یہ کلام کس کا تھا؟ خوبصورت مقطعے

    غزل کے ہر شعر کا اپنا ایک الگ حُسن ہوتا ہے لیکن کچھ اشعار ایسے ہوتے ہیں جو انفرادی طور پر تو خوبصورت ہوتے ہی ہیں لیکن ساری غزل کو بھی خوبصورت بنا دیتے ہیں بلکہ اس میں چار چاند لگا دیتے ہیں جیسے مطلع اور حسنِ مطلع اور مقطع۔ مطلع میں جہاں شاعر سامعین اور قارئین کی توجہ حاصل کرتا ہے وہیں مقطع میں...
  6. محمد وارث

    میری پسند

    موسیقی کو "رُوح کی غذا" کہا جاتا ہے، شاید صحیح ہی کہا جاتا ہے کیونکہ آج کل اس خاکسار کی کل غذا یہی روحانی غذا ہے کہ میری جسمانی غذا نہ ہونے کے برابر ہے کہ مختلف عوارض لاحق ہیں اور دواؤں کی کثرت کی وجہ سے بھوک ختم ہو چکی ہے سو آج کل اسی "روحانی غذا" پر گزارا ہے :)۔ (یہ جملہ پرانا ہو چکا، الحمدللہ...
  7. محمد وارث

    افسانہ و ناول نگار اے حمید انتقال کر گئے۔

    مشہور افسانہ و ناول نگار اور ادیب اے حمید (عبد الحمید) 28 اپریل 2011ء کو 83 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم 1928ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کی معروف کتب میں "اردو شعر کی داستان" اور "اردو نثر کی داستان" وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے بچوں کیلیے بھی کئی...
  8. محمد وارث

    وشوامتر - ناصر علی (مضمون از محمد وارث)

    یہ مضمون کچھ دن قبل فیس بُک پر ایک ادبی گروپ میں منعقدہ جناب ناصر علی کی کتاب "اور" کی تقریبِ رونمائی کیلیے لکھا گیا تھا، یہاں بھی دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ ------ بات کو ایک وضاحت سے شروع کرنے کے سوا میرے پاس کوئی چارہ نہیں ہے اور وہ یہ کہ خاکسار نہ تو کوئی نقاد ہے اور نہ ہی اس کا...
  9. محمد وارث

    رباعی کے اوزان پر ایک بحث از محمد وارث

    رباعی بھی خاصے کی چیز ہے، قدما اس کے چوبیس وزن بنا گئے سو عام شعرا کو اس سے متنفر کرنے کیلیے یہی کافی ہے کہ رباعی کے چوبیس وزن ہیں، حالانکہ اگر تھوڑا سا تدبر و تفکر کیا جائے اور ان اوزان کو ایک خاص منطقی ترتیب اور انداز سے سمجھا جائے تو ان اوزان کو یاد رکھنا اور ان پر عبور حاصل کرنا کچھ مشکل...
  10. محمد وارث

    مبارکباد اعجاز عبید صاحب کو سالگرہ مبارک

    آج، اردو محفل کے انتہائی سینیئر اور ہر دل عزیز رکن جناب اعجاز عبید (الف عین) صاحب کی سالگرہ ہے۔ اردو محفل اور میری طرف سے ان کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ، اعجاز صاحب کو صحت، تندرستی اور عمرِ خضر عطا فرمائیں، آمین۔
  11. محمد وارث

    معروف شاعر راغب مراد آبادی وفات پا گئے

    فیس بُک سے خبر ملی کہ آج 20 جنوری 2011ء کو اردو کے معروف شاعر راغب مراد آبادی وفات پا گئے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کا اصل نام سید اصغر حسین تھا۔ محترم عزم بہزاد صاحب نے فیس بُک پر جو پوسٹ کی ہے وہی نیچے درج کر رہا ہوں۔
  12. محمد وارث

    یوسفی صاحب از راشد کامران

    ہمارے دوست بلاگر جناب راشد کامران کی ایک خوبصورت تحریر انکے بلاگ سے یہاں نقل کر رہا ہوں تا کہ اردو محفل کے قارئین بھی اس سے لطف اندوز ہو سکیں، کافی دوستوں نے اسے پڑھا ہوگا ان کیلیے قندِ مکرر ہی سہی۔ ------------- یوسفی صاحب اردو مزاح کو ایک لمحے کے لیے عیسائیت کا فرقہ مان لیں تو یوسفی صاحب...
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری در حلقۂ فقیراں، قیصر چہ کار دارد؟ - شیخ فخرالدین عراقی کی ایک غزل

    در حلقۂ فقیراں، قیصر چہ کار دارد؟ در دستِ بحر نوشاں، ساغر چہ کار دارد؟ فقیروں کی مجلس میں قیصر (و کسریٰ، بادشاہوں) کا کیا کام، دریا نوشوں کے ہاتھ میں ساغر کا کیا کام۔ در راہِ عشق بازاں، زیں حرف ہا چہ خیزد؟ در مجلسِ خموشاں، منبر چہ کار دارد؟ عشاق کی راہ میں، یہ الفاظ سے کیا اٹھتے ہیں ( ان کو عقل...
  14. محمد وارث

    متفرقات فورم کا صحیح اور غلط استعمال

    السلام علیکم، اردو محفل کے اراکین اور قارئین کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہ رہا ہوں جسکا اظہار عنوان میں کر دیا ہے، کچھ تفصیل اسکی درج ذیل ہے: متفرقات فورم اس لیے بنایا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی ایسا "اچھوتا" یا "نادر" موضوع ہے جو کہ محفل کے دیگر فورمز میں پوسٹ نہیں ہو...
  15. محمد وارث

    پانچویں سالگرہ نتائج محفلِ ادب ایوارڈز 2010

    السلام علیکم جیسا کہ آپ احباب کے علم میں ہے کہ ہر سال محفل کی سالگرہ پر مختلف زمرہ جات، کیٹیگرییز اور موضوعات کے متعلق احباب کو اردو محفل فورم کی طرف سے ایوارڈز دیے جاتے ہیں اور عموماً یہ ایوارڈز رائے شماری کے نتیجے میں دیے جاتے ہیں اور اس سال کے ایوارڈز کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔ لیکن "محفلِ...
  16. محمد وارث

    ویڈیوز فورم - پوسٹ کرنے سے پہلے اسے دیکھ لیں۔

    السلام علیکم سب اراکین سے استدعا ہے کہ ویڈیوز فورم پر کوئی بھی ویڈیو پوسٹ کرنے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں - جو ویڈیو آپ شیئر کرنا چاہ رہے ہیں وہ دلچسپ، معلوماتی یا تفریحی ہونی چاہیئے (یا کم از کم آپ اسے ایسا سمجھتے ہوں) نیز آپ یہ بھی سمجھتے ہوں کہ یہ ویڈیو دیگر اراکین کیلیے مفید ثابت...
  17. محمد وارث

    میرزا یاس یگانہ عظیم آبادی

    یگانہ ایک قادر الکلام شاعر تھے لیکن جب وہ پچھلی صدی کے اوائل میں عظیم آباد سے ہجرت کر کے لکھنؤ آئے تو لکھنؤ والوں نے ان کی بالکل ہی قدر نہ کی۔ اس وقت لکھنؤ والے اپنے برے سے برے شاعر کو بھی باہر والے اچھے سے اچھے شاعر کے مقابلے میں زیادہ اہمیت دیتے تھے اور یگانہ چونکہ "باہر والے" تھے سو لکھنؤ...
  18. محمد وارث

    مجلسِ خدایانِ اقوامِ قدیم - جاوید نامہ از علامہ اقبال سے ایک اقتباس

    زندہ رود (علامہ اقبال) کا افلاک کا سفر پیر رومی کی معیت میں جاری ہے اور انکے ساتھ ساتھ ہمارا بھی۔ اس سے پہلے کی دو پوسٹس میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ فلکِ قمر پر علامہ نبوت کی چار تعلیمات (طواسین) دیکھتے ہیں اور وہیں علامہ نے "طاسینِ محمد (ص)" کے تحت حرمِ کعبہ میں ابوجہل کی روح کا نوحہ لکھا ہے۔ فلکِ...
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری دلے یا دلبرے، یا جاں و یا جاناں، نمی دانم - شیخ فخر الدین عراقی مع ترجمہ

    شیخ فخر الدین عراقی نامور صوفی شاعر تھے، انکے کچھ حالات اور ایک غزل پہلے لکھ چکا ہوں، انکی ایک اور خوبصورت غزل لکھ رہا ہوں۔ دلے یا دلبرے، یا جاں و یا جاناں، نمی دانم ہمہ ہستی تو ای فی الجملہ ایں و آں نمی دانم تُو دل ہے یا دلبر، تُو جان ہے یا جاناں، میں نہیں جانتا۔ ہر ہستی و ہر چیز تو تُو ہی...
  20. محمد وارث

    چند تازہ رباعیاں، بلاگ کے حوالے سے

    صریرِ خامۂ وارث کو اس "نقار خانے" میں دو سال ہو گئے، اسی حوالے سے کچھ رباعیاں کل شام سے ذہن میں گردش کر رہی تھیں سو "جیسی ہیں جہاں ہیں" کی بنیاد پر لکھ رہا ہوں۔ ان رباعیوں میں اگر آپ کو دل برداشتہ اور قلم برداشتہ نظر آؤں تو مجھے انسان سمجھ کر معاف فرما دیں کہ "پتھّر نہیں ہوں میں"، اور کیا لکھوں...
Top