افسانہ و ناول نگار اے حمید انتقال کر گئے۔

محمد وارث

لائبریرین
مشہور افسانہ و ناول نگار اور ادیب اے حمید (عبد الحمید) 28 اپریل 2011ء کو 83 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم 1928ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔

آپ کی معروف کتب میں "اردو شعر کی داستان" اور "اردو نثر کی داستان" وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے بچوں کیلیے بھی کئی ایک کتب لکھیں، فکشن میں آپ کی سیریز "عنبر، ناگ، ماریا" بچوں میں بہت مقبول ہوئی تھی۔ آپ کا لکھا ہوا ڈرامہ "عینک والا جن" بھی بچوں میں بہت مقبول ہوا تھا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آج اردو اپنے ایک نہایت قیمتی اثاثے سے محروم ہوگئی۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائیں۔ (آمین)
 
الف عین

لائبریرین
تعجب ہوا کہ اے حمید ادبِ اطفال کے لئے بھی مشہور تھے۔ میں ان کو محض رومانی ناول نگار کے طور پر جانتا تھا۔ بہر حال مرحوم اچھے ادیبوں میں تھے، اس لئے انتقال کا افسوس ہوا۔ ان للہ و انا الیہ راجعون۔
 
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے

میں بچپن میں عنبر ناگ ماریا کے بے شمار ناول پڑھ کر اے حمید کو بہت اونچے سنگھاسن پر بٹھایا کرتا تھا اور جب مجھے معلوم ہوا کہ ایک اے حمید بڑوں کے لیے افسانے اور ناول بھی لکھتا ہے تو میں اب تک یہ فیصلہ نہیں کر سکا تھا کہ یہ ایک ہی اے حمید ہے یا دو علیحدہ شخص۔

کیا لاجواب ادیب تھا جس نے ہر عمر کے قارئین کے لیے عمدہ ادب تخلیق کیا۔

میرا یہ افسوس روایتی نہیں جو بہت سے مواقع پر بہت سے لوگوں کے لیے کیا بلکہ اپنے ایک بہت ہی عزیز اور بچپن کے ہیرو کا ہے جس نے ایسی تفریح کا سامان فراہم کیا جس کا ذائقہ آج بھی ذہن میں محفوظ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 
Top