نتائج تلاش

  1. حسن محمود جماعتی

    مرے حسین تجھے سلام::: حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام

    جن کا جھولا فرشتے جھلاتے رہے لوریاں دے کے نوری سلاتے رہے جن پہ سفّاک خنجر چلاتے رہے جن کو کاندھوں پہ آقابٹھاتے رہے اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام کر لیا نوش جس نے شہادت کا جام جس کا نانا دو عالم کا مختار ہے جو جوانانِ جنّت کے سردار ہے جس کا سر دشت میں زیرِ تلوار ہے جو سراپائے محبوبِ غفّار...
  2. حسن محمود جماعتی

    سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی

    سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی اور کہانی چل سکتی تھی رانجھا غُنڈے لے آتا تو ہِیر کی شادی ٹَل سکتی تھی سَسّی کے بھی اُونٹ جو ہوتے تھَل میں کَیسے جل سکتی تھی مرزے نے ، کب سوچا تھا کہ صاحباں راز اُگَل سکتی تھی لیلی' کالی پڑھ لِکھ جاتی فیئر اینڈ لَولی مَل سکتی تھی جو پتھّر فرہاد نے توڑے جی ٹی...
  3. حسن محمود جماعتی

    اس اسمِ بے مثال کی رعنائیاں نہ پوچھ:::سبط علی صبا

    جاری ہے فیض شہر شریعت کے بابؑ سے لب خشک ہیں تو مانگ لے کوثرجنابؐ سے دنیائے بے ثبات کے دانش کدوں سے کیا حل مسئلوں کا پوچھ رسالت مآبؐ سے اس اسمِ بے مثال کی رعنائیاں نہ پوچھ گلشن مہک رہا ہے دمکتے گلاب سے گنجینہ علوم میں کوئی کمی نہیں وابستگی ہے شرط رسالت مآبؐ سے اہلِ قلم کا اس پہ درود و سلام ہو...
  4. حسن محمود جماعتی

    میں چپ رھا تو یہ زنجیر بول سکتی ھے

    سنے جو غور سے ، تحریر بول سکتی ھے تُو میرے غم سے مجھے میر بول سکتی ھے مِری زباں ،میرے پیروں کو باندھنے والو میں چپ رھا تو یہ زنجیر بول سکتی ھے تمھارے جھُوٹ پہ سن لو اگر نہ بولا میں میرے خمیر کی تعمیر بول سکتی ھے غریبِ شہر کی جاگیر اُسکے بچے ھیں امیرِ شہر یہ جاگیر...
  5. حسن محمود جماعتی

    چیں بر جبیں ہو:::باقی صدیقی

    چیں بر جبیں ہو کتنے حسیں ہو اتنی خموشی! گویا نہیں ہو وہ مہرباں ہیں کیونکر یقیں ہو دنیا سے کھیلو ناز آفریں ہو یہ بے حجابی پردہ نشیں ہو جیسا سنا تھا ویسے نہیں ہو سوچو تو باقی! سب کچھ تمہیں ہو ۔۔۔۔۔۔۔ باقی صدیقی
  6. حسن محمود جماعتی

    چلّ میلے نوں چلّئیے / لگی بنا:::کوک سٹوڈیو سیزن 9::: صنم ماروی|سائيں ظہور

    لالی میرے لال کی جت دیکھوں تت لال laali mere laal ki jit dekhoon tit laal Everywhere I turn, I see the brilliant colour of my beloved لالی دیکھن میں گئی laali dekhan main gayi I went to see that dazzling hue میں ہو گئی آپ ہی لال main ho gayi aap hi laal And myself got dyed in his blessed...
  7. حسن محمود جماعتی

    دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے::: صابر ظفر

    دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے اگرچہ بولتا کوئی نہیں ہے میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ھوں جہاں میرے سوا کوئی نہیں ہے رکوں تو منزلیں ہی منزلیں ہیں چلوں تو راستہ کوئی نہیں ہے کھلی ہیں کھڑکیاں ہر گھر کی لیکن گلی میں جھانکتا کوئی نہیں ہے کسی سے آشنا ایسا ہوا ہوں مجھے پہچانتا کوئی نہیں ہے...
  8. حسن محمود جماعتی

    دراصل ہو گیا ہے مِرا گھر مِرے خلاف:::قیصرؔ مسعود

    قیصرؔ نہیں غنِیم کا لشکر مِرے خلاف دراصل ہو گیا ہے مِرا گھر مِرے خلاف مجھ کو مخالفت کا ہر اِک سُو ہے سامنا جس دن سے ہو گیا ہے وہ کافِر مِرے خلاف باہر مِرے خلاف نہیں ہے کوئی مگر صد حیف ہو گیا مِرا اندر مِرے خلاف اِس شہر کی زمیں بھی موافق نہیں مِرے مٹی مِرے خلاف ہے، پتھر مِرے خلاف اب کون سی...
  9. حسن محمود جماعتی

    مبارکباد محمد تابش صدیقی کا محفل پر ایک سال مکمل

    محمد تابش صدیقی بھائی کو محفل پر ایک سال بخیر و عافیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں. دعا ہے رب العزت آپ کی زندگی یوں ہی پر رونق رکھے. ہنستے مسکراتے کھلکھلاتے(کھانا کھلاتے) خوش و آباد رہیں....
  10. حسن محمود جماعتی

    ایک زمین میں سات غزلیں ::::1 زمین میں 7 غزلیں:::

    تمناؤں میں الجھایا گیا ہوں کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں دلِ مضطر سے پوچھ اے رونقِ بزم میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں لحد میں کیوں نہ جاؤں منہ چھپائے بھری محفل سے اٹھوایا گیا ہوں ہوں اس کوچے کے ہر ذرے سے آگاہ ادھر سے مدتوں آیا گیا ہوں سویرا ہے بہت اے شورِ محشر ابھی بے کار اٹھوایا گیا ہوں قدم...
  11. حسن محمود جماعتی

    خاکی بندہ:::کوک سٹوڈیو سیزن 9::::احمد جہانزیب|عمیر جسوال

    خاکی بندہ (خاک کا آدمی) khaaki bandah A mere human made of clay کردا پھرے خدائی (کرتا پھرے ہے خدائی) karda phire khudaayi Goes around acting as if he’s as invincible as God لو لا بیٹھا دنیا نال (لو لگا بیٹھا ہے دنیا سے) lau la baiṭha dunya naal He’s lost himself completely to this ephemeral...
  12. حسن محمود جماعتی

    رضا سچی بات سکھاتے یہ ہیں

    ⁠⁠سچی بات سکھاتے یہ ہیں سیدھی راہ چلاتے یہ ہیں اپنی بنی ھم آپ بگاڑیں کون بنائے بناتے یہ ہیں لاکھ بلائیں کروڑوں دشمن کون بچائے؟ بچاتے یہ ہیں اپنے بھرم سے ہم ہلکوں کا پلہ بھاری بناتے یہ ہیں ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا پیتے ھم ھیں پلاتے یہ ہیں نزعِ روح میں...
  13. حسن محمود جماعتی

    کتے کی ٹانگیں

    میں جب آٹھویں جماعت میں تھا تو برادر کبیر نے ایک مقولہ سنایا تھا، کیوں سنایا تھا؟ یاد نہیں۔ مقولہ کچھ یوں تھا (غلطی پر معذرت پرانی بات ہے)۔ اصل اشارہ، کمثل سوٹا (س بالزبر) آج کیوں لکھا ہے یہ بھی نہیں معلوم۔ اس بار جب گھر گیا، قبلہ والد محترم سے سیاسی موضوعات پر گفتگو جاری تھی۔ احمق کا لفظ سن کر...
  14. حسن محمود جماعتی

    یہی چنار یہی جھیل کا کنارہ تھا:::مقبول عامر

    یہی چنار یہی جھیل کا کنارا تھا یہیں کسی نے مرے ساتھ دن گزارا تھا نظر میں نقش ہے صبح سفر کی ویرانی بس ایک میں تھا اور اک صبح کا ستارا تھا مرے خلاف گواہی میں پیش پیش رہا وہ شخص جس نے مجھے جرم پر ابھارا تھا خراج دیتا چلا آرہا ہوں آج تلک میں ایک روز زمانے سے جنگ ہارا تھا مجھے خود اپنی نہیں اس کی...
  15. حسن محمود جماعتی

    ضبط لازم ہے کہ ماحول ابھی

    ایک بہت مشفق اور ہر دل عزیز استاد محترم کے ساتھ نشت میں گفتگو کا ایک حصہ، "سر! ہم سے تو ضبط نہیں ہوتا، ہم تو برملا اظہار کردیتے ہیں ہمارا تعلق ہے ان سے اور ہم تو دفاع میں اچھی خاصی بحث پر آجاتے ہیں۔ سر! آپ تو اس ادارے کے پڑھے ہوئے ہیں، وہاں استاد بھی رہ چکے ہیں، آپ کے حلقۂ احباب میں آپ کی اس...
  16. حسن محمود جماعتی

    خود داری::::ملازمتی تفصیل

    دفتر میں ملازم اپنے صاحب سے۔۔۔۔۔ "سر میری ملازمتی تفصیل میں کہیں بھی نہیں لکھا ہوا، میری ملازمانہ ذمہ داریوں میں آپ کی چاپلوسی اور خوشامد کرنا بھی شامل ہے۔ اور نہ ہی مجھے اس کے پیسے ملتے ہیں۔ یہ اگر بہت ضروری ہے تو میری ملازمتی تفصیل پر نظر ثانی فرما کر تدوین کرا دیں، لیکن سر اس اضافی کام پر...
  17. حسن محمود جماعتی

    صفائے شیشۂ من، لا الہ' الا ھو:::اصلاح کے لیے

    صفائے شیشۂ من، لا الہ' الا ھو لگی ہے دل کی لگن، لا الہ' الا ھو کھلے یہ آنکھ تو کھلتے ہی ایک نور سحر یہ نور کی ہے اٹھن، لا الہ' الا ھو نگاہ شیخ نگاہوں میں ہاتھ ہاتھوں میں کھلی زباں تو سخن، لا الہ' الا ھو چڑھا ہے "احسن تقویم" کا یہ پہناوا ڈلا ہے اس میں بدن، لا الہ' الا ھو کثیف روح و بدن...
  18. حسن محمود جماعتی

    بہت بے آبرو ہو کے میں وچ بازار دے نچاں:::: می رقصم

    پتا نئیں کیوں میں ویکھنڑ ویلے اپڑیں یار دے نچاں پرے او مان ہے مینوں میں اگے یار دے نچاں تو نغمہ جد شروع کردا میں اوسے ویلے نچ پینداں تو جس رنگ وی نچاوندہ ایں میں بدلے یار دے نچاں تو او قاتل تماشے لئی لہو میرا وہاوندہ ایں میں او زخمی ہاں جو نیچے تیری تلوار دے نچاں ذرہ آ ویکھ محبوبا کہ...
  19. حسن محمود جماعتی

    صبر و تحمل سیکھنے کا ایک گر

    شاید یہ بات کسی کو پر مزاح لگے لیکن اپنا تجربہ رہا ہے۔ ہماری عمر کی نسل بہت زیادہ جذباتی واقع ہوئی ہے۔ وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں۔ ہم فیصلہ کرنے میں، بات کرنے میں، رائے دینے میں، تصحیح کرنے میں۔۔۔الغرض معاشرتی اعتبار سے ہم جذباتی اور شدت پسند ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں محفل میں کئی مواقع پر دیکھنے کا...
  20. حسن محمود جماعتی

    کبھی جب اجنبی تھے ہم

    چلو مل بیٹھ کے پھرسے انہی لمحوں، انہی اوقات کو دہراتے ہیں پھر سے کہ جب "تم، تم تھے" ابھی تک بیچ میں دیوار سی اک حد سی قائم تھی ابھی تک اجنبی تھے ہم ابھی تکرار سے، اقرارکی باتیں نہیں کی تھیں چلی ایسی ہوا کہ پھر گھٹا اک چھا گئی دل پہ دلوں کے موسموں میں اک تغیر آگیا پھر جب بہاریں ہر طرف محسوس ہوتی...
Top