1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی

حسن محمود جماعتی نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 29, 2016

  1. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی
    اور کہانی چل سکتی تھی

    رانجھا غُنڈے لے آتا تو
    ہِیر کی شادی ٹَل سکتی تھی

    سَسّی کے بھی اُونٹ جو ہوتے
    تھَل میں کَیسے جل سکتی تھی

    مرزے نے ، کب سوچا تھا کہ
    صاحباں راز اُگَل سکتی تھی

    لیلی' کالی پڑھ لِکھ جاتی
    فیئر اینڈ لَولی مَل سکتی تھی

    جو پتھّر فرہاد نے توڑے
    جی ٹی روڈ نکل سکتی تھی

    انٹرنیٹ پہلے جو ہوتا
    ہِجر کی رات بھی ڈھَل سکتی تھی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خوب ہے۔۔۔۔
    ہجر کی راتیں بھی کبھی ڈھلیں ہیں !
     
    • متفق متفق × 1
  3. ٹرومین

    ٹرومین محفلین

    مراسلے:
    379
    بہت اعلی مزہ آگیا
    :laughing::laughing::laughing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی... شادی کے وقت.... یا پھر آج کل کے عشاق کا نقشہ کھینچا گیا ہے.....
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ واہ واہ کمال ۔۔۔مزہ آ گیا ۔۔ زبردست
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی محفلین

    مراسلے:
    3,357
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت ہی اعلی ۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ برادرم۔
     
  8. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    عنایت آپکی شاہ جی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,617
    سارے عاشوق اور معشوقاؤں کی صحیح بجائی ہے بھائی نے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. قیصر خلیل

    قیصر خلیل محفلین

    مراسلے:
    23
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    اچھا مزاحیہ کلام ہے۔ شاعر کا نام نہیں لکھا۔
     
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,725
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شاعر کا نام معلوم ہونے پر لکھ دیا جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر