کتے کی ٹانگیں

میں جب آٹھویں جماعت میں تھا تو برادر کبیر نے ایک مقولہ سنایا تھا، کیوں سنایا تھا؟ یاد نہیں۔ مقولہ کچھ یوں تھا (غلطی پر معذرت پرانی بات ہے)۔

اصل اشارہ، کمثل سوٹا (س بالزبر)

آج کیوں لکھا ہے یہ بھی نہیں معلوم۔
اس بار جب گھر گیا، قبلہ والد محترم سے سیاسی موضوعات پر گفتگو جاری تھی۔ احمق کا لفظ سن کر فرمانے لگے اس پر ایک کہانی یاد آگئی ہے کہ؛
"ایک دن ایک چیتا اور گدھا بیٹھے گپ لگا رہے تھے کہ دوران گفتگو بات کتے کی ٹانگوں پر جا پہنچی۔
چیتا کہے کتے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں، گدھا کہے نہیں دو ہوتی ہیں۔ بات بحث تک جا پہنچی۔ دلائل دیے جانے لگے۔ اس پوری بحث میں دن نکل گیا۔ آخر دونوں نے فیصلہ کیا کسی سیانے سے جا کر پوچھتے ہیں۔
دونوں جنگل کے بادشاہ ببر شیر کے پاس جا پہنچے، کہ حضور آپ جنگل کے بادشاہ ہیں اور بزرگ بھی تو اس معاملے میں ارشاد فرمائیں۔ قبلہ ببر شیر صاحب نے پوری کاروائی سنی اور آخر میں فیصلہ سنایا، کہ چیتے کو 6 ماہ قید با مشقت کی سزا دی جاتی ہے۔
چیتے کی چیخیں نکل گئیں۔ "حضور دھیان کریں آپ تو عقل مند ہیں کیا آپ نہیں جانتے کتے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔ انصاف فرمائيں عالی جاہ!" ببر شیر فرمانے لگے "انصاف کا تقاضا ہے تمہیں ہی سزا ملنے چاہیے۔
1۔ تم جانتے ہو کہ کتے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں تم نے اس بات پر بحث کی۔
2۔ پھر جانتے ہوئے اس بحث میں پورا دن ضائع کیا۔
3۔ اور سب سے سنگین بات یہ کہ تم نے گدھے سے بحث کی۔ وہ بھی اس بات پر کتے کی ٹانگیں کتنی ہوتی ہیں۔"

اسی محفل پر کہیں پڑھا تھا۔۔۔

"کسی احمق سے بحث نہ کریں، وہ آپ کی قابلیت کو اپنی سطح تک لائے گا اور پھر پورے ”تجربے“ کے ساتھ آپ کی پٹائی کرے گا۔ "

قرآن کہتا ہے:

وَعِبَادُ الرَّحْمَٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا (63) (الفرقان)
 
ماہی احمد

لائبریرین
بالکل درست فرمایا... ویسے بھی بزرگ ایسے موقعوں پر "جواب جاہلاں باشد خموشی" کا درس دیتے ہیں :)
میں نے بھی یہ واقعہ کہیں پڑھ رکھا ہے مگر کردار مختلف تھے. :)
 
فاخر رضا

محفلین
میں جب آٹھویں جماعت میں تھا تو برادر کبیر نے ایک مقولہ سنایا تھا، کیوں سنایا تھا؟ یاد نہیں۔ مقولہ کچھ یوں تھا (غلطی پر معذرت پرانی بات ہے)۔

اصل اشارہ، کمثل سوٹا (س بالزبر)

آج کیوں لکھا ہے یہ بھی نہیں معلوم۔
اس بار جب گھر گیا، قبلہ والد محترم سے سیاسی موضوعات پر گفتگو جاری تھی۔ احمق کا لفظ سن کر فرمانے لگے اس پر ایک کہانی یاد آگئی ہے کہ؛
"ایک دن ایک چیتا اور گدھا بیٹھے گپ لگا رہے تھے کہ دوران گفتگو بات کتے کی ٹانگوں پر جا پہنچی۔
چیتا کہے کتے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں، گدھا کہے نہیں دو ہوتی ہیں۔ بات بحث تک جا پہنچی۔ دلائل دیے جانے لگے۔ اس پوری بحث میں دن نکل گیا۔ آخر دونوں نے فیصلہ کیا کسی سیانے سے جا کر پوچھتے ہیں۔
دونوں جنگل کے بادشاہ ببر شیر کے پاس جا پہنچے، کہ حضور آپ جنگل کے بادشاہ ہیں اور بزرگ بھی تو اس معاملے میں ارشاد فرمائیں۔ قبلہ ببر شیر صاحب نے پوری کاروائی سنی اور آخر میں فیصلہ سنایا، کہ چیتے کو 6 ماہ قید با مشقت کی سزا دی جاتی ہے۔
چیتے کی چیخیں نکل گئیں۔ "حضور دھیان کریں آپ تو عقل مند ہیں کیا آپ نہیں جانتے کتے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔ انصاف فرمائيں عالی جاہ!" ببر شیر فرمانے لگے "انصاف کا تقاضا ہے تمہیں ہی سزا ملنے چاہیے۔
1۔ تم جانتے ہو کہ کتے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں تم نے اس بات پر بحث کی۔
2۔ پھر جانتے ہوئے اس بحث میں پورا دن ضائع کیا۔
3۔ اور سب سے سنگین بات یہ کہ تم نے گدھے سے بحث کی۔ وہ بھی اس بات پر کتے کی ٹانگیں کتنی ہوتی ہیں۔"

اسی محفل پر کہیں پڑھا تھا۔۔۔

"کسی احمق سے بحث نہ کریں، وہ آپ کی قابلیت کو اپنی سطح تک لائے گا اور پھر پورے ”تجربے“ کے ساتھ آپ کی پٹائی کرے گا۔ "

قرآن کہتا ہے:

وَعِبَادُ الرَّحْمَٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا (63) (الفرقان)
سلام. قرآن مجید کے آگے سر خم ہے. جب آیت آجاتی ہے تو پھر خدا کا حکم آجاتا ہے. کہ
جب قرآن کی تلاوت کی جائے تو خاموش رہو.
تذکر کا شکریہ
ویسے اس آیت سے لیکر آخر تک سورہ فرقان ایک مکمل کوڈ آف لائف دیتا ہے. اس پر میں نے ایک کتاب پڑھی ہے.
عبادالرحمان کے اوصاف.
ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے
darusthaqalain.com
اگر وقت ملے تو ضرور دیکھئے گا
 
نایاب

لائبریرین
کتے کی چار ٹانگوں پہ بات ہو یا آسمان کا رنگ نیلا ہونے کی بحث ۔
سب سے عجب یہ ہے کہ اس کہانی کو قران پاک کی سچی آیت سے تقویت دی جاتی ہے
"اور رحمنٰ کے بندے وہ ہیں جو زمین پردبے پاؤں چلتے ہیں اورجب ان سے بے سمجھ لوگ بات کریں تو کہتے ہیں سلام ہے۔"
چیتے کو رحمان کا بندہ اور گدھے کو جاہل قرار دیا جا رہا ہے ۔
جب کہ چیتے اور گدھے کی گفتگو صرف معلومات کے لیئے ہے ۔ عین ممکن ہے کہ گدھے نے جس کتے کو دیکھ رکھا ہو ۔
اس کی دو ٹانگیں ضائع ہو چکی ہوں ۔ یا اس پل کتا اپنی دو ٹانگوں پر کھڑا ہو ۔
اب چاہے کوئی مجھے " گدھا " کہے یا پھر " احمق "
لیکن صرف اس سوال جواب چاہتا ہوں کہ " گدھا " کیوں کر کسی "احمق " کی مثال ہے ۔ ؟
مجھے یقین ہے کہ جواب ملے گا ۔
"کسی احمق سے بحث نہ کریں، وہ آپ کی قابلیت کو اپنی سطح تک لائے گا اور پھر پورے ”تجربے“ کے ساتھ آپ کی پٹائی کرے گا۔ "
اک احمق آپ سے بحث شروع کر بیٹھا ہے ۔ اب دیکھیں کہاں تک پہنچے ۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
قبلہ بہت خوب، کیا منطقی اور فلسفیانہ اور معصومانہ انداز میں تجزیہ بھی دیا اور سوال بھی۔۔۔۔ خیر باقی باتوں کے جوابات بھی ہیں لیکن منطق فلسفہ اور اردو اتنی اچھی نہیں کہ اس پر لکھا جائے۔۔۔۔۔۔
لیکن صرف اس سوال جواب چاہتا ہوں کہ " گدھا " کیوں کر کسی "احمق " کی مثال ہے ۔ ؟
فقیر اپنی رائے پیش کیے دیتا ہے، اگر واقعتا گدھا احمق ہو بھی تو بھی مجھ سے کم ہی ہوگا، اور ہمیں تو گدھا ویسے بھی چہرے سے معصوم و مظلوم لگتا ہے۔ اور گدھے سے الفت یوں بھی ہے کہ میری سرکار کی سواری یافور مبارک ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔
اب وہ تاریخی حوالہ تو فقیر نے پڑھا ہے نا سنا جس کے تحت گدھا حماقت کا استعارہ ٹھہرا۔۔۔۔۔ اتنا عرض ہے کہ گدھا یونہی حماقت کا استعارہ ہے جیسے چاند حسن و خوبصورتی کا، پھول نزاکت کا، بہار خوشی و وصال کا اور خزاں ہجر کا۔۔۔۔۔ اب جس کسی نے بھی یہ استعارے بنائے ہیں سوال اس سے کیا جائے میاں "کیونکر"۔۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
اتنا عرض ہے کہ گدھا یونہی حماقت کا استعارہ ہے
مشکل تو وہی رہی میرے محترم بھائی
چاند چاہے پہلی کا ہو یا چودھویں کا ۔ گھٹ رہا ہو یا بڑھ رہا ہو ۔
پھول کھل رہا ہو یا بکھر رہا ہو ۔۔۔۔۔
بہار شباب پر ہو یا جانے کو ہو۔۔
خزاں کی رت آ رہی ہو یا اپنا ڈیرہ جما چکی ہو ۔
ان سب سے ابھرے مناظر آنکھ سے گزر کیفیات سے ملاپ کرتے "سکون یا بے سکونی " کا سبب بنتے ہیں ۔
مگر " گدھا " کیوں یونہی حماقت کا استعارہ ہو ۔ ؟

قبلہ یہی عرض کی ہے کہ یہ بات فقط گدھے تک نہ رکھیں۔۔۔۔۔ ان باقی اشیاء پر بھی اطلاق کرتے ہوئے سوال اٹھائیں کہ اس کا جواب میرے پاس بھی نہیں ہے۔ بس پیمانہ ایک ہی رکھ کرناپیے گا۔
 
فاخر رضا

محفلین
ایک آدمی گدھا تھا، اس سے جب کوئی پوچھتا کی دس کا ایک نوٹ لو گے یا ایک روپے کے دو سکے. وہ پھٹ سے کہتا، مگر ایک نوٹ کیوں لوں. میں تو دو سکے لوں گا. اسی گدھے پن میں لوگ اسے آفر کرتے رہتے اور وہ دو دو روپے بٹورتا رہتا. بنیادی طور پر جسے ہم گدھا سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ ہمیں گدھا بنا رہا ہوتا ہے. اور پھر آخر میں سزا چیتے کو بھگتنی پڑتی ہے. شاید آپ کی کچھ تشفی ہوئی ہوگی
 
:applause::applause::applause::thumbsup::thumbsup:
 
نایاب

لائبریرین
ایک آدمی گدھا تھا،
میرے محترم بھائی
یہ کیا " آدمی " گدھا بنا دیا ۔
اللہ سوہنے نے جسے آدمی کیا آپ نے جانور بنا دیا ۔۔۔۔
آپ نے یہ کیسے کیا ۔۔؟
بنیادی طور پر جسے ہم گدھا سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ ہمیں گدھا بنا رہا ہوتا ہے.
سو کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم کسی کو گدھا سمجھنے کی بجائے انسان ہی سمجھیں تاکہ وہ ہمیں انسان ہی بنائے ۔
ویسے یہ بنیاد کس منطق پر قائم ہوئی ہے ۔۔۔۔۔؟
شاید آپ کی کچھ تشفی ہوئی ہوگی
اب جانے یہ تشفی کی نوعیت کیا ہے ۔ ؟
بہت دعائیں
 
فاخر رضا

محفلین
میرے محترم بھائی
یہ کیا " آدمی " گدھا بنا دیا ۔
اللہ سوہنے نے جسے آدمی کیا آپ نے جانور بنا دیا ۔۔۔۔
آپ نے یہ کیسے کیا ۔۔؟

سو کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم کسی کو گدھا سمجھنے کی بجائے انسان ہی سمجھیں تاکہ وہ ہمیں انسان ہی بنائے ۔
ویسے یہ بنیاد کس منطق پر قائم ہوئی ہے ۔۔۔۔۔؟

اب جانے یہ تشفی کی نوعیت کیا ہے ۔ ؟
بہت دعائیں
سلام
ساری باتوں کے بعد جو آپ یہ لکھتے ہیں، بہت دعائیں اس کے بعدکیالکھوں۔اسقدر اپنا پن محسوس ہوتا ہے کہ مت پوچھیئے۔ میں جس ملک میں اس وقت ہوں وہاں گدھا عقل مندی کی علامت ہے اور گدھوں کے حقوق کے علمبرداروں کو میری باتیں بری لگتی ہیں۔لہذاڈر کے مارے مزید کچھ نہیں لکھوںگا۔ بس آپ کی دعاؤں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
بس اک اللہ سچے کا ڈر سچ ہے ۔ جو کسی پر ظلم وزیادتی نہیں کرتا ۔
مجھے تو گدھا معصومیت سادگی اور محنت کی علامت محسوس ہوتا ہے ۔
آپ " گدھوں " بارے کھلے دل لکھیں ۔
گپ شپ کی لڑی ہے چلتی رہے ۔
اپنے محترم حسن محمود جماعتی بھائی نےبھی " تالی مار جپھی ڈال " یہی کہا ہے ۔
اللہ سوہنا سدا آپ کو اپنی امان میں رکھتے آپ کی راہوں کو آسان فرمائے آمین
ڈھیروں دعائیں
 
بغیر کسی جارحیت کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک شخص آیا کہنے لگا حضرت موسی علیہ السلام کی نانی کا کیا نام تھا؟ آپ نے فرمایا "وضو کے چار فرض ہیں۔" اس نے پھر پوچھا، موسی علیہ السلام کی نانی کا کیا نام تھا؟ آپ نے فرمایا "وضو کے چار فرض ہیں۔" حضرت طیش میں آگئے، میں پوچھتا ہوں، موسی علیہ السلام کی نانی کا کیا نام ہے آپ کہتے ہیں وضو کے چار فرض ہیں۔
امام صاحب نے فرمایا، "کل تم سے پہلا سوال نماز سے متعلق ہونا ہے اور نماز کے لیے طہارت ضروری ہے جو وضو سے حاصل ہوتی ہے۔ اور وضو کے چار فرض ہیں۔ کسی نے یہ نہیں پوچھنا کے موسی علیہ السلام کی نانی کا کیا نام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔"
سلامت رہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
Top