آج کے دن ایک اور میچ بھی توجہ کا طالب ہے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔
ماہرِ سری لنکیات عبداللہ محمد اس میچ کی اہمیت (اور اپنی کیفیت وغیرہ) پہ بھی وقتاََ فوقتاََ روشنی ڈالتے رہیں گے۔
کیا زیست کی بنیاد فسانوں پہ رہے گی
یہ دھند سی اب کتنے زمانوں پہ رہے گی
ہر ایک مکیں جائے اماں ڈھونڈ رہا ہے
کب تک یہ کڑی دھوپ مکانوں پہ رہے گی
ہر سنگِ سیہ دل کو جلا دے گی مری آنکھ
سورج کی کرن بن کے چٹانوں پہ رہے گی
ہر شہر میں ہر دشت میں زر آن بسا ہے
اب زندگی جنگل میں مچانوں پہ رہے گی
محنت کا...
انتظار کا سر سے جب عذاب اترے گا
زر نگار چہرے سے ہر نقاب اترے گا
زرد خشک موسم میں حوصلے جواں رکھنا
آسمان سے پانی بے حساب اترے گا
لازوال خوشبو سے دل کی بزم مہکے گی
آرزو کی ٹہنی سے جب گلاب اترے گا
برق و باد میں ہم نے اپنے گھر بسائے ہیں
ہم پہ اب خلاؤں سے کیا عذاب اترے گا
چاندنی بچھی ہو گی شب...
وہ محفلیں، وہ مصر کے بازار کیا ہوئے
اے شہرِِ دل! ترے در و دیوار کیا ہوئے
ڈسنے لگی ہیں ہم کو زمانے کی رونقیں
ہم جرمِ عاشقی کے سزاوار کیا ہوئے
اتنی گریز پا تو نہ تھی عمرِ دوستی
اے خندہء خفی ترے اقرار کیا ہوئے
پھولوں نے بڑھ کے پاؤں میں زنجیر ڈال دی
وارفتگی میں مائلِ گلزار کیا ہوئے
جن کا جمال...
درد کو لذت ملی، زخموں کو گہرائی ملی
عشق کی محفل میں یوں ہم کو پذیرائی ملی
وحشتِ دل کا تو شاید سوچ لیتے کچھ علاج
آرزو تو دل سے بڑھ کر ہم کو سودائی ملی
بے مروت موسموں کا کرب نازل ہو گیا
جب بھی پھولوں سے ہمیں بوئے شناسائی ملی
رازِ دل اپنی زباں پر تو کبھی آیا نہ تھا
جب ملی تیرے حوالے سے ہی...
اس لڑی کا مقصد فقط اتنا ہے کہ ایک دوسرے کے تجربات، معلومات اور خیالات سے استفادہ کیا جا سکے۔
تو سوال فقط اتنا ہے کہ
آپ گاڑی میں کونسا لبریکنٹ آئل استعمال کرتے ہیں؟
اضافی بات یہ بھی کہ وہ لبریکنٹ آئل ہی کیوں استعمال کرتے ہیں اور کتنے عرصے یا مائیلج کے بعد آئل تبدیل کرواتے ہیں؟
میرے خیال سے تمام سیریز کے لئے ایک ہی لڑی کافی رہے گی۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ بنگلہ دیش کی پہلی اننگز جاری ہے جس میں ابھی تک 593 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
بنگلہ دیش کے قابلِ فخر آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کل بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں سب سے بڑا سکور 217 بنایا۔
السلام علیکم
محفل کے روحِ رواں جناب زیک بھائی کے 25000 مراسلے مکمل ہونے پر ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور ساتھ میں یہ دعا بھی کہ یونہی محفل کی رونقوں میں شراکت فرماتے رہیں اور اپنی گراں قدر معلومات سے ہمارے علم میں بھی اضافہ کرتے رہیں۔
شیو کے لئے کتنے بلیڈ والے ریزر کے بارے میں تو ایک سروے چل ہی رہا ہے۔ ہمارے ذہن میں بھی ایک سوال سمایا ہے کہ کیوں نہ ایک سروے ریزر کے عرصہ استعمال کے بارے میں بھی شروع کیا جائے۔
تو سب احباب سے گزارش ہے کہ اپنی اپنی رائے سے نواز کر لڑی کو رونق بخشیں۔ کہ ایک ریزر کو کتنا عرصہ چلانا پسند کرتے ہیں۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
چند روز قبل پوٹھوہار کے علاقے کی سیاحت کا موقع ملا، جس کے دوران وادیء سون کی جھیلوں، سکیسر ٹاپ، کلرکہار، کٹاس راج ٹیمپل اور کھیوڑہ سالٹ مائنز تک کا علاقہ کور کیا۔
سفر کی تفصیل کچھ یوں رہی
پہلا دن: براستہ کلر کہار وادیء سون کو روانگی۔ جابہ موڑ سے وادیء سون میں اینٹری،...
گزشتہ دو دن سے اخبارات اور ٹی وی وغیرہ سے کچھ پیشِ خدمت ہے۔ کم از کم میرے لئے اس میں کچھ حیرانی کی بات نہیں کہ یہ سب حسبِ توقع، حسبِ مزاج، حسبِ روایت وغیرہ ہے۔
کل کے روزنامہ جنگ سے
دوسرا ٹیسٹ میچ ہملٹن میں شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔ اس ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق شریک نہیں ہیں تو کپتانی کی ذمہ داری اظہر علی کے پاس ہو گی۔
یاد رہے کہ پہلا میچ پاکستان ہار چکا ہے۔
کچھ دن قبل انٹرنیٹ پہ ایک تصویر دیکھی، جس کو دیکھ کر کیفی اعظمی کی ایک مختصر نظم یاد آ گئی۔ دونوں پیشِ خدمت ہیں۔
پہلے تصویر اور پھر نظم
مشورے از کیفی اعظمی
پیری:۔
یہ آندھی، یہ طوفان، یہ تیز دھارے
کڑکتے تماشے، گرجتے نظارے
اندھیری فضا سانس لیتا سمندر
نہ ہمراہ مشعل، نہ گردوں پہ تارے
مسافر...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مستنصر حسین تارڑ نے اپنی کتاب یاک سرائے میں کرمبر جھیل کا سفرنامہ تحریر کیا ہے۔ اس میں لکھتے ہیں کہ ایک سفر کے دوران گلگت میں اپنے گائیڈ یا میزبان کے پاس کرمبر کی تصویر دیکھی اور اس جھیل کے عشق میں ایسا گرفتار ہوئے کہ آخر اس کا ٹریک کر کے ہی دم لیا۔
بخدا ہم نے بھی انٹرنیٹ...
ترسم کہ اشک درِ غم ما بردہ در شود
ویں رازِ سر بمہر بعالم سمر شود
مجھے خوف ہے کہ آنسو میرے غم کی پرورش کریں گے، اور یہ سر بستہ راز دنیا میں قصہ بن جائے گا۔
گویند سنگ لعل شود در مقامِ صبر
آرے شود و لیک بخونِ جگرشود
کہتے ہیں کہ صبر کے مقام میں پتھر لعل بن جاتا ہے، ہاں ہو جاتا ہے لیکن جگر کے خون...
جنگ کوئی شطرنج کی بازی نہیں ہوتی۔ کرکٹ نہیں جس میں فاتح کو ورلڈکپ مل جائے۔ ٹینس کا میچ نہیں جس میں ومبلڈن کا چیمپیئن وہ کہلائے جو اپنے حریف کو ہرا دے۔ جنگ صرف جنگ ہوتی ہے۔ جنگ صرف تباہی اور خرابی لاتی ہے۔ اس کے لئے بھی جو سمجھتا ہے کہ وہ جیت گیا اور ہارنے والے کے لئے بھی۔ جنگ نفرت سے پھوٹنے والا...
آج کل کے سمارٹ فونز میں ہارڈ ویئر اور سوفٹ ویئر کے بے شمار فیچر پائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ موبائل فون خریدتے وقت اپنی منشا یا ضرورت کے مطابق کچھ فیچرز کو ترجیحاً ملحوظ رکھتے ہیں۔ وقت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ترجیح کی یہ ترتیب بھی تبدیل ہوتی جاتی ہے۔ جیسے کسی دور میں میرے خیال میں موبائل میں...