بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سوات کو ہم نے آخری بار سنہ 2000 میں زمانہِ طالبعلمی میں دیکھا تھا۔ اس سال جون کے بالکل آغاز میں ہم پھر سے عازمِ سوات ہوئے۔ چار دن کے اس ٹرپ میں کالام سے پہلے پہلے بے تحاشا گرمی کھائی۔ البتہ کالام میں موسم شاندار اور خوشگوار تھا۔ کالام کے علاوہ مہوڈنڈ جھیل کی سیر بھی کی...
ویسے تو یہ دونوں الگ الگ سیریز شمار کی جانی چاہییں، تاہم الگ لڑی کا خرچہ بچاتے ہوئے ہم ان دونوں کو ایک ہی لڑی میں سموئے دیتے ہیں۔
سری لنکا نے آئرلینڈ کے ساتھ دو ون ڈے میچ کھیلنا تھے۔ جن میں سے پہلا میچ سری لنکا نے بآسانی جیت لیا تھا، اور دوسرا میچ آج جاری ہے۔
اس کے بعد انگلینڈ کے ساتھ پانچ ون ڈے...
پاکستان میں بہت سی خوبصورت اور دلفریب جھیلیں پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے کچھ تو بہت مشہور ہیں، جیسے جھیل سیف الملوک، راول جھیل، کلرکہار جھیل وغیرہ، لیکن بہت سی جھیلیں ایسی بھی ہیں جن کا بمشکل کسی نے نام ہی سنا ہو گا جیسے سپن خوڑ جھیل، چٹاکٹا جھیل، سمبک سر جھیل وغیرہ۔
اس لڑی میں ہم پاکستان کی مختلف...
اس لڑی میں دلچسپ اور معلوماتی تصاویر شیئر کی جا سکتی ہیں۔ تصاویر کسی بھی قسم کی ہو سکتی ہیں جیسے تاریخی، مثبت، مزاحیہ، حیران کن، حالاتِ حاضرہ وغیرہ وغیرہ
پہلی تصویر یہ رہی
موٹروے پولیس کے اہلکار ایک بزرگ شہری کی مدد کرتے ہوئے۔ ایک اہلکار پنکچر شدہ ٹائر تبدیل کر رہا ہے، جبکہ دوسرا اہلکار بزرگ...
آج یعنی 19 مئی سے سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز انگلینڈ میں شروع ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ سابقہ تمام سیریز کی طرح یہ سیریز بھی دلچسپ ثابت ہو گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گا۔
عبداللہ محمد صاحب! آپ کی ماہرانہ رائے کیا کہتی ہے اس سیریز کے بارے میں؟
دو اسلام از ڈاکٹر غلام جیلانی برق ۔ 1
کچھ عرصہ قبل جارج آرویل جیسے نابغہ روزگار اور جینئس مصنف کی کتاب "اینیمل فارم" پڑھتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ کیا اس طرح کا کوئی جینئس ہمارے ہاں بھی پیدا ہوا ہو گا۔ کافی غور کیا، لیکن کوئی خاص نام ذہن میں نہ آیا۔ پھر ایک دن ڈاکٹر غلام جیلانی برق کی کتاب دو...
تحریر از علی عمران سید
ماخذ
دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ کے ممکنہ 35 کھلاڑیوں کا اعلان آج (2 مئی ) کچھ دیر پہلے ہوا ہے . میرے پسندیدہ کھلاڑی انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر یہ پہلی ٹیم سلیکشن ہے .
تفصیلات بتاتے ہوے جب انضمام نے بتایا کہ دو تجربہ کار کھلاڑی صرف خراب ڈسپلن کی بنیاد پر ڈراپ کر...
محترم احباب السلام علیکم
ہمارے ایک دوست کا قولِ زریں ہے کہ ہر سال کم ازکم ایک نئی جگہ ضرور دیکھنی چاہئے۔
دنیا بھر میں تو سیروسیاحت کے بے شمار مواقع میسر ہیں، لیکن پاکستان میں عمومی طور پہ سیروسیاحت کے لئے پہاڑی علاقوں میں ہی جانے کا رواج ہے اور وہ بھی گرمیوں کے موسم میں۔
سو ایک بار پھر گرمیوں کا...
السلام علیکم
اے آر وائے کا یہ پروگرام شاید تین یا چار سال قبل آیا تھا۔ اپنی نوعیت کا انوکھا اور اچھوتا پروگرام لگا۔ اس میں سرِعام کے نام سے پروگرام کرنے والی ٹیم نے مختلف مشاہیر اور نامی گرامی شخصیات کی قبروں یا مزاروں کے مقامات پہ جا کے ان کی موجودہ حالت و کیفیت کو بیان کیا ہے۔ میں اکثر ہی اس...
عبداللہ محمد صاحب بھی تین ہندسوں کے چنگل سے نکل کر چہار ہندسی دنیا میں قدمِ رنجہ فرما چکے ہیں، اور بقول جناب کے، ان کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کو فورم کا نشہ بھی ہو گیا ہے۔ جناب کے مراسلہ جات کم ہوتے ہیں، لیکن خوب ہوتے ہیں۔ عبداللہ صاحب کی بات چیت بظاہر ہلکی پھلکی دکھائی دیتی ہے، لیکن اسی انداز...
انیس سو چوراسی از جارج آرویل
یہ ایک غیرمعمولی ناول ہے، جس کو نقاد حضرات بیسویں صدی میں لکھے گئے فکشن کی بہترین کتابوں میں شمار کرتے ہیں۔بلاشبہ جارج آرویل اپنے وقت کا اور اپنی نوعیت کا انوکھا جینئس ترین انسان تھا۔ اپنے محدود مطالعے کی وجہ سے میں یہ سمجھنے میں خود کو حق بجانب پاتا ہوں کہ عہدِ...
اس لڑی میں کوشش کی جائے گی کہ انٹرنیٹ کے اجتماعی دانش کے تصور کو بروئے کار لاتے ہوئے فوٹوگرافی سے متعلق رہنمائی، اہم معلومات اور ہدایات کا تبادلہ کیا جا سکے۔
امید ہے کہ اس سے سب شائقینِ فوٹوگرافی کو کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا، اور فوٹوگرافی کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ اور ماہر حضرات مجھ جیسے...
بہار کا موسم ہو، کیمرہ پاس ہو اور آپ کسی ایسی جگہ جا پہنچیں جہاں پھول ہی پھول ہوں، تو ایسے میں تصاویر نہ لینا کچھ زیادتی سی ہو گی۔ تو اس ناچیز کو بھی آج ایسا ہی موقع ملا، سو چند تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔ بندہِ ناچیز فوٹوگرافی میں ہنوز مبتدی وغیرہ ہے، تو بس گزارہ قسم کی فوٹوگرافی ہی ممکن ہو سکی۔
سب...
عزیزانِ محفل! تازہ ترین خبر یہ ہے کہ فورم کے روحِ رواں جنابِ زیک بھائی کے جملہ مراسلہ جات نے ہزاریوں کی ایک مزید سیڑھی کو پھلانگتے ہوئے اکیس ہزار کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ راقم الحروف اس موقعے پہ زیک بھائی کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔
امید ہے کہ آپ اور آپ کے مراسلے، اور یہ فورم اور فورم کے...
بی بی سی اردو کی خبر ہے۔ اللہ کرے سچ ہی ہو۔
ماخذ
بین الصوبائی رابطوں کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے اجلاس کو بتایا ہے کہ ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی تبدیلی زیر غور ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کرکٹ...